Home پاکستان نواز شریف کی عیادت سے روکا گیا: مریم کے بعد شہباز شریف کا شکوہ

نواز شریف کی عیادت سے روکا گیا: مریم کے بعد شہباز شریف کا شکوہ

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے بار بار درخواست کے باوجود آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سے روک دیا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں نواز شریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا ایک آمرانہ اقدام ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انہیں گزشتہ جمعرات سے متعدد بار درخواست دینے کے باوجود نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، میاں نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے، ایسے میں ان کی اہل خانہ سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا والدہ، بہن، بھائی اور بیٹی کی ملاقات پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہو گی، اب ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا جیل میں ملاقات پر پابندی حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے، ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…