Home Uncategorized بھارت باز رہے، آگ سے کھیل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت باز رہے، آگ سے کھیل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارتی2 طیارے گرا کر پاک فوج نے دھاک بٹھا دی، بھارت دوبارہ جارحیت کرےگا تو انٹرنیشنل قوانین کے تحت دفاع کا حق رکھتے ہیں، برطانوی دارلعوام ، یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کو امن کیلئے کردارادا کرنا چاہیے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی لاہور میں پریس کانفرنس

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ 2019ء) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بازرہے، آگ سے کھیل رہا ہے، بھارتی 2 طیارے گرا کر پاک فوج نے دھاک بٹھا دی، اگربھارت جارحیت کرے گا توہم انٹرنیشنل قوانین کے تحت دفاع کا حق رکھتے ہیں، برطانوی دارلعوام، یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کو امن کیلئے کردارادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دو طیارے گرا کر پاک فوج نے دھاک بٹھا دی ہے۔
ہم پر بھارت جارحیت کرے گا توہم انٹرنیشنل قوانین کے تحت دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔دفترخارجہ پلوامہ واقعے کے بعد ہی متحرک ہوچکا تھا، اس وجہ سے کہ الیکشن آرہا ہے، اور انڈیا کی حکمران جماعت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے، لہذا بی جے پی نے الیکشن میں مقبولیت کا راستہ تلاش کرنے کیلئے پاکستان پر الزام عائد کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ …