Home آج کی خبر ایل این جی اسکینڈل:شاہدخاقان عباسی7مارچ کودوبارہ طلب

ایل این جی اسکینڈل:شاہدخاقان عباسی7مارچ کودوبارہ طلب

نیب نے ایل این جی سیکنڈل میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا
اسلام آباد(دنیا نیوز،اے پی پی)نیب نے ایل این جی سیکنڈل میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا، جبکہ سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان عارف ابراہیم کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر دیاگیاہے ، نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو کل 7 مارچ کو تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے ۔ نوٹس میں سابق وزیراعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے وقت اپنے ساتھ سوالات کے جوابات بھی لائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا تھا جس کے جواب 28 فروری تک جمع کرانا تھے مگر شاہد خاقان عباسی نے مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے اس لئے انھیں اب دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان کیخلاف ریفرنس میں سابق سیکرٹری ایکسائز علی یوغوی اور سابق ای ٹی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ ملزمان پر قومی خزانہ کو 5 کروڑ کا نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…