پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سٹیو سمتھ نے 149 اور جارج بیلی نے 112 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گرا?نڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ روہت شرما نے آسٹریلوی با?لرز کا بھرکس نکال دیا۔ انہوں نے ناقابل شکست 171 رنز بنا کر لیجنڈ بلے باز سر ویون رچرڈز کا آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑا۔ دیگر بلے بازوں میں شیکھر دھون 9، ویرات کوہلی 91، کپتان دھونی 18 اور روندرا جدیجا 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 اور وش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے 309 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 9 کے مجموعی سکور پر ہی ایرون فنچ پویلین لوٹ گئے۔ مجموعی سکور میں 12 رنز کے اضافے کے بعد ہی ڈیوڈ وارنر بھی پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد سٹیو سمتھ اور جارج بیلی نے تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 242 رنز بنا کر فتح کی راہ ہموار کر دی۔ سٹیو سمتھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 149 رنز بنائے اور صرف ایک سکور کی کمی سے 150 رنز مکمل کرنے میں ناکام رہے۔جارج بیلی 112 رنز بنا کر آ?ٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے برندر سران نے 3 جبکہ روی چندرن ایشوین نے 2 کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا۔
سہ فریقی انڈر19سیریز ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
دبئی (آن لائن)سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان انڈرنائنٹین نے نووکٹوں کے نقصان پر255 رنزبنائے۔ کیوی جونیئرز نے7 وکٹیں گنواکرہدف حاصل کرلیا۔دبئی میں انڈر 19 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچپن رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن خان اورسلمان فیاض پچاس، پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ ذیشان ملک تیس،عمیرمسعود اڑتیس اور کپتان حفیظ گوہر نے چوبیس رنزاسکورکئے۔ جبکہ پاکستان انڈرنائنٹین کے شاداب خان نے تین اور احمد شفیق نے دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔کیوی جونیئر ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سیریچن رویندرا ستتر اور گلین فلپس چوہتر رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستان انڈر19 تیرہ اورسولہ جنوری کو آسٹریلیا اور انیس جنوری کونیوزی لینڈ سے دوسرا میچ کھیلے گی۔
ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا ؛ آفریدی
آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ کر مکمل طور پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔آکلینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی 20 کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ٹیم مواقع سے فائدہ اٹھائے گی کامیابی اسی کو ملے گی۔ محمد عامر کے حوالے سے کپتان آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں بہتری آرہی ہے اور ان کی کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔
آکلینڈ میں کیوی میڈیا کی محمد عامر پر سوالات کی بوچھاڑ
آکلینڈ (آن لائن) آکلینڈ می ں کیوی میڈیا نے عامر پر یلغار کردی، آکلینڈایئرپورٹ پرکئی صحافی کیمرہ اور مائیک لے کر پیسر کے سامنے آگئے، پانچ برس بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان سائیڈ سے تین ٹوئنٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی۔ حسب توقع جیسے ہی فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگت کر ٹیم میں واپس آنیوالے فاسٹ بولر محمد عامر آکلینڈایئرپورٹ سے باہر آئے تو کیمرے اور مائیک تھامے مقامی میڈیا نے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر ان کی جانب دوڑ لگائی، فوٹوگرافرز بھی پیسرکی تصاویر بنانے میں مصروف رہے۔ٹیم مینجمنٹ کی سخت ہدایات کے سبب عامر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی۔اس بات سے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی کہ انھیں اس ٹور کے دوران قدم قدم پر مقامی میڈیا کی سخت اسکروٹنی کا سامنا ہوگا، البتہ جس وقت انھوں نے فکسنگ کا جرم کیا تب کم عمر اور پسماندہ علاقے و غریب خاندان سے تعلق کی وجہ سے لوگوں کی ہمدردی بھی پیسر کو حاصل ہے۔
پاکستان کیلئے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بننے کا موقع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس 15 جنوری سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔سری لنکا کے خلاف 2۔0سے فتح کی بدولت نیوزی لینڈ اور پاکستان دونوں کے یکساں 114 پوائنٹس ہیں۔اس سیریز میں جو بھی ٹیم تینوں میچ جیتنے میں کامیاب رہے گی وہ ویسٹ انڈیز سے نمبر ون پوزیشن چھین لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم آٹھویں نمبر پر پہنچ جائے گی۔سیریز میں 2۔1سے فتح کی صورت میں کامیاب ٹیم جنوبی افریقہ کو نیچے دھکیل کر اس کی جگہ پانچویں پوزیشن پر قابض ہو جائے گی۔اس وقت آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سخت مقابلہ نظر آ رہا ہے جہاں ابتدائی آٹھ پوزیشنوں پر موجود ٹیموں کے درمیان صرف آٹھ پوائنٹس کا فرق ہے۔ بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل درجنوں ٹی ٹونٹی میچز کو دیکھتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع ہے۔

ساہیوال میں گیس ری فلنگ کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری
ساہیوال(نامہ نگار) مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر اورگردونواح میں گیس ری فلنگ کا دھندا بلا روک ٹوک جا ری ہے ۔ ری فلنگ کی دکانوں پر گھریلو اور کمرشل اداروں کے لئے ری فلنگ کے علاوہ ویگنوں میں ری فلنگ بھی کیا جا رہی ہے جبکہ اس غیر قانو نی دھندے کے دوران کے دوران سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی سی او اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکلر روڈ،سرگودھا روڈ اور نواحی علاقوں میں ری فلنگ کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ۔ماضی میں بھی ان علاقوں میں کئی بار حادثات پیش آئے تاہم ری فلنگ کرنیوالے باز نہیں آتے ‘گنجان آبادی والے علاقوں میں کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔
عوام کو صرف مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے ،پیر امین الحسنات
پھلروان (نامہ نگار)حلقہ این اے 64کو ترقی یافتہ بنانا مشن ہے ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور کی گفتگو وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شیر کی کامیابی میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ، ۔ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عوام کو صرف مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز مرزا اظہر حیات کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر یونین کونسل 24سے نو منتخب چیئرمین راؤ شاہد عمران و دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ این اے 64کو ترقی یافتہ بنانا مشن ہے۔ انشاء اﷲ حسب سابق حلقہ این اے 64اور خاص طور پر پھلروان کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید کو شش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کا پھلروان ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ منظور کروانے اور نادرا آفس کو بحال رکھنے کے لئے کردار ادا کروں گا ۔ اس موقع پر میاں نعیم الدین بھی موجود تھے ۔
3وارداتوں میں گھر کا صفایا چور 2موٹر سائیکلیں لے کر رفو چکر
سرگودھا(سٹی رپورٹر) 71مختلف وارداتوں کے دوران نوری گیٹ بستی عیسائیاں سے سلیمان لیاقت، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے اقبال کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور گھروں کے باہر سے اڑا لے گئے ۔
شمالی کے عمر توقیر کے گھر سے ملزمان نے نقدی و قیمتی سامان چوری کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔
ن لیگ انتقامی سیاست پر اتر آئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کو ارڈینیٹر پیپلز پارٹی وسابق وز یر مملکت تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے بعداب میر منورتالپور پر جھوٹے مقد مے کا اندراج حکومت کی انتقامی سیاست کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ماضی میں بھی شر یف برادران نے پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی بنیادوں پر جھوٹے مقدما ت درج کرائے تھے۔لیکن عدالتوں کے ذریعے وہ تمام مقد ما ت جھوٹے ثا بت ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیا دت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔
ٹیکس گزاروں کو مراعات دینے کا مطالبہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹوممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ حکو مت تاجر تنظیموں کی تجاویز کی روشنی میں ٹیکس قوانین مرتب کر ے اور ٹیکس کی شرح کو مناسب سطح پر لائے ۔ ٹیکس گزاروں کو ز یا دہ سے ز یاد ہ مراعات دے کر حکو مت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کر سکتی ہے ، اس کے بر عکس تاجروں پر فیصلے مسلط کرنے سے بد مز گی میں اضافے کے علاو ہ کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا ۔
ہسپتال کے مسائل حل کرنے کا عزم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر پرویز حیدر نے کہا ہے کہ ہسپتال کے جملہ مسائل حل کرنے کیلئے ہنگا می بنیادوں پر کام جاری ہے ۔عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہسپتال میں مریضوں کیلئے جدید سہولیات کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔ تمام مسائل حل کر کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کی صحت بہتر بنانے کیلئے والدین کو ہلکی غذا پر بھروسہ کرنا اور تلی ہوئی خوراک سے گریز کرنا چاہئے ۔
طویل گیس بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے‘شہری سراپا احتجاج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چھٹی کے روز بھی گیس کی طویل بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ضلع بھرکے رہائشی علاقوں میں سوئی گیس ناپید رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ کئی روز سے علی الصبح شہری اور دیہی علاقوں میں گیس ناپید ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے گھریلوصارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور شہرمیں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ ہو گیا ہے ۔ اتوار کے روز بھی اسلام پورہ، اقبال کالونی اور مقام حیات میں لوگوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔دوسری طرف سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت میں کمی کیساتھ ہی صورتحال بہترہو جائیگی ۔
گرجا گھروں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اتوار کے روز شہر اور اور گردونواح میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ اجتماعات میں آنیوالے لوگوں کی جامہ تلاشی بھی لی جاتی رہی۔
بند ٹرینوں بارے رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنز میں بند ہونے والی ٹرینوں کی مکمل تفصیلات وزارت ریلوے کو روانہ کریں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بند ہونیوالی ٹرینوں میں شامل سرگودھا سے کراچی جانیوالی سپر ایکسپریس ،راولپنڈی سے خانپور جانیوالی روہی ایکسپریس ،بھمبھور ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
لاہور (آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، میگا ایونٹ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سنگل میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔دبئی میں اس سے بہتر کیٹیگریز میں انٹرنیشنل سنگل ٹکٹ 40، پریمیئم ایسٹ اور ویسٹ 80، پلاٹینم 200 درہم میں دستیاب ہوگا، ڈبلز کے نرخ بالترتیب 50، 100 اور 250 رکھے گئے ہیں۔ شارجہ میں سنگل میچ کیلئے ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ویسٹ 70، گرینڈ 120، ممبرز انکلوژر کی 150 میں حاصل کی جا سکے گی جبکہ ڈبلز کی قیمت بالترتیب، 50، 80، 150 اور 200 درہم رکھی گئی ہے۔فائنل میچ کی عام ٹکٹ 30 درہم میں دستیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 4 سے 23 فروری تک دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 5رنز سے شکست دیدی
شارجہ(این این آئی)افغانستان نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر سٹینکزئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ عثمان غنی 42 ، گلبدین نائب 37 ، محمد شہزاد 33 اور محمد نبی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کے گریم کریمیر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناسکی ۔ میلکم والر نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ہیملٹن مساکڈزا 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ افغانستان کی جانب سے دولت زدران نے تین جبکہ امیر حمزہ ، گلبدین نائب اور محمد نبی نے ایک ،ایک کھلاڑ ی کو آؤٹ کیا ۔گلبدین نائب کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل آج (اتوار )کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انجری مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہو گئے

میلبورن(این این آئی)بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدشامی انجری مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہو گئے ،بھنشورکمار کو ون ڈے سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔ فاسٹ بالر محمد شامی آٹھ ماہ بعد وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے لیکن ایک بار پھر انجری ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

عامر کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتا


لاہور (آن لائن) وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنے لیے خطرہ قرار دینے کا تاثر مسترد کردیا،ان کا کہنا ہے کہ مجھے پیسر کی واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں، بہتر اسکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہاکہ میں محمد عامر کی واپسی سے اپنے لیے کوئی خطرات محسوس نہیں کرتا، ان کے ٹیم میں جگہ بنانے سے میرے لیے مسائل نہیں ہوں گے۔

 

حفیظ اور اجمل کی بولنگ پر پابندی سے ٹیم کا گراف نیچے آگیا

 

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ حفیظ اور سعیداجمل کی بولنگ پرپابندی سے ٹیم کو فرق پڑااورون ڈے میں ٹیم کا گراف نیچے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ٹی 20 کے ورلڈ کپ پرہے،خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں نوجوان ٹیم اچھا پرفارم کرے۔

بیٹی کے باپ بن گئے،مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست

 


لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید بیٹی کے باپ بن گئے۔ ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ باپ بننے پر بے حد مسرور ہیں ، انہوں نے اپنے کرکٹ مداحوں اور شائقین سے اپنے اہل خانہ کو دعاؤں میں یادر کھنے کی درخواست کی ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
کنگسٹن (این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، ڈیرن سیمی اور آندرے رسل کو فہرست سے خارج کر دیا گیا، جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا نام بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ۔ سنیل نارائن جنہوں نے گزشتہ سال کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی تھی اور ان دنوں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار ہیں کو بھی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔ بورڈ نے شیونارائن چندرپال اور ڈیوائن براوو کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا ۔ ڈبلیو آئی سی بی نے یکم اکتوبر 2015ء سے 30 ستمبر 2016ء تک 15 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جن میں جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، راجندرا چندریکا، مارلون سیموئلز، دنیش رامدین، دیوندرا بیشو، شینن گبرائل، جرمین بلیکووڈ، جیروم ٹیلر، شیلڈن کوٹریل، شائی ہوپ، شین ڈورچ، لیون جانسن اور کیمرروئچ شامل ہیں۔

آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو کھیلا جائیگا

پرتھ(این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دھونی الیون میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو برسبین، تیسرا 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 26 جنوری کو ہوگا ، دوسرا میچ 29 جنوری جبکہ دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں31 جنوری کو مد مقابل ہوں گی ۔

 

انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز ؛ 16رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان ، عمر امین کپتان مقرر
لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے عمرامین کی قیادت میں 16رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بالر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم میں پاکستان کے ان نوجوان کھلاڑیوں کوبھر پور موقع دیا گیا ہے جو قومی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جن میں فواد عالم، جنیدخان، احسان عادل، سمیع اسلم اور بلال آصف کے نام نمایاں ہیں۔قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر محمد حسن کو پہلی دفعہ پاکستان اے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔انگلینڈ لائنز کے خلاف حال ہی میں پاکستان اے کی قیادت کرنے والے فاسٹ بالر جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، پاکستان کو ان کی قیادت میں 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان اے ٹیم اور انگلینڈ لائنز کے خلاف تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں 22،25، 28اور30جنوری کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں میں عمر امین(کپتان)، فخر زمان، سمیع اسلم، زین عباس، آصف ذاکر، عابد علی، فواد عالم، بلال آصف، محمد حسن(وکٹ کیپر)، محمد نواز، زوہیب خان، محمد عباس، احسان عادل، فہیم اشرف، جنید خان اور عمرصدیق شامل ہیں۔نوشاد علی پاکستان اے ٹیم کے منیجر، توصیف احمد(ہیڈ کوچ)، منصور رانا(معاون کوچ)، یاسر ملک (ٹرینر)، عارف شاہ(فزیو تھراپسٹ)اوار محمد طلحہ(ویڈیو انالسٹ) کے طورپر ٹیم انتظامیہ میں شامل ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں کل نیوزی لینڈ روانہ ہو گی
لاہور(اے پی پی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم (آج) ہفتہ کو کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں کراچی اور پھر (کل) اتوار کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 15جنوری سے 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا 17 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز پر مشمتل سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور مینجر انتخاب عالم دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے کنڈیشنگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو کافی حد تک دور کیا گیا ہے اور وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے تاہم پاکستان کی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی ۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں ٹیم کو شکست رہی
لاہور(اے پی پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں صرف شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حفیظ، شعیب ملک اور یونس خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہاری۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک 8 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں سے چار میں شکست اور چار میں فتح حاصل ہوئی۔ حفیظ، شعیب ملک اور یونس خان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی ۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا
آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل(اتوار ) کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 14 جنوری سے کھیلا جائیگا
جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ ہاشم آملہ کی طرف سے دوسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز آخری دو میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ ‘ کھلاڑیوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے اور سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو نجی پارٹی میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ہر کھلاڑی کسی بھی ملاقات سے قبل ٹیم انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گا جبکہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم انتظامیہ کے بغیر ہوٹل سے باہر نہیں جائے گا۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی

سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ‘ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا‘ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ 85‘ کارلوس بریتھویٹ 69‘ دھنیش رام دین 62 اور برائیوو33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون اور سٹیو کیفے نے تین تین‘ پیٹرسن نے دو اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 176رنز سکور کرلئے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 122 اور نیول 7رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ اور ایڈم ووگز کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 7وکٹوں کے نقصان پر 248رنز کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 330رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ 85‘ کارلوس بریتھویٹ 69‘ دھنیش رام دین 62 ‘ برائیوو33 ‘ وریکن 21‘ روچ 15‘ ٹیلر 13 اور بلیک ووڈ نے 10رنز سکور کئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون اور سٹیو کیفے نے تین تین‘ پیٹرسن نے دو اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 176رنز سکور کرلئے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 122 اور نیول 7رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ برنس 26 اور مچل مارش 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے وریکن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ اور ایڈم ووگز کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

افغانستان کی زمبابوے کیخلاف فتح ، عالمی رینکنگ میں 10ویں پوزیشن کابل میں جشن
کابل(این این آئی)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فتح پر دارالحکومت کابل میں شائقین کرکٹ نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔بدھ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جب افغانستان کے گلبدین نبی نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتخ سے ہمکنار کیا تو اس کامیابی پر کابل میں لوگوں نے زبردست ہوائی فائرنگ کی۔جنگ سے تباہ حال اس ملک میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی ٹیم کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوئی ہے۔گزشتہ سال پہلی مرتبہ افغان ٹیم کو کرکٹ ورلڈ کپ میں جگہ ملی جہاں یہ نسبتاً نئی ٹیم کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی لیکن اس کی کارکردگی کو کرکٹ کے حلقوں میں سراہا گیا۔رواں ہفتے ہی پہلی مرتبہ افغان ٹیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جہاں آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔افغانستان میں فٹ بال کا کھیل بھی خاصا مقبول ہے لیکن گزشتہ اتوار کو بھارت کے ساتھ چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ ہارنے کے بعد افسردہ شائقین کھیل کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے کامیابی کی خبر نے مسرت کا سامان فراہم کیا ہے۔

آخری رکاوٹ ختم ، فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری

ویلنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے امیگریشن حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سال کی پابندی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمدعامر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ویزا جاری کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔فاسٹ باؤلر محمد عامر ن�آآسٹریلیا کے ٹرانزٹ ویزے کیلئے بھی آن لائن درخواست جمع کرا دی ہے۔نیوزی لینڈ کے امیگریشن حکام کے مطابق محمد عامر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مختصر طرز کرکٹ کی سیریز کے لیے ویزا جاری کیا گیا۔23 سالہ محمد کو 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے قبل دنیائے کرکٹ کا بہترین فاسٹ باؤلر تصور کیا جاتا تھا تاہم اس وقت کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انھیں 5 سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزاسنائی گئی تھی۔آئی سی سی نے ستمبر 2015 میں تینوں کھلاڑیوں کو کرکٹ میں واپسی کی اجازت دی تھی۔امیگریشن نیوزی لینڈ (آئی این زی) کے ایریا منیجر مائیکل کارلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی این زی محمد عامر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے سفری ویزے کے اجرا کی تصدیق کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے لیے آئی این زی نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈز کی حمایت اور محمد عامر کو پچھلی غلطیوں پر سزا کی تکمیل سمیت دیگر پہلووں کا جائزہ لیا۔انھوں نے واضح کیا کہ تمام حالات کا بغور جائزہ لینے اور ان کے دورے کے مقاصد کو مکمل سمجھتے ہوئے محمد عامر کو ویزا جاری کیا گیا ہے۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے سفارت خانے سے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد بدھ کے روز ویزے کی درخواست دی تھی۔محمد عامر کی لاہور میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں 26 رکنی اسکواڈ میں شمولیت اس وقت متنازع بن گئی تھی جب ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پی سی بی نے اظہر کے استعفے کو مسترد کردیا تھا تاہم تجربہ کار محمد حفیظ نے بھی عامر کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔پاکستان ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔

دورہ نیوزی لینڈورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ثابت ہوگا،انتخاب عالم

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ، ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے دورے سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا، تمام کھلاڑیوں نے محمد عامر کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے فٹنس کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھاکہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑیوں نے بہترین ٹریننگ کی، فٹنس کیمپ میں ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے۔قومی ٹیم 10 جنوری کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے محمد عامر کو پرجوش اندازمیں خوش آمدید کہا۔ محمد عامر کا نیوزی لینڈ کا ویزہ مل گیا ہے اور اس کے آسٹریلیا کے ٹرانزٹ ویزہ کیلئے بھی درخواست دی ہے ،محمد عامر کو صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈکیلئے لگایاگیاقومی ٹیم کا فٹنس کیمپ اختتام پذیر

لاہور(آئی این پی) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لگایا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کئی تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے فٹنس کیمپ 21 دسمبر 2015 کو شروع ہوا تھا جو 7 جنوری 2016 کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔18 دن جاری رہنے والے اس کیمپ میں جہاں کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے میں مدد ملی وہیں بہت سے تنازعات نے بھی جنم لیا۔فٹنس کیمپ کو سب سے پہلے تنازعہ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے کیمپ میں شامل کیا گیا۔ محمد عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ اور اظہر علی سخت ناراض ہوئے اور کیمپ کا بائیکاٹ کردیا، بعد ازاں اظہر علی نے محمد عامر کی شمولیت پر احتجاج کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا لیکن چیئرمین پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کیمپ میں شمولیت پر رضامند کرلیا۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کیلئے 8 کھلاڑیوں کو کیمپ سے ریلیز کرنے پر ہیڈ کوچ وقار یونس بھی سخت نالاں نظرآئے اور اپنی ناراضگی کا اظہارکیا۔

ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کردیا۔
کیمپ کے آخر میں سب سے بڑے تنازعے نے اس وقت جنم لیا جب 6 جنوری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ایک صحافی پر برہم ہوگئے اور ان کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا۔صحافی کی طرف سے آفریدی سے سوال کیا گیا تھا کہ’’ ان کی کپتانی میں قومی ٹی 20 ٹیم کی ہارنے کی شرح سب سے زیادہ ہے تو آئندہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے ان کے پاس کیا پلان ہے؟‘‘۔ صحافی کا یہ سوال آفریدی کی طبیعت پر انتہائی گراں گزرا اور سوال کا جواب دینے کی بجائے انہوں نے کہا کہ ’’ مجھے آپ سے یہی امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے‘‘۔ آفریدی کے صحافی سے ناروا سلوک کے بعد صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔صحافیوں کے احتجاج کے بعد قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے صحافیوں کو درگزر کرنے کا سبق پڑھایا جبکہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آفریدی کی اردو اچھی نہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ایسے الفاظ استعمال کیے۔تمام تر تنازعات کے بعد کیمپ تو اختتام پذیر ہوگیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم اپنے دورہ کے دوران کسی نئے تنازعہ کو جنم نہ دے اور کامیابیاں سمیٹ کر وطن واپس لوٹے۔

برصغیر کی ٹیمیں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ میں مشکلات سے دوچار رہتی ہیں، شعیب ملک

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ برصغیر کی ٹیمیں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مشکلات سے دوچار رہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو فٹنس بہتربنانے میں مدد ملی ہے۔ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور امید ہے کہ نتائج بھی اچھے آئیں گے۔ پاکستان ٹیم 6 دن پہلے نیوزی لینڈجارہی ہے کوشش ہے کہ جلد ایڈجسٹ ہوجائیں۔

کوچ کو تین ما ہ کی اضافی لائف لائن مل گئی

کراچی(آن لائن) وقار یونس کی کوچنگ کو تین ماہ کی اضافی لائف لائن مل گئی، ان کے دور میں ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کی پرفارمنس روبہ زوال ہے، وہ جون میں کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محدود اوورز کے فارمیٹس میں مایوس کن نتائج دینے کے باوجود کوچ وقار یونس کے کنٹریکٹ میں مزید تین ماہ کا اضافہ کردیا، اب وہ جولائی میں شیڈول انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
، یہ دورہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ وقار یونس کا 2 سالہ کنٹریکٹ رواں برس جون میں ختم ہونا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ، کیریئر کی 16 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل

 

اسلام آباد(اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 16 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی، گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 16 ویں سنچری ہے۔ انہیں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر 49 ٹیسٹ کی 91 اننگز میں 51.34 کی اوسط سے 4467 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی اننگز کا بہترین سکور 253 ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سکور کیا تھا۔

کرس گیل پر بگ بیش کے دروازے بند کرنے کی تیاریاں شروع

 

سڈنی(آن لائن) کرس گیل کا بگ بیش میں خاتون ٹی وی رپورٹر کے ساتھ فلرٹ کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا میں شور مچا ہوا ہے، بگ بیش انتظامیہ کی جانب سے گیل پر لیگ کے دروازے بند کرنے کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں.منیجر انتھونی ایورارڈ نے بھی گیل سے بات کی ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ لیگ کی ساکھ کو بچانے کیلیے انھیں ایونٹ سے الگ کیا جا سکتا ہے۔
حالیہ واقعے کے بعدکئی خواتین صحافیوں کو بھی اپنے ساتھ بْرا برتاؤ یاد آگیا، ایک خاتون نے ویسٹ انڈین کرکٹر پر ورلڈ کپ کے دوران انتہائی گھٹیا حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کردیا۔ فاکس اسپورٹس کی رپورٹر نیرولی نے کہاکہ کرس گیل تسلسل کے ساتھ ایسی حرکتیں کررہے ہیں، وہ قابل نفرت اور ان کا طرز عمل بھی نفرت انگیز ہے۔چینل نائن کی رپورٹر یووینی نے کہاکہ مجھے ٹویٹر کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن ملا جس میں گیل نے کہا کہ وہ میرے کسی انٹرویو کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور میرے ساتھ باہر ڈنر کرنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ عورتوں کے پیچھے پڑے رہنے والا مرد ہے۔ ادھر ایک خاتون نے الزام لگایا کہ سڈنی میں ورلڈ کپ کے دوران گیل نے انتہائی شرمناک حرکت کی۔ گیل کے ایجنٹ سائمن اوتیری نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون دے 25جنوری کو ولنگٹن میں ہو گا
ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 25 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آک لینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا۔

پہلے ٹی 20میں سری لنکا کو 3رنز سے شکست ، نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری
ماؤنٹ مونکنوئی (این این آئی)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ماؤنٹ مونگنوئی میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے۔جواب میں سری لنکن ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی نصف سنچریاں تھیں۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 11 اوورز میں 101 رنز کی شراکت قائم کی۔اس کے علاوہ اننگز کے آخر میں راس ٹیلر نے نو گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔جواب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی چار وکٹیں صرف 42 رنز پر گر گئیں۔سری لنکن اوپنر گناتھیلاکا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دلشان، چندی مل، جے سوریا اور میتھیوز کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا،تاہم پھر سناودرھنے 42 اور تشارا پریرا نے 28 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو واپس میچ میں لائے لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہدف کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا گیا۔نیوزی لینڈ کے لیے میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ بولنگ کی اور تین، تین وکٹیں لیں جبکہ ایلیئٹ اور سوڈھی نے ایک ایک سری لنکن کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹی 20 میچ دس جنوری کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سے قبل ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک اور ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی ہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے گپٹل نے 58 رنز کی باری میں 4 چھکے اور 4 چوکے رسید کئے اور رن آؤٹ ہوکر پویلین پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے جبکہ کولن مونرو 36 اور کوریاینڈرسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔روس ٹیلر 22 اور گرانٹ ایلیٹ 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اورمقررہ 20 اووز میں ٹیم کا اسکور182 رنز تک پہنچا دیا۔کپوگیدرا نے کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم میچ کے اختتام سے 2 گیندیں قبل 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کراسکے، کلاسیکرا نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر تھوڑی دیر کے لیے ان کا ساتھ دیا، وہ گرانٹ ایلیٹ کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کو آخری دوگیندوں پرجیت کے لیے 9 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 5 رنز بناسکے، جیفرے وینڈرسے 4 اور سرنگا لکمل ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا میچ 10 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،تمام تر توجہ دورہ آسٹریلیا پر مرکوز ہے،دھونی
سڈنی (اے پی پی)بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، تمام تر توجہ دورہ آسٹریلیا پر مرکوز ہے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے قبل کینگروز کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس سے ہمیں بہترین کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد کینگروز کے خلاف سیریز بھارتی ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صحیح وقت میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بارے سوچیں گے، اس وقت ان کی تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتوحات کے ساتھ واپس وطن لوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کینگروز کے خلاف سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی شہر ریار خان نے پنک بال کو کرکٹ کا مستقبل قراردیدیا

کراچی(آن لائن) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا پاکستان پنک بال سے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا حامی ہے، کرکٹ میں اسی گیندکا مستقبل ہے ، آگے چل کر ٹیسٹ کرکٹ رات کو ہی کھیلنے کا رواج پروان چڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا پنک گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ فائنل اختتام کو پہنچ گیا، اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ کیا گیا لیکن پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پنک بال استعما ل ہوئی، کرکٹ میں اسی گیند کا مستقبل ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو اس کے استعمال کا عادی بنانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ آگے چل کر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا رواج پروان چڑھے گا، اس طرز کے مقابلے شائقین کی دلچسپی کا باعث بنتے اور ان کو میدان میں کھینچ کر لاتے ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ انھوں نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔نئے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے تر بیت دینا ہوگی، انھیں ٹیسٹ کرکٹ کے رموز سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ فاتح سوئی ناردرن گیس کے کپتان مصباح نے کہا کہ پنک بال کو رات میں کھیلتے ہوئے دشواری کا سامنا رہا تاہم جتنا زیادہ ہم اس گیند کے ساتھ کھیلیں اتنا ہی عادی ہوتے جائیں گے۔رنر اپ یوبی ایل کے قائد یونس خان نے کہاکہ پنک بال کا تجربہ اچھا رہا۔
، ذاتی طور پر مجھے اس گیند سے کھیلنے میں لطف آیا تاہم مقام کا تعین موسم کی مناسبت سے ہونا چاہیے۔ ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پنک بال کا استعمال اپنی جگہ لیکن سرخ گیند ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، فائنل میں گلابی گیند کا تجربہ اچھا رہا لیکن اس سے واقف ہونے میں وقت لگے گا۔

جارحانہ اندازاپناؤ،فقرے بازی کی طرف توجہ نہ دینا،انتخاب عالم کا محمد عامر کو مشورہ

لاہور(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو مشورہ دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں اگر تماشائیوں کی جانب سے ان پر فقرے کسے جائیں تو انھیں اس جانب بالکل توجہ نہیں دینی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے دس جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو رہی ہے۔نیوزی لینڈ نے محمد عامر کو ویزا جاری کر دیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے آسٹریلوی ٹرانزٹ ویزے کا انتظار ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے اختتام پر منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ان کی محمد عامر سے بہت تفصیلی بات ہوئی ہے اور انھوں نے محمد عامر کو اچھی طرح سمجھایا ہے کہ صرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ رکھنی ہے اگر تماشائیوں کی طرف سے فقرے کسے جاتے ہیں تو ان پر دھیان نہیں دینا۔انتخاب عالم نے کہا کہ محمد عامر کا بولنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز برقرار رہنا چاہیے لیکن دوسری چیزوں کو انھیں نظرانداز کرنا چاہیے۔انتخاب عالم نے کہا کہ محمد حفیظ اور اظہر علی سے ان کی بات نہیں ہوسکی ہے کیونکہ یہ دونوں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کراچی میں کھیل رہے تھے لیکن محمد عامر کے بارے میں دونوں کرکٹرز کے تحفظات اب ختم ہو چکے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کے منیجر نے توقع ظاہر کی کہ خدا نے محمد عامر کو نئی زندگی دی ہے کھیلنے کا دوبارہ موقع دیا ہے مستقبل میں ان کی طرف سے دوبارہ کوئی غلط حرکت نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا اور کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہوگا تو ان کی کارکردگی بھی اچھی رہے گی۔

ٹی 20ورلڈ کپ قبل ٹیم میں تبدیلیاں نہیں ہونی چاہیے ،شاہد آفریدی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں، عامر نے سچ بتایا اور غلطی کی سزا بھی کاٹی، عامر کے لئے ہمیشہ سے ہی دل میں جگہ رہی ہے جب کہ اس کا رویہ بھی ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف 2 سال تک ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہے، دونوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ کپتان کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ آسان نہیں اور سر پر ہے لیکن پاکستانی ٹیم ہر لحاظ سے بہتر ہے اور ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر سکتے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک انہیں اسی ٹیم کو لے کر چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دکھانا ہوگی اور لمبی پارٹنر شپ بنانے کی صلاحیت بہتر کرنا ہو گی، محمد عامر کو ویزہ نہیں ملتا تو تب بھی قومی ٹیم کا توازن خراب نہیں ہوگا جب کہ عرفان کو ٹیم سے بالکل آؤٹ نہیں کیا گیا وہ 20 لڑکوں میں شامل ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے جب خراب کپتانی اور پرفارمنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو حسب روایت شاہد آفریدی نے صحافی کو جھڑک دیا اور کہا کہ مجھے آپ سے گھٹیا سوال کی ہی امید تھی۔ آفریدی کی جانب سے جواب دینے کے بجائے جھڑکنے پر صحافیوں نے ٹیم منیجر انتخاب عالم کے سامنے احتجاج کیا اور شاہد آفریدی سے اپنے رویے پر معافی کا مطالبہ کیا۔

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلئے کوشاں
جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں امریکی ٹیکنالوجی ادارے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ میچز میں ریویو کا یکساں سسٹم متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ٹیکنالوجی معاملات میں بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلیے مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ادارہ دنیا پر بھی رائج ڈی آر ایس سسٹمز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مئی تک تیار کرلے گا۔بیٹ کا کنارہ چھوکر گزرنے والی گیندوں اور بال ٹریکنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی، رپورٹ کے حوالے سے مئی میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے اتفاق رائے سے ایک ہی ریویو سسٹم کا نفاذ کرنے کی کوشش کرینگے۔، انھوں نے کہا کہ ہم دعویٰ تو نہیں کرتے کہ اسے تمام ممبرز قبول کرلیں گے لیکن رپورٹ کی روشنی میں اعتماد حاصل ہونے کی زیادہ امید رکھی جا سکتی ہے۔ڈیو رچرڈسن نے بتایا کہ باہمی ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقی اور پْرکشش بنانے کے ساتھ طویل فارمیٹ میں لیگ سسٹم متعارف کرانے کیلیے بورڈز سربراہان سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے

تمیم اقبال ، سلہٹ سپرسٹارز کے مالک عزیز الاسلام پر جرمانہ عائد
ڈھاکا(آن لائن)بنگلہ دیشی بیٹسمین اور چٹاگانگ وائی کنگز کے کپتان تمیم اقبال اور سلہٹ سپر سٹارز کے مالک عزیز الاسلام پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جھگڑا کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ان کے درمیان 23 نومبر کو ہونے والے بی پی ایل میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ سی بی کی انضباطی کمیٹی کے سربراہ شیخ سہیل کا کہنا ہے کہ سلہٹ سپر سٹارز کے مالک عزیز الاسلام کو زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ، جرمانوں کا اعلان زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دے دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صحافی پر برس پڑے اور جواب دیا کہ مجھے معلوم تھا آپ ایسا ہی گھٹیا سوال کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی سے میڈیا کے نمائندوں نے پوچھا کہ ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس کیوں نہیں دے سکی اور میگا ایونٹ میں آج تک ان کی کپتانی میں کامیاب کیوں نہیں ہوسکی تو شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی امید تھی کہ آپ مجھ سے ایسا گھٹیا سوال ہی کریں گے۔

عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بولر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کے حصول کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ ہفتے محمدعامرکا ویزا کیس نیوزی لینڈکے سفارتخانے بھیجاتھا۔ پی سی بی کی درخواست کے جواب میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کومحمدعامرکی ویزہ درخواست دینے کاکہاتھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی ویزا درخواست آن لائن جمع کرادی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے ،اگلے دو تین روزمیں ویزا مل جائے گا۔

رونی شاندار کارکردگی اور ریکارڈ 51 گول کرنے پر انگلینڈکے بہترین کھلاڑی قرار
لندن(آن لائن) انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی کو شاندار کارکردگی اور ریکارڈ 51 گول کرنے پر انگلینڈ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 30 سالہ رونی کو ووٹنگ کے ذریعے بہترین کھلاڑی کا حق دار قراردیا گیا۔انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کیرئیر میں 51 گول کرکے بوبی چارلٹن کے 49 گول کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑا جبکہ رواں برس 7 گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی رہے، اسی طرح ان کی کارکردگی سے انگلینڈ کی ٹیم سال بھر میں 10 ریکارڈ کامیابیوں کے ذریعے یوروکپ 2016 تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔رونی نے انگلینڈ کے سپورٹرز کلب کے اراکین کے 37 فی صد ووٹ حاصل کئے۔ انھوں نے یہ ایوارڈ 2008، 2009 اور 2014 میں حاصل کیا تھا۔رونی کا کہنا تھا اس ایوارڈ کو حاصل کرنا ہمیشہ عزت کی بات ہے۔اور چوتھی دفعہ جیتنا میرے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ”یہ حقیقت ہے کہ یہ مداحوں کی جانب سے ہے جو میرے لیے بہت خاص ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کا چوتھا رو ز بھی بارش کی نذر،میچ ڈرا کی جانب گامزن
سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ، ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی نذر ہوگیا‘ بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری آخری ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا اور ایک بھی اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنائے تھے جبکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 11.2اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں ویسٹ انڈیز نے مزید ایک وکٹ کے نقصان پر 41رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنا رکھے ہیں اور میچ کے تیسرے اور چوتھے روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج پہلے ٹی 20میں مدمقابل
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ کیویز کو جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم جبکہ آئی لینڈرز کو فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، میک کولم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کی جس کے باعث انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ مالنگا فٹنس مسائل سے دوچار ہیں ۔ سری لنکن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کیویز ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ میزبان ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور دوسری جانب مہمان ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر نہ صرف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے ٹیم کا اعلان
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ شکیب الحسن، شووا گتا ہوم، نورالحسن، ابوحیدر اور سومیا سرکار کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ لٹن داس، ناصرحسین، جبیرحسین، انعام الحق اور قمرالاسلام کو ڈراپ کر دیا گیا۔ حیدر اور شووا کو بی پی ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے اور اس سلسلے میں زمبابوے کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سیریز سے ہمیں میگا ایونٹ کیلئے بہترین کمبی نیشن تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان مشرفی مرتضی، شکیب الحسن، تمیم اقبال، امرالقیس، سومیاسرکار، صابررحمان، مشفق الرحیم، محموداللہ، عرافات سنی، نورالحسن، شوواگتا ہوم، مستفیض الرحمان، ابوحیدر اور العمین حسین پر مشتمل ہے۔

جے پی مورگن ٹورنامنٹ، ناصر اقبال اور فرحان زمان دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے ناصر اقبال اور فرحان زمان نے امریکہ میں ہونے والے جے پی مورگن ٹورنامنٹ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلے میں پاکستان کے فرحان زمان نے نیوزی لینڈ کے پاول کول کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ اسی طرح پاکستان کے ناصر اقبال نے اپنے پہلے کوالیفائنگ میچ میں کیانا سنی سیٹ کو شکست سے دوچار کرکے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کریں تو وہ ایونٹ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ دنیا کے ورلڈ چیمپئن سے لیکر ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے دونوں کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

نیو زی لینڈ نے سری لنکا کو 36رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز 1-3ے جیت لی
ماؤنٹ مونگانوئی(آئی این پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں 36رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی‘ سری لنکا کی ٹیم 295رنز کے ہدف میں 47.1اوورز میں 258رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 95‘ دھنیش چندی مل 50‘ سری وردھنے 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5‘ ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ماؤنٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورسز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 294رنز سکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گبٹل 102‘ کین ولیم سن اور روز ٹیلر 61,61 اور رونچی 37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا نے تین‘ تلکا رتنے دلشان اور نوان پردیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 295رنز کے ہدف میں 47.1اوورز میں 258رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 95‘ دھنیش چندی مل 50‘ سری وردھنے 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5‘ ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر تیس برس کی ہو گئیں
مریدکے(آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر تیس برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے مریدکے میں جاری ٹریننگ کیمپ میں سالگرہ منائی کیک کاٹا۔پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ان دنوں ورلڈ ٹی20 کی تیاریوں میں مصروف ہیں کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا ،کوچز کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے اپنی ٹیکنیک بہتر کی اور پھر اپنی کپتان ثنا میر کی سالگرہ منائی۔ساتھی کھلاڑیوں نے ’’ہیپی برتھ ڈے ثنا‘‘ گنگنایا اور پھر کیک کاٹا ،ایک دوسرے کو کھلایا اور چائے پی۔۔ساتھی کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سالگرہ منا نے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے25 جنوری کو ہوگا
ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 25 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آک لینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس سیریز کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے اور تمام کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم بھی ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی 2014 میں سلور میڈل جیتنے کی انعامی رقم مل گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی 2014 میں سلور میڈل جیتنے کی انعامی رقم مل گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ہر کھلاڑی کو ساڑھے سات لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی پالیسی کے مطابق عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی گئی ہے۔ سلور میڈل کی رقم تو کھلاڑیوں کو سوا سال کے انتظار کے بعد مل گئی ہے لیکن قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تا حال ڈیلی الاو191نسز اور دیگر بقایا جات سے محروم ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد بہت جلد کھلاڑیوں کے بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر
سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا‘ بارش کی وجہ سے تیسرے دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا اور ایک بھی اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنائے تھے جبکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 11.2اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں ویسٹ انڈیز نے مزید ایک وکٹ کے نقصان پر 41رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا
شارجہ (اے پی پی) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 49 اور دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن زمبابوین ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور اس نے افغانستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 117 رنز سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، زمبابوین ٹیم نے چوتھے ون ڈے میں افغانستان کو 65 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

کیوی بورڈ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے ، ٹی 20سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان
آکلینڈ (آئی این پی )نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،برینڈن میکولم پاکستان کے خلاف نہیں کھیلیں گے،جارح مزاج اوپننگ بلے بازکی جگہ کین ولیمسن کیوی سائیڈکی قیادت کریں گے،میزبان بورڈنے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی آرام کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کیریئرکاسواں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نیوزی لینڈکے کپتان برینڈن میکولم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ہی میچوں کی ہوم ٹوئنٹی20سیریز نہیں کھیلیں گے۔اْن کی جگہ باصلاحیت بیٹسمین کین ولیمسن کو کیوی ٹیم کی باگ ڈور دی گئی ہے۔کیوی حکام نے سینئر پلیئرزکو آرام دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی موقع دینے اور اْن کی صلاحیتیں جانچنے کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے تاکہ بیک اپ کے طورپر زیادہ کھلاڑی تیارکئے جاسکیں۔اس کے ساتھ دوسرامقصد کیوی بیٹسمین کین ولیمسن کی بطورکپتان گروم کرنا بھی ہے۔پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کیوی ون ڈے اور ٹوئنٹی20اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)،کورے اینڈرسن،ڈین براؤنلی، آنٹن ڈیووچ،مارٹن گپٹل،میٹ ہنری،ٹوم لیتھم،مچل مکلینگھن، ناتھن میکولم،کائل ملز،ایڈم ملنے،جیمز نیشم،لیوک رونچی،راس ٹیلر اور ڈینئل ویٹوری شامل ہیں۔