Home کھیل پاکستان کرکٹ کو معیاری فاسٹ بالرز ملنا نئی بات نہیں،وقاریونس

پاکستان کرکٹ کو معیاری فاسٹ بالرز ملنا نئی بات نہیں،وقاریونس

پی ایس ایل سے ابھرنے والے پیسرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں،سابق کپتان
ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو معیاری فاسٹ بالرز ملنا کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں لہٰذا پاکستان سپر لیگ سے ابھرنے والے پیسرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آزمایا جا سکتا ہے ۔پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے خدمات کی انجام دہی کرنے والے اپنے وقت کے بہترین فاسٹ بالر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران فاسٹ بالرز کے سامنے آنے پر حیران ہونے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سلسلہ تو تین عشروں سے جاری ہے کہ پاکستان کرکٹ کو تواتر کے ساتھ فاسٹ بالنگ کی بہترین صلاحیت میسر آتی رہی ہے اور یہ دل خوش کن امر ہے کہ حالیہ عرصے میں بھی محمد الیاس،محمد حسنین،حارث رؤف اور محمد موسیٰ جیسے موثر فاسٹ بالرز سامنے آئے جو اپنی ٹیموں کیلئے بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک،دو بالرز کو بھی تیار کر کے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آزمائش کیلئے اتارا جا سکتا ہے ۔وقار یونس کے مطابق مسلسل کرکٹ نے کھلاڑیوں کیلئے مسائل کھڑے کردیئے ہیں جن کو مناسب آرام کا موقع بھی ملنا چاہئے کیونکہ اکثر کھلاڑی خاص کر فاسٹ بالرز تھکاوٹ میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں جن میں نوجوان پیسر شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں فرنچائز مالکان اپنے زیر معاہدہ پلیئرز پر بہترین کارکردگی کیلئے بھاری سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن متواتر کرکٹ کھیلنا پڑے تو انہیں تھکاوٹ کے ساتھ ہی انجریز کے مسائل بھی درپیش ہو سکتے ہیں لہٰذا انہیں آرام بھی ملنا چاہئے ۔وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ قومی سلیکٹرز پی ایس ایل کی کارکردگی پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کریں گے کیونکہ لازمی طور پر انہوں نے کچھ پلیئرز کو نگاہ میں رکھا ہوا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…