17

ایشائی ترقیاتی بینک کے سرگودھاکیلئے اربوں کے منصوبے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیمک کی طرف سے فراہمی ونکاسی آب کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ، پارکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرکے اپنی تجاویز ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی گئیں اگلے 30 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تجاویز تیا کی گئی ہیں ،ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں منصوبوں پر غور ،بینک کا وفد اگلے ہفتے شہر کا دورہ کرے گا
ایشین ڈویلپمنٹ بنک سرگودھا نے سٹی میں فراہمی ونکاسی آب کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ، پارکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرکے اپنی تجاویز ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دیں،اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ہونے و الے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفیق نیازی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد کے علاوہ میونسپل کارپوریشن ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ او رضلع کونسل کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ اے ڈی بی نے سرگودھا شہر میں اگلے بیس سے تیس سال کی آبادی میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، ضائع ہونے والے پانی کو ٹریٹمنٹ کر کے دوبارہ استعمال میں لانا ، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے او رسیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اربوں روپے کے منصوبے تیار کیے ہیں ۔ اسی طرح عوام کو تفریحی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شہر میں نئے پارکس اور گرین بیلٹس کی سکیمیں بھی تیار کرنے کا خواہا ں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی تجاویز او رسفارشات پر غور کیاگیا اے ڈی بی کا ایک نمائندہ وفد اس ماہ کے آخر میں سرگودھا کا دورہ کر کے ان تمام سکیموں کو حتمی شکل دے گا ۔ اے ڈی بی اگلے پانچ سالوں میں سرگودھا سٹی میں سیوریج ، پینے کے صاف پانی او رکوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کی متعدد سکیمیں مکمل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں