تھل کینال کے پشتے مضبوط بنائے جائیں ، حاجی اقبال و دیگر

کلورکوٹ:ٹھیکیدار کی کرپشن کے باعث جنڈو ہیڈ172آر ڈی کے دونوں اطراف تھل کینال کے پشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو کر رہ گئے۔ شہریوںحاجی ملک محمد اقبال روڈی خیل ،ملک ملازم حسین روڈی خیل ،نصراﷲ نے الزام لگایا کہ ٹھیکدار نے بھل صفائی کے دوران محکمے کی کا لی بھیڑوں کے ساتھ ملکر پشوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ۔حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

جب بھی موقع ملا بھکر کی ترقی کیلئے کام کیا ، سعید اکبر نوانی

پنجگرائیں:سابق صوبائی وزیر سعید اکبر خان نوانی نے کہا ہے کہ نوانی گروپ کو جب بھی اقتدار ملا بھکر کی تعمیر وترقی کے لئے کام کیا ۔ اس کے بر عکس ہما رے مخالفین نے چار سال میں ضلع کو مسائلستان بنا ڈالا ہے ۔ عوام نے فیصلہ دیکھ لیا ہے چار سالوں میں بھکر کو برباد کیا گیا ترقیاتی کاموں کی بجائے برسراقتدار والوں نے اپنی تجوریاں بھریں اور اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے پلاٹ خریدے گئے ۔ وہ نوانی یوتھ ونگ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ نوانی گروپ نے بھکر کو میگا پراجیکٹ دیئے جن میں سوئی گیس، بھکر جیل ، یونیورسٹی کیمپس، دیہاتوں میں بجلی اور سکول ، عام آدمی کو نوکری دی گئی جبکہ مخالفین نے درجہ چہارم کیلئے بھی پیسے بٹورے ۔مخالفین کو نہ کام کرنا آتا ہے نہ سیاست کرنا آتی ہے انہیں آئندہ الیکشن میں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ۔ مخالفین کو بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے سبق سیکھنا چاہئے ۔سعید اکبر نوانی نے شعیب رشید نوانی کو ضلعی یوتھ ونگ کا صدر بنانے اور عابد علی کو معاون ضلعی جوائنٹ سیکرٹری بنانے کا اعلان کیا۔ شہباز قدوسی ضلعی جنرل سیکرٹری نوانی یوتھ ونگ ضلع بھکر نے کہا کہ نوانی یوتھ ونگ میں 18ہزار کارکنان شامل ہوچکے ہیں ۔ چوہدری محمد عثمان، چوہدری بابر، عبدالمجید ، چوہدری شکیل صداقت، چوہدری مشتاق، چوہدری خالد سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

About

View all posts by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *