Home دنیا شمالی کوریا:ایٹمی تنصیبات کی دوبارہ بحالی کی سیٹیلائٹ تصاویر پر تھرتھلی

شمالی کوریا:ایٹمی تنصیبات کی دوبارہ بحالی کی سیٹیلائٹ تصاویر پر تھرتھلی

سہائے سیٹیلائٹ لانچنگ سائٹ ایسے میزائل کے تجربات کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے جو امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:رپورٹ
پیانگ یانگ(دنیا مانیٹرنگ، ایجنسیاں)شمالی کوریا نے امریکہ سے معاہدے کے بعد بند کی جانیوالی ایٹمی تنصیبات کی دوبارہ بحالی شروع کر دی ۔سیٹیلائٹ تصاویر سامنے آنے پر تھرتھلی مچ گئی ۔ جنوبی کوریاکے سرکاری خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق شمالی کوریا نے مبینہ طور پر میزائلوں کی تجربہ گاہ سہائے سائٹ کا ایک حصہ دوبارہ تعمیر کر لیا ہے جو گزشتہ برس کم جانگ ان اور ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد مسمار کر دیا گیا تھا۔ ماہرین نے شمالی کوریا کی راکٹ لانچنگ سائٹ کی دوبارہ تعمیر کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی ویتنام میں ہونے گزشتہ ماہ والی دوسری تاریخی ملاقات بے نتیجہ رہنے کے بعد سہائے سائٹ کی بحالی کی سیٹیلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے اس اقدام پرفوری طور پرتبصرہ نہیں کیا گیا تاہم سیٹیلائٹ تصاویر نے عالمی برادری کو دوبارہ امتحان میں ڈال دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سہائے میں واقع شمالی کوریا کی ایٹمی تنصیب سیٹیلائٹ کی لانچنگ سائٹ ہی نہیں بلکہ یہ سائٹ ایسے میزائل کے تجربات کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے جو امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تھرتھلی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ …