16

امریکہ ، شمالی کوریا مذاکرات میں تاخیر نہ کریں:یواین چیف

نیو یارک(دنیا مانیٹرنگ)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹریشنے امریکہ اور شمالی کوریا پر مذاکرات جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں مزید تاخیر نہ کی جائے ۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹریش نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کی ضمانت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔واضح رہے ایک روز قبل شمالی کوریا کے مندوب نے وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں