Home کاروبار روس،سری لنکا نے بھارت سے انگور کی در آمد روک دی

روس،سری لنکا نے بھارت سے انگور کی در آمد روک دی

کنٹینرز کی بڑی تعداد بندرگاہ پر کلیئرنس کی منتظر ،بھارت کوبھاری نقصان کا خدشہ کراچی(بزنس رپورٹر)روس اور سری لنکا نے بھارت سے انگور کی در آمد روکنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگوروں کے کنٹینرز کی بڑی تعداد سینٹ پیٹرز برگ کی بندرگاہ پر کلیئرنس کی منتظر ہے

کنٹینرز کی بڑی تعداد بندرگاہ پر کلیئرنس کی منتظر ،بھارت کوبھاری نقصان کا خدشہ
کراچی(بزنس رپورٹر)روس اور سری لنکا نے بھارت سے انگور کی در آمد روکنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگوروں کے کنٹینرز کی بڑی تعداد سینٹ پیٹرز برگ کی بندرگاہ پر کلیئرنس کی منتظر ہے جہاں روسی قرنطینہ حکام بھارتی در آمد کنندگان سے کہہ رہے ہیں کہ سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں کہ مذکورہ انگور جراثیم سے پاک علاقوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگور کے بر آمدی سیزن کے عروج پر ہونے کے باعث روس اور سری لنکا کے اس اقدام نے بھارت میں انگور کے کاشتکاروں اور بر آمد کنندگان کو بڑی مشکل سے دوچار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں آل انڈیا گریپس ایکسپورٹرز نے فوری طور پر نیشنل ریسرچ سینٹر فار گریپس سے مطلوبہ سرٹیفکیٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…