Home شوبیز ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون قرار

ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون قرار

نیو یارک (شوبز ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر کو دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون قراردے دیا ۔جریدے کے مطابق 21 سالہ ہالی ووڈ سٹار، ماڈل اور سوشل میڈیا پرسنالٹی کائلی جینر دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی خاتون بن گئی ہیں۔ کائلی نے تین سال قبل کائلی کاسمیٹکس کے نام سے میک اپ برانڈ متعارف کرایاتھا ، گزشتہ برس کائلی جینر کی کمپنی نے 360 ملین ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔ فوربز کے مطابق کائلی کی کمپنی کی کل مالیت 900 ملین ڈالرز ہے اور وہ اپنی کمپنی کی واحد مالک ہیں،وہ اپنی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کرتی ہیں،ان کی کمپنی میں صرف 7 فل ٹائم اور 5 پارٹ ٹائم ملازم ہیں جس کے باعث منافع براہ راست کائلی کی جیب میں آتاہے ۔کائلی جینر کا کہنا ہے کہ یہ سوشل میڈیا کی ہی طاقت ہے کہ انہوں نے اتنے کم عرصے میں اتنی زیادہ ترقی کرلی، ورنہ کاروبار شروع کرنے سے قبل انہوں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا۔کائلی سے قبل دنیا کے کم عمر ارب پتی ہونے کا اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے پاس تھا جنہوں نے 23 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ارب پتی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ …