Home پاکستان مدارس کیخلاف کارروائیوں پر چپ نہیں رہیں گے ، فضل الرحمن

مدارس کیخلاف کارروائیوں پر چپ نہیں رہیں گے ، فضل الرحمن

ہندو برادری کیخلاف بات پر استعفیٰ لیا جاتا ہے ، لیکن اللہ کیخلاف بات پر کو ئی ایکشن نہیں
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائیوں پر چُپ نہیں رہیں گے ۔ بنوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت خاص ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے ، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے 12 گھنٹے پہلے ہی امریکا نے کہہ دیا تھا کہ خوش خبری دیں گے ، توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بھی یورپ کے دباؤ پر رہا کیا گیا، اب نیشنل ایکشن پلان کو حرکت میں لا رہے ہیں اور مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اگر مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مزاحمت کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے فیصل واؤڈا اور فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیانات کے بارے میں کہا کہ ہندو برادری کے خلاف بات پر استعفیٰ طلب کیا جاتا ہے ، لیکن اللہ کے خلاف بات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا؟۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ جس نے اللہ کی توہین کی اُسے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف لڑائی کے لیے پاک فوج کے جوان سرحدوں پر گئے تو ہم نے انہیں حوصلہ دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…