سکولوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ‘شیخ امجد اعجاز

نورپورتھل:ڈپٹی ڈی ای او شیخ محمد امجد اعجاز نے کہاہے کہ سرکاری وغیر سرکاری سکولز سربراہان سکولوں کی سکیورٹی فول پروف بنائیں، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔سکولز گیٹ پر سکیورٹی گارڈ ز کا ہونا لازمی ہے ،دوران تفریح سکولز گیٹ مکمل طورپر بندہوں ۔چھٹی اوقات ہونے پر ادارہ سربراہان کلاس وائز طلباء کو سکولز سے باہر بھیجیں ۔ایس او پیز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر متعلقہ شخص تعلیمی ادارہ میں نہ آئے ۔ہر آنیوالے کی انٹری ہونی چاہئے ۔اس موقع پر اے ای اوز نذیر حسین ، محمد خالد ، عابد حسین ، عامر عباس ، دوست محمد ، رانامحمد شوکت ودیگر بھی موجودتھے ۔

سود خور کے خلاف مقدمہ درج

جوہرآباد:تھانہ سٹی پولیس نے محمد احمد کی مدعیت میں ایک سود خور طارق اعوان کیخلاف منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق صوبیدار (ر) محمد احمد نے پندرہ اکتوبر 2011ء کو کسی ضرورت کے تحت طارق اعوان سے چار لاکھ روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھی اور گذشتہ چھ سالوں سے چوبیس ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے اُسے سود ادا کرتا رہا۔ ملزم گیارہ لاکھ پچیس ہزار 644روپے کی رقم وصول کر چکا اور محمد احمد سے مزید پانچ لاکھ روپے کا تقاضہ کرتا ہے ۔

خوشاب میں اشیائے خورو نوش کا نیا نرخ نامہ جاری

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلع بھر میں ضروری اشیاء خورد و نوش کی از سر نو قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کا رروائی تیز کی جائے۔ تمام دوکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں اور اشیاء کی فروخت کی رسید بھی گاہکوں کو جاری کی جائے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو تھیلا آٹا فی بیگ 720روپے ،کھلا آٹا فی کلو 40روپے ،باسمتی چاول سپر کرنل نئے 95روپے فی کلو ،باسمتی سپر کرنل چاول پرانے 110،اری چاول 45روپے ،دال مسور موٹی 92روپے باریک مقامی150روپے فی کلو ‘دال ماش دھلی ہوئی 140 ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 92روپے‘بغیر دھلی 90 روپے فی کلو ، کالا چنا 100روپے ،سفید چنا 145، سرخ مرچ 200روپے ،بیسن 115روپے فی کلو ، چینی ایکس مل ریٹ پلس 2روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو سکے گی۔دودھ 70روپے فی لیٹر،دہی فی کلو 75روپے ،مٹن 550روپے ،بیف 280 روپے ،تندوری روٹی100گرام فی 6 روپے‘نان یا کشمیری روٹی100گرام فی 7 روپے فروخت کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں پولٹری ‘انڈے ‘سبزیاں اور فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو گا۔

About

View all posts by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *