Home بھکر ڈینگی مچھر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر یاسمین کی ہدایت

ڈینگی مچھر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر یاسمین کی ہدایت

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر یا سمین راشد کے زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی میٹنگ برائے ڈینگی کنٹرول بذ ریعہ ویڈیو لنک منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے بھکر سے بذ ریعہ ویڈیو لنک کیبنٹ کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر، ڈسٹرکٹ کوارڈیینٹر آئی آرایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ندیم رضا اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن وبائی امراض کنٹرول مشتاق احمد بھی موجود تھے ۔ منسٹر ہیلتھ پنجاب کی جا نب سے انسداد ڈینگی مہم کے بارے میں شرکا ء کو خصو صی طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ ان پر عمل درآمد کر کے ڈینگی مچھر کا سد باب یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے اس موقع پر موجود متعلقہ افسران کوتا کید کی کہ تما م محکمہ جات انسداد ڈینگی مہم میں اپنی بھر پور ذ مہ داریاں سرانجا م دیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…