Home پاکستان حکومت کی پالیسی ہمارے لیے خطرہ بن چکی ہے، احسن اقبال

حکومت کی پالیسی ہمارے لیے خطرہ بن چکی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سے پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کی پالیسی ہمارے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں معیشت کے سٹرکچر کو ٹھیک کیا تھا۔ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر بنا۔ جنوری 2018ء میں ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 6 فیصد پر ترقی کرے گی۔ پانچ سال سے جو معیشت گروتھ کر رہی تھی اسے سات ماہ میں کریش کر دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ کہتے ہیں کہ حکومت میں آ کر خسارے کا پتا چلا، یہ کسی پرائمری سکول کے بچے کی تقریر ہو سکتی ہے، یہ پرائمری کے طالب علم کی دلیل ہو سکتی، نئے پاکستان کے موجد کی نہیں۔

اپوزیشن رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے تھے کہ کسی سے بھیک مانگنے نہیں جاؤں گا لیکن انہوں نے آئی ایم ایف سے بھیک مانگی۔ دو منی بجٹ دینے کا مطلب حکومت کا کوئی ہوم ورک نہیں تھا۔ الیکشن میں سودا بیچا گیا کہ ان کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ حکومت کو سات ماہ ہو گئے اور دوسرا منی بجٹ آ رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…