Home سرگودھا محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ نگرانی کی رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی جس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف علاقوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ انہار کے ذمہ دار افسر خود پانی چوری کرواتے ہیں اورملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،ایک وقت میں فصلیں سیراب کرنے کا ریٹ تین سے چار ہزا ر روپے مقرر ہے جو کہ بیلداروں کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں، نہ دینے والوں کی حق تلفی کے شواہد بھی موصول ہوئے ہیں اگر کوئی شکایت کرے تو ملی بھگت کر کے دبا نا بھی معمول بنا ہوا ہے ،اور مقدمات کی زد میں آنے والوں کی زیادہ تعداد بھی انہی کی ہوتی ہے جو محکمہ انہار کو راضی نہیں کر تے ، یہاں تک کے پرانی تاریخوں کے وقوعہ جات بنا کر مقدمات درج کروانے کی روش اعلی حکام کے علم میں ہونے کے باوجود دھڑلے سے جاری ہے جبکہ اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی ارباب اختیار سے تدارک کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ سرکار کو پہنچنے والے نقصان اور کاشتکاروں کی حق تلفی کا سلسلہ رک سکے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…