16

امریکہ کو سعودی ولی عہد سے معاملات طے کرنا ہو نگے :امریکی سینیٹر

واشنگٹن:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں تب تک پیش رفت نہیں ہوگی جب تک سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے معاملات طے نہیں کیے جاتے ۔ انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے ایک روز بعد انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے ذمہ داران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرے گی۔ ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شام میں جب تک داعش کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک امریکی افواج کے انخلا کے معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد بازی نہیں کریں گے ۔ امریکی سینیٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں