Home سرگودھا ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری آسیانوالہ ، سلانوالی سنٹروں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری آسیانوالہ ، سلانوالی سنٹروں کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے گندم خریداری آسیانوالہ اور سلانوالی سنٹروں کا دورہ کیا ،انہوں نے سلانوالی سنٹر میں گندم خریداری کی ناقص منصوبہ بندی اور انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،انہوں نے سنٹر پر بدنظمی پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کو معاملات کی سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا او رانہیں متنبہ کیا کہ آئندہ ایسی صورتحال پر ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے تحصیلدار سلانوالی کی سرزنش کی ۔ انہوں نے دورہ کے دوران سنٹروں پر کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا تفصیلا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر باردانہ تقسیم کیا جائے او ران سے پہلی ترجیحی میں گندم خریدی جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…