لاہور(کامرس ڈیسک) یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چئیرمین اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ہائیڈرو پاور بجلی کی پیداوار کا سب سے سستا، دیرپااور آلودگی سے پاک زریعے ہے مگر اسے وہ توجہ نہیں دی جا رہی جسکا یہ شعبہ حقدار ہے۔ملک میں مختلف مقامات پر65000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق پوٹینشل ایک لاکھ میگاواٹ سے زیادہ کا ہے جسکا فائدہ اٹھایا جائے۔عبد رؤف عالم جو اسلام آباد چیمبر کے فاؤنڈر گروپ کے چئیرمین بھی ہیں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں دئیے گئے ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کی پیداواری لاگت سب سے کم 1.25 روپے فی یونٹ ہے جوکوئلے سے بجلی کی پیداوار کی صورت میں12.5 روپے، تیل سے پیداوار کی لاگت16 روپے، ونڈ پاور14 روپے اور شمسی توانائی 22 روپے ہو جاتی ہے۔پن بجلی کے ایک بڑے منصوبے پر اختلافات

[arabic-font][/arabic-font]بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا بہترین احتساب ہے، نواز شریف
.خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا بہترین احتساب ہے آج اتنی تنقید کی جارہی ہے جس کا کوئی حساب نہیں ، کہا جاتا ہے کہ حکومت موٹروے کے پیچھے پڑی ہے جبکہ چھوٹے منصوبوں پر کام نہیں کیا جارہا۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم موٹروے بھی بنارہے ہیں اور چھوٹے منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیں۔خانیوال میں ایم 4 موٹروے کا افتتاح کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1999 میں ہماری حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی موٹروے کی تعمیر کا سلسلہ بھی ختم ہوگیااس خطے میں موٹروے کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھاخوشی ہے کہ موٹروے اس خطے میں پہنچی۔ہم سے پہلے کسی حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام نہیں کیا موٹروے بنانا تو دور کی بات کسی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات تک نہ کیے۔مجھے مشرف کا 7 نکاتی ایجنڈا سمجھ نہیں آیا، انہوں نے ترقی کا ایجنڈا پیش کیا جس سے کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ آمریت جاری رہتی تو پاکستان نہ جانے کہاں ہوتا۔1992 میں ہم نے موٹرویز کا وژن دیا ، موٹروے کی مخالفت کرنے والے ہی سب سے بڑے حمایتی بن گئے ہیں ہم نے پہلے 21 ارب میں موٹروے بنائی تو لوگوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے 432 ارب روپے کھالیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام منصوبوں میں بچت کررہے ہیں جو دوسرے منصوبوں میں کام آرہے ہیں۔خانیوال سے ملتان موٹروے میں 44 انڈر پاس بنائے گئے ہیں جبکہ اطراف میں جنگلے لگائے گئے ہیں تاکہ کوئی جانور سڑک پر داخل نہ ہوسکے۔موٹروے لاہور سے براہ راست خانیوال اور عبدالحکیم آئے گی جو کہ ملتان اور ملتان سے کراچی تک 6 رویہ جائے گی جس پر کام جاری ہے۔ موٹروے بننے سے لوگ کہیں گے کہ ہم نے جہاز سے نہیں بلکہ موٹروے سے کراچی جانا ہے جس سے لوگ 6 سے 7 گھنٹے میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ موٹروے ملتان سے سکھر اور سکھر سے کراچی ائے گئی جبکہ لاہور سے خانیوال موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف موٹروے ہی نہیں بنارہے بلکہ بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیںکارخانے صرف ایل این جی نہیں بلکہ ہائیڈروالیکٹرک، ونڈ مل، کول پاور، سولر پینل کے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔جو لوگ میٹرو پر تنقید کرتے ہیں وہ دراصل ان غریب لوگوں پر تنقید کرتے ہیں جو اس میں بیٹھ کر سفر کرتے ہیں۔پاکستان کو ہرلحاظ سے ایک بہتر ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں دہشتگردی کا خاتمہ ہو، جہاں سڑکوں سے کاشتکار فائدہ اٹھائیں، جہاں ترقیاتی کاموں سے عام آدمی کوفائدہ ہو۔موٹروے کی تعمیر سے لوگ ڈھائی گھنٹے میں لاہور سے ملتان پہنچ جائیں گے جس سے فاصلے کم ہونگے اوردل قریب ہونگے۔ دلوں میں فاصلوں کی وجہ سے ہم پہلے ہی مشرقی پاکستان کو گنواچکے ہیں ۔[/font]

وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان تا فیصل آباد ایم فور موٹر وے کے خانیوال تا ملتان سیکشن کا افتتاح کر دیا


خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان تا فیصل آباد ایم فور موٹر وے کے خانیوال تا ملتان سیکشن کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایم فور سے ملتان میں بھاری گاڑیوں کے رش میں کمی آئے گی‘ ایم فور موٹر وے ملتان شہر کےلئے بائی پاس کا کردار بھی ادا کرے گی‘ ایم فور موٹر وے سے بلوچستان اور سندھ سے آنے والی ٹریفک کی آمدورفت میں آسانی ہو گی۔ ہفتہ کو افتتاح کے موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن بھی موجود تھے۔ خانیوال ملتان سیکشن ایم فور فیصل آباد ملتان موٹر وے کا حصہ ہے ۔ خانیوال ملتان سیکشن کراچی لاہور موٹر وے کا توسیعی منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم کو موٹر وے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 56 کلو میٹر طویل خانیوال ملتان سیکشن چار رویہ ہے۔ خانیوال ملتان سیکشن میں 4 انٹر چینجز ‘ 17 پل اور 28 سب ویز ہیں ‘ 12 ارب 90 کروڑ روپے کے اس منصوبے میں 90 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایم فور موٹر وے کے فیصل آباد تا گوجرہ سیکشن پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ گوجرہ سے شور کوٹ سیکشن پر رواں ماہ کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ شور کوٹ سے خانیوال سیکشن پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ملتان شہر میں ٹریفک بالخصوص بھاری گاڑیوں کے رش میں کمی آئے گی۔ ایم فور موٹر وے ملتان شہر کے لئے بائی پاس کا کردار بھی ادا کرے گی۔ ایم فور موٹر وے سے بلوچستان اور سندھ سے آنے والی ٹریفک کی آمدورفت میں آسانی ہو گی۔ قبل ازیں وزیر اعظم نوا زشریف کے ملتان پہنچنے پر وفاقی و زیر سکندر حیات بوسن اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

آئی سی سی) نے شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ون ڈے میچ کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس میچ کے دورا ن مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق برطانوی کرکٹر مائیکل وان کے بیان کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا ہے ۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انٹرنیشنل بیٹنگ مارکیٹ میں غیر معمولی پیٹرن دیکھا گیا ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی نے میچ کے دوران مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ مائیکل وان نے میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے تین کیچ اور ایک سٹمپ آوٹ چھوڑنے اور تین پاکستانی کھلاڑیوں کے رن آوٹ ہونے پر سوالات اٹھائے تھے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 208رنز بنائے تھے اور انگلینڈ نے یہ میچ با آسانی چھ وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔

بلدیاتی انتخابات :شیر کی دھاڑ نے ایک بار پھر پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سندھ میں تیر نے مخالفین کے پر خچے اڑا دیئے،میانوالی میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے.پنجاب میں2399میں سے 1098نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 606،آزاد امید واروں نے 498، پاکستان تحریک انصاف نے 154،جماعت اسلامی نے7 اورپیپلز پارٹی نے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم پنجاب سے کوئی بھی نشست نہیں لے سکی ۔دوسری جانب سندھ کی1833نشستوں میں سے840کا نتیجہ سامنے آگیاجس کے مطابق پیپلز پارٹی نے 800 ،ایم کیو ایم نے 70،آزاد امید واروں نے42،مسلم لیگ ن نے 33اور تحریک انصاف نے 32سیٹیں حاصل کیں ۔

پنجاب

پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شیخوپورہ میں یونین کونسلز کے چیئرمین ‘وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں پر غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن)نے میدان مارلیا تا ہم مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ کاشف عارف اپنے حلقہ سے انتخاب ہار گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک مسلم لیگ (ن)کے 27امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں سمیت 8 ہی آزاد امیدوار وں نے میدان مارا تا ہم مسلم لیگ (ق) کا ایک ہی امیدوار کامیاب ہوا۔سرکاری زرائع کے مطابق 1528پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جبکہ سارا دن پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں نے جوش خروش کے ساتھ اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالے ۔اس دوران یوسی 25کوٹ پنڈی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کی یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات2015 میں آزاد امیدوار بازی لے گئے۔ کمالیہ کی12یونین کونسلوں میں سے 6نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لی، ن لیگ اور تحریک انصاف تین، تین سیٹوں پر کامیاب ۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں تحصیل کمالیہ کی 12میں سے دو یونین کونسلوں میں آزاد امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں بھی 4 نشستیں پر آزاد امیدار کامیاب ہو گئے جبکہ تین، تین سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ آئیں۔

گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے میں ابتک پاکستان مسلم ن نے میدان مار لیا ہے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 73 ،آزاد امیدوار36 ،پی ٹی آئی 5 ،جماعت اسلامی 3جیت لیں جبکہ پیپلز پارٹی کو ئی سیٹ نہ جیت سکی ۔سرگودھا کی 166میں سے 163سیٹوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 77، آزاد72 ،پی ٹی آئی 10جبکہ پیپلز پارٹی 4نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیر محل میونسپل کمیٹی سے بلدیاتی انتخابات 2015 میں میدان مار لیا۔ ن لیگ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیر محل کی18وارڈز میں سے 9سیٹیں لے اڑی، پاکستان تحریک انصاف کو تین ، جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی، باقی 5 سیٹیں آزاد امیدواروں نے چھین لیں۔

میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کے 20 حلقوں میں انتخابی نتائج پرامن طور پر مکمل ہو گئے ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12سیٹیں جیت کر سر فہرست دیگر مختلف جماعتوں کے 8امیدوار کامیاب قرار پائے ۔میونسپل کمیٹی تحصیل ساہیوال کے مختلف وارڈز کے جنرل کونسلر کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1سے مہر عبدالشکور آزاد امیدوار 692ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مہر فیض رسول مسلم لیگ (ن) کے433 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔وارڈنمبر2سے آزاد امیدوار مہر اقبال 778ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مرتضیٰ فرید آزاد امیدوار 692ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر5 رانا سہیل شہزاد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 676ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اعجاز حسین آزاد امیدوار 586ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔وارڈنمبر 6سے محمد سجاد حسین آزاد امید وار 946ووٹ لے کر کامیاب جبکہ محمد ایاز آزاد امیدوار نے 644ووٹ لئےے ۔وارڈنمبر 8سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ضیغم حسین خان 374ووٹ لے کر کامیاب جبکہ شجاعت علی خان آزاد امیدوار نے194ووٹ حاصل کئے۔وارڈ نمبر10سے راﺅ جعفر علی آزاد امیدوار 310ووٹ لے کر کامیاب جبکہ حاجی منور حسین مسلم لیگ (ن)کے 285ووٹ لے کر ہار گئے۔اسی طرح وارڈ نمبر 11سے رانامحمد اختر آزاد امیدوار 1056جبکہ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد بلال 751ووٹ لے کر ناکام رہے۔ خانیوال شہر کے 44وارڈز میں سے 23وارڈزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) 15نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آزادامیدواروں نے 7جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں ایک نشست آئی ہے۔میونسپل کمیٹی خانیوال کے 44وارڈوں میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ،آزاد امیداوروں کی بھی جیت جبکہ تحریک انصاف بدترین شکست سے دوچار ہوگئی۔خانیوال شہر کے 40وارڈزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) 24نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ آزادامیدواروں نے 12نشستیں حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کے صرف چارامیدوارکامیاب ہوئے۔جہلم میں ن لیگ نے 26، آزاد 19اور پی ٹی آئی نے 5نشستیں جیت لی ہیں۔

سندھ

حیدر آباد میں ایم کیوایم 55، پی پی 20اور پی ٹی آئی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے،ٹنڈو الہ یار میں پیپلز پارٹی نے 23،آزاد 2،پی پی شہید بھٹو اور ایم کیوایم نے ایک ایک نشست جیت لی ہے،ٹنڈو محمد خان میں پی پی نے 33اور آزاد امیدواروں نے 5نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ،تھر پارکر میں پی پی نے 26،آزاد 9اور ن لیگ نے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے،ٹھٹھہ میں پی پی 26اور ن لیگ نے 7نشستیں اپنے نام کرلی ہیں،عمر کوٹ میں پی پی نے 45،پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ نے پانچ پانچ جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گیاہے،سجاول میں پی پی 28ن لیگ 3 اور جے یو آئی ایف نے ایک نشست اپنے نام کرلی ہے ۔

وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ بھی بلدیاتی انتخابات میں شکست کھاگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ ن لیگ کے ٹکٹ پر یو سی 6 سے چیئرمین کے امیدوار تھے جو آزاد امیدوار مہر بشیر سے شکست کھا گئے۔جبکہ سردار نذر محمد گوندل کے بھائی بھی شکست سے دوچار ہوئے۔
حافظ آباد کی یوسی 8میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدر رفیق تارڑ کے سمدھی افضل تارڑ ن لیگ کی ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر محمود تارڑ سے الیکشن ہار گئے۔ اس جیت پر پی آئی کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی نکالی۔ سیاسی تجزیہ نگار بھی اس نتیجے پر حیران رہ گئے۔

میانوالی میں بھی پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے اس کے امیدواروں نے یونین کونسلز اور میونسپل کونسلز میں برتری حاصل کر لی ہے۔میانوالی میں پی ٹی آئی نے 19اور ن لیگ نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ 24آزاد امیدوار بھی جیت گئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں ایک پولنگ سٹیشن سے زیادہ ووٹ نکلنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پولنگ سٹیشن کا گھیراو کر لیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یوسی 35کے ایک پولنگ سٹیشن میں کل ووٹ 800ہیں جبکہ وہاں سے 1200ووٹ نکلے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ عملے کو جانے نہیں دینگے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

ایم کیوایم نے اب تک موصول ہونےوالے غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد میں 96 میں سے 55 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد اب متحدہ میئر بنانے کی پوزیشن میں بھی آ گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی مکمل قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ٹنڈو اللہ یار میں ن لیگ کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے بیٹے چیئرمین کی نشست پر ن لیگ کے ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار جمن نے آٹھ سو ووٹوں سے راحیلہ مگسی کے بیٹے کو شکست دیدی ہے ۔جیتنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمن نے 2208ووٹ حاص کیے جبکہ راحیلہ مگسی کے بیٹے 1407ووٹوں کے ساتھ دوسر ے نمبر پر رہے ۔

دوسرے مرحلے میں 336امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے جن میں سے 247کا تعلق سندھ اور 89کا تعلق پنجاب سے ہے۔پولنگ کے دوران لاہور کے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کمپلینٹ سیل میں شکا یات کے انبار لگ گئے ،صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مانیٹرنگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیں جس کو پولنگ کے دوران ہو نے والی بے ضابطگیوں اور لڑائی جھگڑے کی بیس سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر کے 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا اعلان کیا۔

کئی بڑے برج الٹ گئے، ارباب رحیم گروپ کو مضبوط گڑھ میں شکست،موچی نے رئیس کو ہرادیا، پیپلز پارٹی کا کئی شہروں میں کلین سویپ
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں۔ حافظ آباد میں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدر رفیق تارڑ کے سمدھی افضل تارڑ ن لیگ کی ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ گوجرانوالہ میں ن لیگی ایم این اے قیوم ناہرہ کے بھائی کو بھی شکست ہوگئی۔منڈی بہاوالدین میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا بھائی ہا ر گیا۔ٹنڈو الہ یار میں ن لیگی سینیٹر راحیلہ مگسی کا بیٹا شکست سے دوچار ہو گیا ان کو پیپلز پارٹی کے امیدوار نے شکست دی۔سندھ کے سابق وزیراعلی ارباب رحیم کے گروپ کو ان کے اپنے مضبوط گڑھ ڈیپلو میں پیپلز پارٹی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔بدین میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عزیز میمن کو مرزا گروپ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔چنیوٹ میں ایم پی اے الیاس چنیوٹی کے کزن محمد آصف بھی الیکشن ہار گئے۔سرگودھا میں وزیر مملکت پیر حسنات کے بھائی ہار گئے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی ایم این اے سسی پلیجو کے والد پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن جیت گئے۔عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر ایک موچی آرچر نے پی ٹی آئی کے رئیس امیدوار عبدالستار کو شکست سے دو چار کیا۔پیپلز پارٹی نے سندھ کے کئی شہروں میں کلین سویپ کیا ان میں سہیون ، شیہد بینظیر آباد ،ٹنڈو الہ یار دادو اور ہالہ شامل ہیں۔

ایم کیوایم ایک بار پھر حیدرآباد میں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب،میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں پر غور شروع
حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیاہے اورمیئر اور ڈپٹی میئر بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اب تک موصول ہونےوالے غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد میں 96 میں سے 51 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد اب متحدہ میئر بنانے کی پوزیشن میں بھی آ گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی مکمل قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔جبکہ دوسری طرف ایم کیو ایم نے حیدر آباد کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے لئے مختلف ناموں پر غور بھی شروع کر دیا ہے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی مجموعی طور پر 352 نشستیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے جبکہ متحدہ 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

عمران خان کی ذوالفقارمرزا کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ذوالفقارمرزا کو بدین میں پیپلز پارٹی کیخلاف شاندار کارکردگی پر مبارک باد کیلئے ٹیلفون کیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ذوالفقار مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف ڈٹے رہے تو سب کام ٹھیک ہو جائیں گے جس پر ذوالفقار مرزا کو کہا کہ آپ کو کرپشن کیخلاف لڑتے ہوئے دیکھ کر کرپشن کیخلاف لڑنا شروع کیا ۔عمران خا ن نے کہاکہ جب بھی وہ بدین آئیں گے آپ سے ملاقات لازمی کریں گے جس پر ذوالفقار مرزا نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان کا استقبال کریں گے ۔واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے شہر بدین میں ذوالفقارمرزا نے میونسپل کارپوریشن کی 14کی 14سیٹیں جیت لی ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کیخلاف کیا ہوا دعویٰ بھی سچ کر دکھا یاہے ۔

ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنائے جانے کا امکان


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں ان پر فردجرم بھی عائد کر دی گئی ہے جس پر مزید کارروائی 8 دسمبر کو ہو گی۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے نئے سفیر ڈیوڈ ہیل کی پاکستان آمد کا اعلان


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ اپنی اسنادِسفارت صدرِ پاکستان ممنون حسین کو جلد پیش کریں گے، جس کے بعد وہ پاکستانی حکام اور پاکستانی عوام کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے، سلامتی سے متعلق باہمی شراکت کو مزید وسعت دینے اور صدر اوبامہ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان واشنگٹن میں امسال اکتوبر کو ہونے والی ملاقات میں وضع کئے جانے والے وسیع نصب العین کے حصول کے لئے کام کاآغاز کریں گے۔ سفیر ڈیوڈ ہیل کیریئر منسٹر کی رینک کے ساتھ سینئر فارن سروس کے ایک رکن ہیں۔انہوں نے جمہوریہ لبنان میں بطورامریکی سفیر (۔) ذمہ داریاں انجام دیں۔ قبل ازیں، وہ خصوصی مندوب برائے مشرق وسطی امن( ۔)، نائب خصوصی مندوب برائے مشرق وسطی امن اور اردن میں امریکی سفیر(۔) کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے تیونس، بحرین، سعودی عرب اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں بھی خدمات انجام دیں اور لبنان اور اردن کے متعدد دورے کئے۔ واشنگٹن میں وہ اسرائیل، مصر اور لیونٹ (مشرقی بحیرہ روم کے علاقے) کے لئے وزیر خارجہ کے نائب معاون سیکریٹری ، اسرائیل و فلسطین امور کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ میڈلین البرائیٹ کے معاون ایگزیکٹو کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ امریکی وزیر خارجہ کلنٹن نے میں انہیں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ ڈیوڈ ہیل عربی زبان بولتے ہیں اور جارج ٹان یونیورسٹی کے اسکول آف فارن سروس کے گریجویٹ ہیں۔ ان کا آبائی تعلق ریاست نیوجرسی سے ہے۔

ایک سال میں 2لاکھ سے زائد شہریوں کا اندراج مقدمہ کیلئے عدالتوں سے رجوع
لاہور(شہباز اکمل جندران) پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی خواب بن گئی۔ظلم اور زیادتی کا شکار عوام دادرسی کے لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگئی۔گزشتہ سال تھانوں سے ٹھکرائے 2لاکھ 18ہزار 2سو 67شہریوں نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا۔مستند ادارے کی رپورٹ نے انکشاف کردیا۔ضابطہ فوجداری 1898کی دفعہ 154کے تحت کسی بھی جرم کی اطلاع پر پولیس پابند ہے کہ فسٹ انفرمیشن رپورٹ (FIR)درج کرے۔لیکن صوبے کی پولیس اس قانون کو خاطر میں نہیں لاتی ۔پنجاب بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں رشوت اور سفارش کے بغیر مقدمات کا اندراج خواب بن کر رہ گیا ہے۔ جہاں کہیں معاملہ بااثر شخصیت کا ہو یا رشوت مل جائے تو فوراً مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے۔لیکن عام شہری کو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ ایس پی کے حکم سے ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے۔اور ایس پی آفس سے درخواست ایکبا رپھر سے متعلقہ تھانے کو انکوائری کے ارسال کردی جاتی ہے۔اس دوران انکوائری افسر مختلف حیلوں بہانوں سے درخواست گزار اور الزام علیہ سے پیسے بٹورنے کی کوشش کرتا ہے۔ اورعموماً رشوت دینے والے کے حق میں رپورٹ کردی جاتی ہے۔اور اس عمل میں اکثر الزام علیہ ہی کامیاب ٹھہرتا ہے۔ ایسے میں متاثر وہ فریق پولیس کے رویے سے بددل ہوکر سیشن کورٹ سے رجوع کرتا ہے۔ اور پہلے تو وکیل کو فیس ادا کرتا ہے۔ اور پھر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22-Aاوردفعہ 22-B کے تحت دائر کردہ پٹیشن کے جواب میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے لیے ڈائریکشن حاصل کرتا ہے ۔ایک مستند ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صوبے کے 2 لاکھ 18ہزارف 2سو 67شہریوں نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا۔اٹک کی عدالتوں میں ایک ہزار 3سو 62 افراد نے بہاولنگر کی عدالتوں میں 6ہزار 6سو 56،بہاولپور میں 8ہزار2سو 33، بھکر میں ایک ہزار 29، چکوال میں ایک ہزار 88، چنیوٹ میں 4ہزار 34، ڈی جی خان میں 4ہزار 2سو 32، فیصل آباد میں 24ہزار ایک سو 60، گوجرانوالہ میں 15ہزار ایک سو 12، گجرات میں 2ہزار 8سو 71، حافظ آباد میں ایکہزار 9سو 38، جھنگ میں5ہزار 2سو21،جہلم میں ایک ہزار 2سو 93، قصور میں 5ہزار 5سو59، خانیوال میں 5ہزار 5سو 68،خوشاب میں ایک ہزار 5سو 55، لاہور میں 29ہزار 5سو 46، لیہ میں 3ہزار 9سو 97، لودھراں میں 2ہزار 8سو 59، منڈی بہاوالدین میں 2ہزار 8سو 63، میانوالی میں ایک ہزار 5سو 55، ملتان میں 7ہزار 9سو 39، مظفر گڑھ میں 7ہزار9سو 34، ننکانہ صاحب میں 2ہزار 98، نارروال میں ایک ہزار 7سو 26، اوکاڑہ میں 9ہزار 8سو 29، پاکپتن میں 4ہزار 3سو 11، رحیم یار خان میں 11ہزار 3سو 84، راجن پور میں2ہزار ایک سو 54، راولپنڈی میں 4ہزار 7سو 77ساہیوال میں 6ہزار 2سو 55،سرگودھا میں 5ہزار 2سو 70، شیخوپور ہ میں 7ہزار 38، سیالکوٹ میں 6ہزار 4سو 38، ٹوبہ ٹیک سنکھ میں 4ہزار2سو 51اور وہاڑی میں گزشتہ سال کے دوران 6ہزار ایک     سو 56شہریوں نے تھانوں کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اندراج مقدمہ کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا۔

جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر حکومت پریشان نہ ہو ،خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ سے حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ماضی میں ایسے دورے ہوتے رہے ہیں،، جی ایچ کیو کے بیان کے بعد حکومت کو ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو منفی سیاست چھوڑ کر زلزلہ متاثرین پر توجہ دیں، متاثرین کی بحالی تک عمران خان کو بنی گالہ کی بجائے پشاور میں بیٹھنا چاہیے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ سے حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اس طرح کے دورے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں ، جی ایچ کیو کے بیان کے بعد بھی حکومت کو اپنا ردعمل نہیں دینا چاہیئے تھا۔ جنرل راحیل شریف محب وطن پاکستانی ہیں ، ان کے دورہ امریکا سے حکومت کو پریشانی کی ضرورت نہیں ، وہ پہلے بھی امریکا کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جی ایچ کیو کے بیان کے بعد حکومت کو اپنا ردعمل نہیں دینا چاہیئے تھا۔ آرمی چیف کو بھی چاہیئے تھا کہ وزیراعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف بلدیاتی الیکشن کرانے میں ناکام رہا ، راتوں رات بدین میں 22 پولیس سٹیشن تبدیل کر دیئے گئے ، 82 یونین کونسل کے الیکشن اچانک روک دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین متنازع ہو چکے ہیں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔،خورشید شاہ نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 60 ہزار گھر مکمل اور 20 ہزار جزوی طور پر تباہ ہوئے ، وفاقی اور صوبائی حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے۔ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو منفی سیاست چھوڑ کر زلزلہ متاثرین پر توجہ دیں۔ عمران خان کو بھی بنی گالہ کی بجائے خود وہاں بیٹھنا چاہیئے تھا۔

حافظ آباد، مسلم لیگ ن کو دھچکا، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہا ر گئے
حافظ آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد کی یوسی 8میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی 8 سے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدر رفیق تارڑ کے سمدھی افضل تارڑ ن لیگ کی ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر محمود تارڑ سے الیکشن ہار گئے۔ اس جیت پر پی آئی کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی نکالی۔

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے کل پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔دونوں صوبوں میں 18ہزار پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔پولنگ کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے جو صبح ساڑھے سات سے شام ساڑھے پانچ تک جاری رہے گی۔ حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز اوردوسری سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشنوں کی حدود سے 100میٹر تک کسی امیدوار کی کمپین نہیں کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ اسلحہ لیکر آنے اور سو میٹر تک پولنگ کیمپ قائم کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ جیت کے بعد ریلیاں نکالنے پر بھی پاپندی لگا دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 750پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔پنجاب میں رینجرز اہلکارپولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی دینگے جبکہ فوج نگرانی کرے گی۔پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی کارکنوں میں مار کٹائی کے واقعات پیش آئے لیکن خوش قسمتی سے دوسرے مرحلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم پولنگ ڈے پر جھگڑوں کے واقعات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ کئی یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی ہونے سے امیدواروں اور ان کے حامیوں میں مایوسی بھی پائی جارہی ہے۔ان امیدواروں نے الیکشن کیلئے مکمل تیاری کر رکھی تھی۔ دوسری طرف کئی جگہوں پرامیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوگالیکن ن لیگ کو برتری ملنے کا امکان ہے اسی طرح سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ مختلف جماعتوں کے اتحاد سے ہے لیکن پیپلز پارٹی کو پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی واضح اکثریت ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے