خوشاب کی خبریں

حکومت دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، سمیراملک

Image result for sumaira malik

جوہرآباد:خوشاب کی ضلعی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے ملنے کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں احتجاج اور ہلڑ بازی پر ضائع کرنے کے بجائے دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دہشتگردی کو جڑوں سے اُکھیڑ کر سرزمین وطن پر پائیدار امن کے قیام کا خواب پورا کیا جا سکے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردوں کیساتھ اُن کے سہولت کاروں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘عثمان جنجوعہ

جوہرآباد:مرکزی انجمن تاجران کے صدر عثمان جنجوعہ نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہرآباد کے تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو مسائل کے گرداب سے نکالنا میری اولین ترجیح ہے ۔شہر کے دس بازاروں میں کاروبار کرنیوالے تاجروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کرونگا اور کسی بھی تاجر کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اﷲ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا ۔ہم ٹیم ورک کے تحت تاجروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے کردار ادا کرینگے ۔

علم و تحقیق کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہے ، ملک محبوب الرسول

جوہرآباد:مصنف اور خطیب ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ علم و تحقیق کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ حق و دیانت کے ساتھ علمی کام کرنے والے ہی کامیاب و کامران ٹھہرتے ہیں۔ انوارِ رضا ایک علمی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جس نے وطن عزیز کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی سرحدوں سے باہر ساری دنیا میں اپنی پہچان پیدا کی ۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور دینی تحقیقی اداروں میں ایک حوالہ اور ر یفر نس کے طور پر ’’انوارِ رضا ‘‘ کے خاص نمبروں کے ریفرنس پیش کئے جاتے ہیں اور محققین قبول کرتے ہیں تو حصولِ مقصد اور ثقافت فن کا آئینہ دار ہے وہ انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے زیر اہتمام ‘’انوارِ رضا’’ کی گیارہ سالہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے اظہارِ خیال کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی ترجمانی میں صحافتی پلیٹ فارم پر’’انوارِ رضا ‘‘ کے گیارہ برس دینی صحافت میں ایک روشن باب ہے ۔

آوارہ کتے نے کمسن بچی کو کاٹ کھایا

جوہرآباد:نواحی چک9میں ایک آوارہ کتے نے چار سالہ بچی مسکان کو کاٹ کھایاچک9میں ایک آوارہ کتے نے چار سالہ بچی مسکان کو کاٹ کھایا ۔ مسکان کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں اُس کی مرہم پٹی کی گئی اور اسے ریبیز ویکسین کے انجکشن لگائے گئے ۔

جوہر آباد میں کار چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں, پولیس تماشائی

جوہرآباد:ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں کار چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران علاقہ سے متعدد کاریں چوری ہوئیں مگر پولیس مقدمات کا اندراج کرکے بری ذمہ ہوگئی اور تاحال کوئی ایک مسروقہ کار بھی بازیاب نہ ہو سکی۔گزشتہ روز بھی نواحی علاقہ اسلم کالونی سے نامعلوم چوروں نے نجی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شعیب قادر جوئیہ کی ساڑھے 9لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی۔ شعیب قادر نے اپنی کار رات کے وقت گھر کے باہر کھڑی کی تھی اور صبح جب بیدار ہوا تو کار غائب تھی۔ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ میں سرچ آپریشن ،2مشتبہ افراد گرفتار

جوہرآباد:ضلعی پولیس نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ کی حدود میں مشکوک افراد کی پڑتال کیلئے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد منصب خان اور غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیاضلعی پولیس نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ کی حدود میں مشکوک افراد کی پڑتال کیلئے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد منصب خان اور غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا ۔دونوں سے ایک ایک بندوق بارہ بور بھی پکڑی گئی ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

About

View all posts by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *