Home دنیا ایران میں احتجاجی خواتین کی حامی خاتون وکیل کو دوبارہ سزا

ایران میں احتجاجی خواتین کی حامی خاتون وکیل کو دوبارہ سزا

ایرانی حکومت کی طرف سے لازمی قرار دئیے گئے حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کی حامی ایک وکیل اور انسانی حقوق کے معروف کارکن نسرین ستودہ کو قصور وار قرار دے کر دوبارہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
تہران(دنیا مانیٹرنگ )نیو یارک کی انسانی حقوق کی تنظیم’’سینٹر فار ہیومن رائٹس ان ایران‘‘ نے بتایا کہ نسرین ستودہ اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے بھی تین سال قید کاٹ چکی ہیں اور اب انہیں ان کی غیر موجودگی میں انقلابی عدالت نے نئے مقدمے میں بھی مجرم قرار دے دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ستودہ کو ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں قصور وارٹھہرایا گیا وہ تہران کی ایک جیل میں قید ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ …