زلزلے کے خطرے کے باوجود گرین شرٹس جیت کیلئے پرجوش ، میدان کل لگے گا
کرائسٹ چرچ(آئی این پی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل)جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا،میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت پریکٹس جاری ہے،پاکستان کے نئے بالنگ کوچ اظہر محمود نے بالروں کو باؤنسی وکٹوں پر باؤلنگ کے گر سکھائے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک 53ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں،جن میں پاکستان کو کیویز پر واضح برتری حاصل ہے۔55ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 24اور میزبان نیوزی لینڈ صرف 8میچوں میں فتح حاصل کرسکاہے جبکہ 21بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے،دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ کرکٹ گراؤنڈ پر بھی میزبان پر برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین کرائسٹ چرچ میں پانچ ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 2اور میزبان نے 1ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی جبکہ 2ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ ختم ہوئے،دوسری جانب پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نیوزی لیند کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلے کے آفٹرشاکس کی پیشگوئی کی گئی ہے مگر اس کے باوجود خوف کے سائے میں پہلے ٹیسٹ کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ تحفظات کے باوجود دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں جوپہلے ٹیسٹ کیلئے اپنے اپنے طورپر تیاری کررہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے اعتراف کیاہے کہ کھلاڑی کافی خوفزدہ ہیں لیکن امیدہے کہ جب وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اتریں گے تو سب کچھ بھول چکے ہوں گے۔یونس خان کا کہناتھا کہ کھلاڑی سب کچھ بھول کر نیوزی لینڈ میں اپنے آنے کے مقصد کی جانب توجہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ زلزلہ کافی شدید تھا جو رات کے وقت آنے کے سبب مزید خوفناک ہوگیا۔واضح رہے کہ زلزلے کے سبب ویلنگٹن میں میزبان اورسینٹرل ڈسٹرکٹس کے درمیان شیڈول چارروزہ میچ بھی ایک کی تاخیر کا شکار ہوچکاہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ریکٹراسکیل پر 7.5کی شدت کے ریکارڈکئے گئے زلزلے میں نیوزی لینڈ میں معمولات زندگی کو کس قدر متاثر کیا
بدترین ریکارڈز آسٹریلیا کے نام ،16کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے
ہوبارٹ (آئی این پی)دس نومبر کو کرکٹ دوبارہ قدم رکھنے کی 25ویں سالگرہ منانے والی جنوبی افریقی ٹیم نے اس سنگ میل کا اصل جشن پانچ دن بعد آسٹریلیا کو اننگز اور 80 رنز کی بدترین سے دوچار کرنے کے بعد کیا بلکہ ساتھ ساتھ عالی شان ریکارڈ کی حامل آسٹریلین ٹیم کے ماتھے پر کئی بدنما ریکارڈز کے دھبے بھی لگا دیے۔ میچ کے پہلے ہی دن ٹاس ہارنے کے بعد ابر آلودموسم میں آسٹریلین وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی مانند جھڑنے لگیں اور صرف 31 رنز پر اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جو ہوم گراؤنڈ پر پہلی اننگز میں دوسرا بدترین آغاز تھا۔1978 میں انگلینڈ کے خلاف گابا میں آسٹریلیا اس سے بھی بدترین صورتحال سے دوچار تھا اور صرف 26 رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھا تھا۔آسٹریلین ٹیم ابتدائی نقصان کے بعد سنبھل نہ سکی اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی مزاحمت سے بھرپور ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کے باوجود پوری ٹیم 85 رنز ہر ڈھیر ہو گئی جو ہوم گراؤنڈ پر 1981 کے بعد ان کا کم ترین اسکور ہے۔ 1981 میں کالی آندھی کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف پوری میزبان ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کا احوال بھی کچھ اچھا نہ تھا لیکن ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کوک نے چھٹی وکٹ کیلئے 144 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک رسائی دلائی، یہ ہوبارٹ میں جنوبی افریقہ کیلئے چھٹی وکٹ کی سب سے بڑی جبکہ اس میدان پر چھٹی وکٹ کیلئے چوتھی بڑی شراکت ہے۔بارش سے متاثرہ اس میچ میں مجموعی طور پر صرف 193.5 اوورز کا کھیل ہوا۔ یہ آسٹریلیا میں منعقدہ 1950 کے بعد نتیجے کا حامل واحد ٹیسٹ میچ ہے جس میں اتنے کم اوورز کھیلے گئے، 1950 سے قبل برسبین میں ایشز سیریز کے ٹیسٹ میں 129.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا لیکن اس وقت ایک اوور آٹھ گیندوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ہوبارٹ میں ہونے والے اس میچ میں مجموعی طور پر 16 آسٹریلین کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل ہوئے بغیر آٹ ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 1912 اور 1896 میں اوول اور 88-1887 میں سڈنی کرکٹ گرانڈ میں بھی 16 آسٹریلین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے بغیر آٹ ہوئے تھے۔
کیوی کوچ پر یاسر شاہ کا خوف پیس اٹیک کی ریورس سوئنگ بھی خطرہ قرار دیدی
کرائسٹ چرچّ (آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، میزبان ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا باولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔
نجم سیٹھی چیف ایگزیکٹو بن کر پاکستان سپر لیگ کمپنی کو سنبھالیں گے
لاہور(آئی این پی)سپر لیگ کمپنی بارے مزید تفصیلات سامنے آگئیں ، کمپنی کے تمام تر اختیارات چیف ایگزیکٹو کے پاس ہوں گے جس کا قلمدان نجم سیٹھی سنبھالیں گے جبکہ کمپنی کا چیئرمین پی سی بی بورڈ کے باہر سے لئے گئے دو ارکان میں سے ہو گا اور وہ کمپنی کا آئینی سربراہ ہو گا ۔ گزشتہ ہفتے پی سی بی گورننگ بورڈ نے پی ایس ایل کمپنی کے پانچ ڈائریکٹرز کی منظوری دی تھی جس میں تین ارکان نجم سیٹھی ، شکیل شیخ اور منصور خان پی سی بی گورننگ بورڈ سے جبکہ دو ٹیکنو کریٹ ارکان پرائیویٹ سیکٹر سے لئے گئے تھے جن میں ٹیکسیشن و قانون کے ماہر سابق وزیر ضیا رضوی اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے سابق صدر عارف حبیب شامل ہیں ۔ سپر لیگ کمپنی کے چیئرمین کیلئے ضیا رضوی کا نام لیا جا رہا ہے ۔ ضیا رضوی کا کہنا ہے کہ سپرلیگ 2 کیلئے تما م امور نمٹائے جا چکے ہیں لہذا اس کے انعقاد کے بعد پی ایس ایل کمپنی باقاعدہ کام شروع کریگی اور لیگ میں مزید انویسٹر بھی آئینگے ، جبکہ چند کمپنیوں نے ابھی سے ان کیساتھ رابطہ شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کمپنی کو پروفیشنل بنیادوں پر چلایا جائیگا جس کیلئے وہ اپنی تمام تر مہارت کو استعمال کرینگے ۔
بھارت اور انگلینڈ کی درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
وشا کاپٹنم (این این آئی)بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ کرکٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ(کل) 17 نومبر سے وشاکا پٹنم میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ء کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ء کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ء کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیاتھا ۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے
دھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا،(کل) 17 نومبر کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ 17 نومبر کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹیز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
گھریلو ملازموں نے وسیم اکرم کی والدہ کا گھر لوٹ لیا
لاہور(آئی این پی)لاہور میں دو گھریلو ملازمہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی والدہ کو بے ہوش کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس کے مطابق وسیم اکرم کی والدہ ارشاد کوثر نے 2 دن پہلے2 خواتین فاطمہ اور ایمان کو گھر پر ملازم رکھا تھا،جو 82 ہزار روپے کیش اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،وسیم اکرم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ڈرائیور نے انہیں ملازم رکھوایا تھا۔

شعیب اختر پاپا بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی شعیب کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کا بیٹا اور ان کی اہلیہ رباب بخیر و عافیت سے ہیں ۔واضح رہے کہ شعیب اختر کی رباب سے 25جون 2014ءکو شادی ہوئی تھی۔

چارسالہ بچہ جس کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی شاٹس کہ دیکھ کر بڑے بڑے باؤلر بھی گھبرا گئے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) 4 سال کی عمر میں عموماً بچے صحیح طرح چلنا سیکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ کھلونے کی کسی دکان سے وہ کھلونا خریدے اور آنسو بہائے بغیر کیسے نکلنا ہے جس پر اس وقت سے نظر ہے جب اس دکان میں داخل ہوئے تھے۔ دراصل بچے بہت ہی پیارے اور مزاحیہ ہوتے ہیں اور بعض اوقات بڑا ہونے میں بہت وقت لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس دنیا میں ایسے بچے بھی موجود ہیں جو اپنی عمر سے زیادہ بڑے ہو جاتے ہیں اور ایسے ایسے کمال کر جاتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔بھارت میں ایک ایسا ہی بچہ سامنے آیا ہے جس کی عمر تو 3 سال ہے لیکن و ہ ناصرف کرکٹ سے لگاؤ رکھتا ہے بلکہ بلے بازی بھی ایسی کرتا ہے کہ آپ اس کی شاٹس دیکھ کر بڑے بڑے باؤلرز کو بھول جائیں گے۔ شایان جمال اگرچہ 4 سال کا ہے لیکن وہ اپنے سکول کی انڈر 12 ٹیم کیلئے کھیلتا ہے۔ جی ہاں! حیران مت ہوں کیونکہ یہ بالکل سچ ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے ابھی سے ہی بھارت کا نیا ویرات کوہلی بننے کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔بڑا ہو کر وہ کچھ انوکھا کرے گا یا پھر بھولا دیا جائے گا؟ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن اسے بڑے ہوتے اور اپنی بیٹنگ میں مزید مہارت پیدا کرتے ہوئے دیکھا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ اگر یہ کرکٹ کھیلتا رہا تو کوئی بعید نہیں کہ بڑے سے بڑا باؤلر بھی اس کے سامنے آنے سے گھبرائے گا۔

نمائندہ خصوصی

ائندہ خصوصی)انجمن تحفظ حقوق شہرےان کے عہدےداروں اور نومنتخب کونسلروںکند( کے نمائندہ وفد نے گزشتہ پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صوبائی راہنما اور سابق اےم پی اے ملک فےروز جوئےہ سے ملاقات کی وفد نے سابق اےم پی اے کو کندےاںمےں گرلز ڈگری کالج کے قےام اور کلاسزکے اجراءکے بعد لڑکےوں کو بوائز کالج مےں شفٹ کرنے کا مطالبہ کےاوفد نے کہا کہ بچےوں کا ڈگری کالج جنگلات کے نزدےک وےران علاقے مےں واقع ہے جہان بچےوں کو تعلےم و تدرےس مےں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ا و ر سڑک نہ ہونے کی وجہ انہےں آنے جانے مےں بھی سفری دشوارےوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔لہذا بوائز اور گرلز کالج کو اےک دوسرے کے ساتھ تبدےل کر دےا جائے توےہ عوامی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر شہرےوں نے ملک فےروز جوئےہ کو کندےا ں شہر کے دےگر مسائل سے بھی اگاہ کےا ملک فےروز جوئےہ نے وفد کو ےقےن دلاےا کہ گرلز ڈگری کالج کی شہر مےں منتقلی عوام کا اےک جائز مطالبہ ہے جسے ہر صورت پورا کےا جائے گا حکومت پنجاب کیطرف سے فنڈز کے اجراءکے بعد مذےد ترقےاتی کام کروائے جائےں گے، جبکہ شہر کے دےگر مسائل بھی ترجےح بنےادوں پر حل کےے جائےں گے وفد مےں ملک محمداحسن کلےار، ملک امےتاز کلےار، ملک رےاض احمد کندی،ملک حبےب کلےار،ملک محمد اسحاق کےت، فےض محمد ردھانی،ملک محمد عابد ،ملک رےاض احمد کندی، ملک قادر پلے خےل، چوہدری محمد سعےد،ملک ناصر کندی ،حاجی اسد زرگر شامل تھے 

انقلاب خوش آمدید
انقلاب خوش آمدید شکر الحمد اللہ میانوالی پریس کے تمام گروپوں نے خیر سگالی کے طورپر اپنے اپنے عہدے چھوڑ دیئے۔چند دنوں کے اندر آئینی کمیٹی کے لئے ضلع بھر کے صحافیوں کا اجلاس بلایا جائے گا

نیوزی لینڈ سے شکست ؛ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ، کالی آندھی کی حکمرانی برقرار
دبئی(آئی این پی)نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بری شکست نے پاکستان سے رینکنگ میں نمبر ون آنے کی امید بھی چھین لی ، دوسرے میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس دوبارہ 5ویں سے پھر چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے،ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں صرف2 پاکستا نی بیٹسمین موجود ہے، احمد شہزاد 17ویں ،عمر اکمل 20ویں اور محمد حفیظ 25ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیمول بدری پہلے ،شاہد آفریدی چوتھے ،سہیل تنویر 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزیی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹو ئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی۔ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی تھی لیکن دوسرے میچ میں بدترین شکست نے اس کو ایک درجہ پیچھے دھکیل دیا۔ویسٹ انڈیز پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ ساتویں ،بھارت آٹھویں،افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہیں۔حیران کن طور پر زمبابوے کی ٹیم 14ویں نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں صرف2 پاکستا نی بیٹسمین موجود ہے، احمد شہزاد 17ویں ،عمر اکمل 20ویں اور محمد حفیظ 25ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیمول بدری پہلے ،شاہد آفریدی چوتھے ،سہیل تنویر 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا
سینچورین(این این آئی)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 3 فروری سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 241 رنز سے فتح حاصل کی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔
پی ایس ایل میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، فرنچائز مالکان
لاہور(اے پی پی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کرکٹ ٹیموں کے مالکان اور نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ کرپشن سے پاک ہوگی ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے بارے منعقد ہ ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندر کے مالک رانا فواد نے کہاکہ آئی سی سی اور پی سی بی کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ سے ہمیں کافی آگاہی حاصل ہوئی ہے، اس تعلیم کو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کی ٹیم کا نام لاہور قلندر ہے اور وہ کبھی بھی کرپشن میں ملوث نہیں ہوسکتی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کی ٹیم کے کپتان کا اعلان 3 فروری کو یو اے ای میں کیا جائے گا ۔کراچی کنگز کی فرنچائز کے نمائندے طارق واسع کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے بارے میں منعقدہ ورکشاپ سے کرکٹ میں کرپشن کی روک تھام کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں تمام فرنچائز مالکان مل جل کر کرپشن کو روکیں گے ۔
پی ایس ایل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے پی سی بی کی کوشش قابل دید ہیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 4 فروری سے یو اے ای میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے دور رکھنے کے لئے سوموار کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹ کو کرپشن سے بچاؤ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے مالکان اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میںآئی سی سی کے سینئر منیجر انٹیلیجنس اینٹی کرپشن یونٹ مارٹن ورٹی جن نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداران کے ہمراہ لیکچر دیے ۔ ورکشاپ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ورٹی جن نے بتایا کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کے پیش نظر بہترین اقدامات اور پیپر ورک کیا ہے اور وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کی کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کسی خاص ملک یا ٹیم کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ میں کرپشن کے خطرہ کو کم سے کم کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ ہمارا مقصد کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنا ہے ۔پی سی بی کے سینئر جی ایم ویجیلنس اینڈ سیکورٹی کرنل (ر) اعظم نے بتایا کہ پی سی بی کی کرکٹ میں کرپشن کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ منعقدہ ورکشاپ اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ ورکشاپ میں پشاور کی ٹیم کے علاوہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کے مالکان نے شرکت کی اور انہیں بتایا گیا کہ پی ایس ایل کے دوران کس قسم کی کرپشن ہو سکتی ہے اور اس سے کیسے نمٹنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کی فرنچائز کے مالک کسی حادثہ کی وجہ سے ورکشاپ میں شریک نہیں ہوسکے تاہم ان کی جگہ ان کے نمائندے نے شرکت کی ۔
ون ڈے سیریز میں شکست ،بھارتی میڈیا اور کھلاڑی دھونی الیون پر برس پڑا
لاہور (آئی این پی)آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے میچوں میں شکست کی ہیٹ ٹرک یعنی سیریز ہار جانے پر بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز دھونی الیون پر برس پڑے، کپتان ہی نہیں ٹیم منیجمنٹ کی چھٹی کرا دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ ایک دو اور پھر تیسرا ون ڈے میچ بھی ہاتھ سے گیا۔ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست ہو گئی۔ پانچ میچوں کی سیریز سے دھونی الیون آؤٹ ہوئی تو بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے حسب روایت سب کو کلین بولڈ کر دیا۔ ماضی کے کپتان محمد اظہر الدین نے ٹیم منیجمنٹ کو فارغ کرنے کا کہہ دیا۔سابق کپتان سارو گنگولی کو بھی ٹیم انڈیا کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی، کہتے ہیں کہ دو سال سے دھونی کی قیادت میں ایک ون ڈے سیریز نہیں جیتی، اب کپتان کا کچھ کرنا ہو گا۔ بھارتی میڈیا ایسا سیخ پا ہوا کہ ساری سلیکشن کو غلط قرار دیا اور روایتی حریف پاکستان سمیت انگلینڈ کی ٹیموں سے سبق سیکھنے کا طعنہ بھی دے دیا۔

ٹی 20سیریز ؛ کیویز نے شاہینوں کو 10وکٹوں سے ہرا دیا ؛ پہلی پوزیشن کا خواب چکنا چور کر دیا
ہملٹن (آئی این پی)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر17.4اوورز میں پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 87اور کین ولیمسن 72رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ،عامر نے 3اوورز میں 11.33کی اوسط سے 34رنز دئیے۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہملٹن کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 56،شعیب ملک 39،محمد حفیظ 19، صہیب مقصود 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلنگھن نے 2،سینٹنر ،کورے اینڈرسن اور ملن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر17.4اوورز میں پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 87اور کین ولیمسن 72رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے، عامر نے 3اوورز میں 11.33کی اوسط سے 34رنز دئیے۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم 2017 میں ہندوستان نہیں جائے گی ٗ نجم سیٹھی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی بحالی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بی سی سی آئی اپنے وعدے کو پورا نہیں کرتا پاکستان ٹیم بھی2017 میں ہندوستان کا دورہ نہیں کریگی۔پی سی بی اور ہندوستان کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے درمیان ایک سال قبل دستخط شدہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6 سیریز طے پائی تھیں ٗجس کی پہلی سیریز کی میزبانی 2015 میں پاکستان کو کرنا تھی لیکن بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے انکار کیا۔نجم سیٹھی نے کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھارت دورے سے قبل بی سی سی آئی پہلے اپنے وعدے پورا کرے۔انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی نے ہمیں چار سیریز کی میزبانی دینے کا معاہدہ کیا تھا اور پہلی سیریز کی میزبانی بھی ہمیں دی تھی جو انھیں ہمارے دورے سے قبل پورا کرنا ہوگا۔نجم نے کہا کہ ‘2009 میں انھوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا تھا کیونکہ جب ہماری ٹیم نے بھارت کا مختصر دورہ کیا تو آمدنی میں ہمارا حصہ نہیں دیا گیا۔حال ہی میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2016 میں بھی پاکستان ٗانڈیا سیریز کا امکان نہیں تاہم سیٹھی کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیوں بی سی سی رواں سال نہیں کھیل سکتا اگر دونوں حکومتیں کھیلنے کی اجازت دیں تو 15 دن میں سیریز کا انعقاد کوئی مشکل کام نہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستان جائیگی۔
ہماری ٹیم ا س بار آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائل جیتنے کیلئے بے چین ہے ٗ ایرون فنچ
میلبورن(این این آئی)جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ٹیم اس بار آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے کیلئے بے چین ہے، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک کھلاڑی اور ایک زبردست اوور میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں اسلئے میری بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو پہلی بار ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل دلاؤں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اسلئے ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کا حصہ ہو، آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ میں صرف ٹی ٹونٹی کپ کی کمی ہے اسلئے اس بار تمام کھلاڑی ملک کو ٹی ٹونٹی چیمپئن بنوانے کیلئے بے تاب ہیں، ان دنوں ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔
نئی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ :جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار،پاکستان کاچوتھانمبر
دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ‘جس کے مطابق جنوبی افریقہ بدستور پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے ۔بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ نے بھارت کے رویندرا ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولنگ رینکیگ میں ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے، یاسر شاہ چوتھے اور جیمزاینڈریسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔نئی بیٹسمین کی رینکنگ میںآسٹریلوی قائد سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے ، اے بھی ڈیویلئر چوتھے، یونس خان چھٹے ، مصباح الحق 9، اسد شفیق 13ویں اور سرفراز احمد 19ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکیگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرینیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکینگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے، بھارت دوسرے،آسٹریلیا تیسرے ، پاکستان چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چٹھے، سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر براجمان ہے۔بیٹسمیوں کی رینکنگ میں آسٹریلیوی قائد سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے، کین ولینسن تیسرے ، اے بھی ڈیویلئر چوتھے۔، یونس خان چھٹے ، مصباح الحق 9، اسد شفیق 13ویں، سرفراز احمد 19ویں اظہر علی بائیسویں، محمد حفیظ تیسویں ، احمد شہزاد 47ویں نمبر پر براجمان ہیں۔۔بولنگ رییکنگ میں انگلینڈ کے سٹور براڈ نے بھارت کے رویندا ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولنگ رینکیگ میں ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے، یاسر شاہ چوتھے اور جیم اینڈریسن پانچویں ،سعید اجمل 14ویں ، عبدالرحمان 22ویں، جنید خان 25ویں، ذوالفقار بابر31ویں، راحت علی 39ویں ، وہاب ریاض 41ویں ، محمد حفیظ 44ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکیگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کیویز نے چوکا مار کر شاہینوں کو گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا،گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست


ہملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈکے اوپنرز نے ہی 17.3 اوورز میں شاہینوں کو آؤٹ کلاس کردیا ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپنرز مارٹن گپٹل نے 87 اور کین ولیمسن نے 72 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی جبکہ انہوں نے ٹی 20 کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ، انہوں نے اوپننگ کرتے ہوئے 171 رنز کی شراکت داری قائم کی ہے۔کیوی پلیئر مارٹن گپٹل نے آخری گیند پر شعیب ملک کو چوکا جڑ کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرایا ۔پاکستانی بولرز کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں عمر اکمل کے 56 رنز کی بدولت 168 سکور بنائےتھے۔ پاکستان کی طرف سے اوپنر محمد حفیظ نے 19، احمد شہزاد 9 ،صہیب مقصود 18 ، شعیب ملک 39 ، کپتان شاہد آفریدی 7 ،عماد وسیم 8 جبکہ سرفراز احمد 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔پاکستان کی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا گیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ کیوی ٹیم میں ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کو آرام دیا گیااوران کی جگہ روس ٹیلر اور مچل میک گلینگن کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان کو عبرتناک شکست کے بعد سیریز 1.1 سے برابر ہوگئی ہے ۔ سیریز کا آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔