18

اسٹاک ایکسچینج : کلائمکس انجینئرنگ کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی منظورری

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج(پی ایس ایکس) نے گوجرانوالہ کی پنکھے ، ڈسٹری بیوشن ٹرانفارمرز، الیکٹرک موٹرز اور وولٹیج اسٹیبلائزر بنانے والی معروف صنعت کلائمکس انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایکس چینج سے رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی منظورری دے دی ہے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج(پی ایس ایکس) نے گوجرانوالہ کی پنکھے ، ڈسٹری بیوشن ٹرانفارمرز، الیکٹرک موٹرز اور وولٹیج اسٹیبلائزر بنانے والی معروف صنعت کلائمکس انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایکس چینج سے رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی منظورری دے دی ہے ۔ کمپنی19فروری2019 سے ایکس چینج سے باہر ہوجائے گی۔ پی ایس ایکس کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کلائمکس انجینئرنگ کے حصص یافتگان کو کمپنی کے اسپانسر کی جانب سے 100روپے فی حصص واپس خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے ، شیئرہولڈرز اس موقع سے 7جنوری 2020 تک فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں