Home شہر سندھ فوڈ اتھارٹی من پسند افسران اہم عہدوں پر تعینات
شہر -

سندھ فوڈ اتھارٹی من پسند افسران اہم عہدوں پر تعینات

ٹیکنیکل افسران ناپید،صوبے میں ہوٹلوں ، مٹھائی کی دکانوں اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کو چیک نہیں کیاجارہا،غیرمعیاری کھاناکھانے سے اموات اور بیماریاں بڑھ گئیں تنخواہیں اور الائونسز دیگر محکموں سے زیادہ ہیں ،پیپلزپارٹی کے رہنما کے بھائی امجد لغاری ڈائریکٹر جنرل اورمحکمہ تعلیم کے افسر شاہ حسین شاہ ڈائریکٹر خزانہ لگادیے گئے
کراچی (رپورٹ :شمس کیریو )صوبائی حکومت نے من پسند افسران کو نوازنے کیلئے عدالتی احکامات کی خلاف و رزی کر کے دیگر محکموں کے افسران کو سندھ فوڈ اتھارٹی میں اہم عہدوں پر تعینات کردیا۔ ذرائع کے مطابق افسران صوبے میں کھانے کی چیزوں کے معیار کو بہتر کرنے کے بجائے ہوٹلوں ، مٹھائی کی دکانوں اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کو چیک نہیں کرتے جس کی وجہ سے صوبے میں غیر معیاری کھانا کھانے کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں اور بیماریا ں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 2018 میں سندھ فوڈ اتھارٹی قائم کی گئی لیکن ابھی تک اتھارٹی میں کھانے پینے کی اشیا کو چیک کرنے والے ٹیکنیکل افسران کو مقرر نہیں کیا گیا جس کے باعث اتھارٹی صوبے میں اپنا کام نہیں کرپارہی،اتھارٹی میں تنخواہیں اور الائونسز دیگر محکموں سے زیادہ رکھے گئے ہیں ۔ ہوٹلوں ، مٹھائی کی دکانوں اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کو چیک کرنے کے بہانے مبینہ طور پر رشوت لی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن افسران کو مقرر کیا گیا ہے ان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے بھائی امجد لغاری کوڈائریکٹر جنرل ، محکمہ تعلیم کے افسر شاہ حسین شاہ کوڈائریکٹر خزانہ ،محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی اسسٹنٹ چیف عائشہ جونیجو کوڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن مقررکیاگیاہے۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹر نالے مٹھو کوڈائریکٹر لیگل ،ڈاکٹر اعجاز احمد خانزادہ کوڈائریکٹر ٹیکنیکل ،محکمہ صحت کی ڈپٹی سیکریٹری مہوش کلیانی کوڈائریکٹر ایڈمن ،محکمہ بلدیات سے تعلق رکھنے والے مظہرعلی شیخ کوڈائریکٹر آپریشن ، بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے افسر رحم علی بگٹی کوڈپٹی ڈائریکٹر خزانہ ، محکمہ زراعت کے افسر سجاد محمد کوڈپٹی ڈائریکٹر ، محکمہ سوشل ویلفیئرکے افسر مشرف علی بھٹی کوسندھ فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح دیگر محکموں کے افسران کو بھی سندھ فوڈ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…