جوہرآباد، مضر صحت گوشت پکڑا گیا

جوہرآباد:ویٹرنری آفیسر نے نسیم کالونی میں قصاب سرفراز کے گھر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ویٹرنری آفیسر نے نسیم کالونی میں قصاب سرفراز کے گھر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں

جوہرآباد:موضع نلی میں محمد اقبال نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر چوہے مار گولیاں نگل لیںموضع نلی میں محمد اقبال نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر چوہے مار گولیاں نگل لیں۔ اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جوہر آباد ،ٹریفک حادثات میں 2بچوں سمیت 8شہری زخمی

جوہرآباد:شہر اور نواحی علا قوں میں ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت 8شہری زخمی ہو گئے ۔ میانوالی روڈ پر ہڈالی کے نزدیک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد شہباز اور اس کی بہن ریحانہ زخمی ہو گئے ۔سکیسر روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں انور ،سرگودھا روڈ پر خونی جھیل کے نزدیک چھ سالہ محمد اسد جبکہ کھوکھر پٹرولیم کے نزدیک سات سالہ بچی ثانیہ گل بھی حادثات کا شکا ر ہوئے ۔دیگر حادثات میں عامر کا جبڑا ٹوٹ گیا ۔ راولپنڈی روڈ پر شوالہ کے قریب حادثے میں احمد خان ،مظفر گڑھ روڈ پرساجد زخمی ہوا۔

خوشاب کی خبریں

حکومت دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، سمیراملک

Image result for sumaira malik

جوہرآباد:خوشاب کی ضلعی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے ملنے کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں احتجاج اور ہلڑ بازی پر ضائع کرنے کے بجائے دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دہشتگردی کو جڑوں سے اُکھیڑ کر سرزمین وطن پر پائیدار امن کے قیام کا خواب پورا کیا جا سکے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردوں کیساتھ اُن کے سہولت کاروں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘عثمان جنجوعہ

جوہرآباد:مرکزی انجمن تاجران کے صدر عثمان جنجوعہ نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہرآباد کے تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو مسائل کے گرداب سے نکالنا میری اولین ترجیح ہے ۔شہر کے دس بازاروں میں کاروبار کرنیوالے تاجروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کرونگا اور کسی بھی تاجر کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اﷲ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا ۔ہم ٹیم ورک کے تحت تاجروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے کردار ادا کرینگے ۔

علم و تحقیق کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہے ، ملک محبوب الرسول

جوہرآباد:مصنف اور خطیب ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ علم و تحقیق کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ حق و دیانت کے ساتھ علمی کام کرنے والے ہی کامیاب و کامران ٹھہرتے ہیں۔ انوارِ رضا ایک علمی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جس نے وطن عزیز کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی سرحدوں سے باہر ساری دنیا میں اپنی پہچان پیدا کی ۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور دینی تحقیقی اداروں میں ایک حوالہ اور ر یفر نس کے طور پر ’’انوارِ رضا ‘‘ کے خاص نمبروں کے ریفرنس پیش کئے جاتے ہیں اور محققین قبول کرتے ہیں تو حصولِ مقصد اور ثقافت فن کا آئینہ دار ہے وہ انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے زیر اہتمام ‘’انوارِ رضا’’ کی گیارہ سالہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے اظہارِ خیال کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی ترجمانی میں صحافتی پلیٹ فارم پر’’انوارِ رضا ‘‘ کے گیارہ برس دینی صحافت میں ایک روشن باب ہے ۔

آوارہ کتے نے کمسن بچی کو کاٹ کھایا

جوہرآباد:نواحی چک9میں ایک آوارہ کتے نے چار سالہ بچی مسکان کو کاٹ کھایاچک9میں ایک آوارہ کتے نے چار سالہ بچی مسکان کو کاٹ کھایا ۔ مسکان کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں اُس کی مرہم پٹی کی گئی اور اسے ریبیز ویکسین کے انجکشن لگائے گئے ۔

جوہر آباد میں کار چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں, پولیس تماشائی

جوہرآباد:ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں کار چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران علاقہ سے متعدد کاریں چوری ہوئیں مگر پولیس مقدمات کا اندراج کرکے بری ذمہ ہوگئی اور تاحال کوئی ایک مسروقہ کار بھی بازیاب نہ ہو سکی۔گزشتہ روز بھی نواحی علاقہ اسلم کالونی سے نامعلوم چوروں نے نجی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شعیب قادر جوئیہ کی ساڑھے 9لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی۔ شعیب قادر نے اپنی کار رات کے وقت گھر کے باہر کھڑی کی تھی اور صبح جب بیدار ہوا تو کار غائب تھی۔ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ میں سرچ آپریشن ،2مشتبہ افراد گرفتار

جوہرآباد:ضلعی پولیس نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ کی حدود میں مشکوک افراد کی پڑتال کیلئے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد منصب خان اور غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیاضلعی پولیس نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ اور نوشہرہ کی حدود میں مشکوک افراد کی پڑتال کیلئے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد منصب خان اور غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا ۔دونوں سے ایک ایک بندوق بارہ بور بھی پکڑی گئی ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

خوشاب کی خبریں

ملک انور آہیر انتقال کر گئے

جوہرآباد: ممتاز زمیندار ملک انور آہیر انتقال کر گئے ۔ مرحوم ملک سرور آہیر اور ملک آصف آہیر کے والد اور ڈاکٹر سجاد ظہور آہیر کے چچا تھے۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

قرآن سے رجوع ناگزیر‘علامہ شعیب

قائدآباد:جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما علامہ احمد شعیب خان نے کہا کہ قرآن وسنت سے دوری کے باعث آج ہم مشکلات میں گھر چکے ہیں۔ہمیں قرآن کی طرف رجوع کرنا ہو گاتاکہ ہمیں موجودہ پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

ضلع کونسل خوشاب کا پری بجٹ اجلاس 22فروری کو طلب

جوہرآباد:عبوری بجٹ کی تیا ری کے لئے ضلع کونسل خوشاب کا اہم اجلاس 22فروری کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس ضلع کونسل کمپلیکس میں وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی توثیق کی کاروائی کے علاوہ چھ ماہ کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی –

تھل ‘ بگہبرادرنورپور ی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان 

نور پور تھل: تحصیل صدر ن لیگ ملک منظور احمد بگہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام مسلم لیگ ن میں شمولیت کو فخر سمجھتی ہے ۔ن لیگ میں شامل ہونے والا ہرکارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ہم اپنے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔اس موقع پر بگہ برادری کے ناراض کارکن غلام محمد نے اپنی تمام برادری سمیت مسلم لیگ ن اور ملک منظور بگہ سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری برادری سمیت آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں گے اس موقع پر ملک زبیر بگہ،ثمر عباس بگہ،حبیب بگہ ودیگر ارکان موجود تھے ۔

عجائب گھر کیلئے ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا دورہ جوہرآباد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں عجائب گھر کے قیام کیلئے صوبائی وزیر آثارِ قدیمہ ملک محمد آصف بھا اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب اعجاز احمد نے جوہرآباد کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ملحقہ رقبے کو عجائب گھر کے قیام کیلئے انتہائی موزوں قرار دیا۔ اس موقع پر آصف بھا نے بتایا کہ عجائب گھر کے قیام کیلئے 24کنال رقبہ درکار ہوگا۔ 16کنال رقبے پر عجائب گھر کی عمارت ‘ 8کنال رقبے پر آڈیٹوریم ‘ کیفے ٹیریا اور منی پارک بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے آصف بھا کی درخواست پر عجائب گھر کے قیام کے منظوری پہلے ہی دے دی ہے ۔

موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 60سالہ شخص جاں بحق، نوجوان زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 60سالہ شخص جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔مٹھہ ٹوانہ میں پولیس سٹیشن کے نزدیک دو تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چک 4کا رہائشی 60 سالہ موٹر سائیکل سوارعبدالغنی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد اقبال شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی محمد اقبال کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

مقدمہ قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید و جرمانے کا حکم

میانوالی،جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالت نے مقدمہ قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قیدوجرمانے کی سزا جبکہ 6 کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین نے تھانہ قائدآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالجبار کو سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ دیگر دو ملزمان دوست محمد اور انتظار حسین کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ملزم نے 23جنوری 2014ء کو رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے ساجد حسین کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔دوسرے واقعہ میں حمید اﷲنے 2013ء میں یاسر اقبال کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ پائی خیل میں درج تھا۔ایڈیشنل سیشن جج میانوالی راؤ مبشر حسن نے جرم ثابت ہونے پر حمید اﷲکو 25سال قید با مشقت اور 10 لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر ملز مان ثنا اﷲ، حبیب اﷲ، امیر عبد اﷲاور خا لد پرو یز کو بری کردیا۔

ڈومیسائل کا اجرا‘ چاروں تحصیلوں کے اے سیز کو اختیارات منتقل

جوہرآباد:ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلع خوشاب کے ڈومیسائلوں کے اجراء کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو اختیارات منتقل کر دیئے ۔ یہ کارروائی انچارج ڈومیسائل برانچ نادیہ شفیق کی تجویز پر کی گئی۔ نادیہ شفیق نے ڈپٹی کمشنر کو بھجوائے جانیوالے مراسلے میں بتایا تھا کہ ضلعی سطح پر ڈومیسائل کے اجراء کے عمل کے باعث دور افتادہ علاقوں کے طلباء و طالبات اور شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول میں دشواریاں حائل ہیں اس لئے اسسٹنٹ کمشنروں کو اختیارات کی منتقلی ضروری ہے ۔

سفاک قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، غوث نیا زی

جوہرآباد: مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردی کو جڑوں سے اُکھاڑنے اور سرزمین وطن پر پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ۔ انسانی خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائیگا۔ وطن عزیز میں پے در پے ہونیوالے دہشتگردی کے افسوسناک واقعات ‘ شدت پسندوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ حکومت نے دہشت گردی کیخلاف موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے شدت پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک اُن کا تعاقب کیا جائیگا۔

خوشاب کے ضلعی وائس چیئرمین کی رانا ثنااللہ سے ملاقات

جوہرآباد: ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے ہر صورت میں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں گے اُنھیں الیکشن سے قبل تحلیل کرنے کی راہیں مسدود کر دی گئی ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ قانون سازی کر کے اداروں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ ملک مسعود نذیر راجڑ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو ضلع کونسل خوشاب کے مالی وسائل کے حوالے سے تفصیلات بتائیں ۔

جوہرآباد ، رشتہ کے تنازع پر 8افراد کاباپ بیٹوں پر تشدد‘ہسپتال منتقل

جوہرآباد: رشتہ کے تنازع پر 8افراد نے باپ اور اسکے 2بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد عرفان ’ عامر سہیلمحمد یار ’ محمد یاسر اور محمد حسن وغیرہ آٹھ افراد نے نیشنل بینک چوک میں آتشیں اسلحہ ،کلہاڑیوں‘ لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کر کے چک 63ایم بی کے رہائشی عبدالحمید اس کے دو بیٹوں وقاص اور نعمان کو شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

سکولوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ‘شیخ امجد اعجاز

نورپورتھل:ڈپٹی ڈی ای او شیخ محمد امجد اعجاز نے کہاہے کہ سرکاری وغیر سرکاری سکولز سربراہان سکولوں کی سکیورٹی فول پروف بنائیں، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔سکولز گیٹ پر سکیورٹی گارڈ ز کا ہونا لازمی ہے ،دوران تفریح سکولز گیٹ مکمل طورپر بندہوں ۔چھٹی اوقات ہونے پر ادارہ سربراہان کلاس وائز طلباء کو سکولز سے باہر بھیجیں ۔ایس او پیز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر متعلقہ شخص تعلیمی ادارہ میں نہ آئے ۔ہر آنیوالے کی انٹری ہونی چاہئے ۔اس موقع پر اے ای اوز نذیر حسین ، محمد خالد ، عابد حسین ، عامر عباس ، دوست محمد ، رانامحمد شوکت ودیگر بھی موجودتھے ۔

سود خور کے خلاف مقدمہ درج

جوہرآباد:تھانہ سٹی پولیس نے محمد احمد کی مدعیت میں ایک سود خور طارق اعوان کیخلاف منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق صوبیدار (ر) محمد احمد نے پندرہ اکتوبر 2011ء کو کسی ضرورت کے تحت طارق اعوان سے چار لاکھ روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھی اور گذشتہ چھ سالوں سے چوبیس ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے اُسے سود ادا کرتا رہا۔ ملزم گیارہ لاکھ پچیس ہزار 644روپے کی رقم وصول کر چکا اور محمد احمد سے مزید پانچ لاکھ روپے کا تقاضہ کرتا ہے ۔

خوشاب میں اشیائے خورو نوش کا نیا نرخ نامہ جاری

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلع بھر میں ضروری اشیاء خورد و نوش کی از سر نو قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کا رروائی تیز کی جائے۔ تمام دوکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں اور اشیاء کی فروخت کی رسید بھی گاہکوں کو جاری کی جائے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو تھیلا آٹا فی بیگ 720روپے ،کھلا آٹا فی کلو 40روپے ،باسمتی چاول سپر کرنل نئے 95روپے فی کلو ،باسمتی سپر کرنل چاول پرانے 110،اری چاول 45روپے ،دال مسور موٹی 92روپے باریک مقامی150روپے فی کلو ‘دال ماش دھلی ہوئی 140 ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 92روپے‘بغیر دھلی 90 روپے فی کلو ، کالا چنا 100روپے ،سفید چنا 145، سرخ مرچ 200روپے ،بیسن 115روپے فی کلو ، چینی ایکس مل ریٹ پلس 2روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو سکے گی۔دودھ 70روپے فی لیٹر،دہی فی کلو 75روپے ،مٹن 550روپے ،بیف 280 روپے ،تندوری روٹی100گرام فی 6 روپے‘نان یا کشمیری روٹی100گرام فی 7 روپے فروخت کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں پولٹری ‘انڈے ‘سبزیاں اور فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو گا۔