Home Uncategorized ‘شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں’

‘شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں’

لاہور: صمصام بخاری کا کہنا ہے شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں میاں صاحب جہاں بھی چاہیں علاج کرالیں، حکومت تیار ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت لینا ہمارے بس میں نہیں، عدالت سے انھیں ریلیف ملتا ہے تو حکومت ای سی ایل میں نام شامل نہیں کرے گی۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہا اگر گورنر آئینی طور بل واپس بھیجتے ہیں تو اسمبلی دوبارہ جائزہ لے گی، پارٹی کے اندر میری رائے اپنی جگہ لیکن ایوان میں بل کی مخالفت نہیں کی۔

صمصام بخاری نے الحمرا ہال میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آرٹسوں کو ایوارڈز دئیے اور ان کے فن پاروں کی نمائش دیکھی، وزیر اطلاعات نے مصوروں کے کام کو سراہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…