Home شہر بجلی مہنگی کرنے کی تجویز حکومتی دعووں کی نفی،حسین محنتی
شہر -

بجلی مہنگی کرنے کی تجویز حکومتی دعووں کی نفی،حسین محنتی

خسارہ پورا کرنے کیلئے 16روپے فی یونٹ اضافہ عوام کی مشکلات مزید بڑھائے گا حکومت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے بجائے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی حکومتی تجویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور گیس کے بعد اب 12 سے 16روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور حکومتی دعووں کی نفی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ، ان کی زندگی مزید تنگ اور مشکلات میں اضافے کے مترادف ہوگا، کیونکہ بجلی مزید مہنگی ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس کا زیادہ بوجھ غریب ومتوسط طبقے پر پڑے گا۔ اسی طرح صنعتی پیداواری لاگت بڑھے گی جس سے برآمدات میں اضافے کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ملک کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیلنے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے لائن لاسز ،کرپشن وبجلی چوری کے خاتمے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائے اور بند بجلی گھروں کو چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باوجود عوام حکومتی دعووں کے برعکس 8سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ۔ سی پیک منصوبے کا ایک بڑاحصہ بھی ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ہے ، اسی طرح تھر کول سے بھی قوم کو نوید سنائی گئی تھی مگر وہ اس کے فوائد سے تاحال محروم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتخابات میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی جا ر حیت پر قو م افوا ج کے شانہ بشانہ ہو گی ،تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویثرنل صدر ن پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جا ر حی…