باردانا فراہمی:پہلے آئیے پہلے پائیے کی پا لیسی تبدیل ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں گرداوری لسٹ کے مطابق درخواست دینے والے تما م کا شتکاروں ،زمینداروں کو باردانہ فراہم کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی پا لیسی تبدیل کر دی گئی ہے ،یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں گندم کے کا شتکاروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج سے باردانہ کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ باردانہ کی فراہمی شفاف طریقہ سے میرٹ کو ملحوظ رکھتے ہو ئے حکو مت پنجاب کی جار ی کر دہ گندم خریداری پا لیسی کے مطابق ہو گی ،کسی کاشتکار کی حق تلفی نہیں ہو گی ۔

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *