دریاخان، 4ملزمان نے 2بہنوں کو اغوا کرلیا

دریاخان : دو بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ دو سگی بہنوں کو اغوا کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمشیر لک نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست گذاری کہ اس کی بیٹیوں جن میں شازیہ بی بی اور نادیہ بی بی جو کہ گھر میں اکیلی تھیںکو عمران منا اور محمد رمضان نے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دریاخان، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم گرفتار

دریاخان ; پولیس نے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا ۔ تھانہ سٹی پولیس کےاے ایس آئی نذیر حسین نے دوران ناکہ بندی اکرام اﷲ سے پسٹل برآمد کر کے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

دریاخان،رات کے وقت ہوائی فائرنگ سے شہری خوفزدہ

دریا خان: شہر میں رات کے وقت ہونے والی فائرنگ نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 10بجے کے بعد اچانک شہر کے شمالی حصہ سے ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی جس پر گھروں میں موجود شہری نیند سے بیدار ہو کر گلیوں میں نکل آئے ۔فائرنگ کی آوازدور تک سنی گئی ۔شہری ہسپتال اور پولیس سے معلومات لیتے رہے ۔ہوائی فائرنگ سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔دوسری طرف پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں ۔بعد ازاں انچارج تھانہ سٹی اظہر جاوید باجوہ محافظ سکواڈ کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں پہنچ گئے ۔میڈیا کے رابطہ پر پولیس نے مبینہ ہوائی فائرنگ کو شادی کی تقریب میں شرلی پٹاخوں سے منسوب کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

حیدرآباد تھل، تاریخ پیشی پرآئی خاتون پر تشدد،ملزمان فرار

حیدرآبادتھل :تاریخ پیشی کے لیے آنیوالی خاتون پر 4افراد کا تشدد ،نواحی علاقہ جڑی سواگ کی بھاگاں بی بی زوجہ افضل خاوند کے ہمراہ تاریخ پیشی پر آئی ملزمان سیٹھ اقبال وغیرہ تشددکانشانہ بنایااور فرار ہو گئےفریقین کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا ہے ۔ پولیس نے بھاگاں بی بی کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

About

View all posts by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *