بھکر

دلے والا‘ 5رکنی بین الا ضلاعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

دلے والا : مرکزی ملزم پولیس کا نسٹیبل کا بیٹا نکلا ، بھاری مالیت کے مسروقہ جانور بھی برآمد پو لیس نے کا میاب کارروائی کررکے 5رکنی بین الاضلا عی مو یشی چور گروہ کو مال مسروقہ سمیت بر آ مد کر کے گرفتار کرلیاپو لیس نے کا میاب کارروائی کررکے 5رکنی بین الاضلا عی مو یشی چور گروہ کو مال مسروقہ سمیت بر آ مد کر کے گرفتار کرلیا۔ گروہ کا سرغنہ محمد وسیم پولیس کا نسٹیبل کا بیٹا ہے ۔ پکڑے جانے والے دیگر ملزموں میں عمران ،عارف‘ اخلاق احمد اور سید سا جد شامل ہیں ۔ ملزموں کے قبضے سے متعدد مویشی ، دو عد ہائی لکس ڈالے ایک چنگ چی رکشہ بھی پکڑا گیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔پولیس کے مطابق گروہ عرصہ دراز سے علاقہ میں وارداتوں میں مصروف تھا۔

 

تھل کینال کے پشتے مضبوط بنائے جائیں ، حاجی اقبال و دیگر

کلورکوٹ:ٹھیکیدار کی کرپشن کے باعث جنڈو ہیڈ172آر ڈی کے دونوں اطراف تھل کینال کے پشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو کر رہ گئے۔ شہریوںحاجی ملک محمد اقبال روڈی خیل ،ملک ملازم حسین روڈی خیل ،نصراﷲ نے الزام لگایا کہ ٹھیکدار نے بھل صفائی کے دوران محکمے کی کا لی بھیڑوں کے ساتھ ملکر پشوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ۔حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

جب بھی موقع ملا بھکر کی ترقی کیلئے کام کیا ، سعید اکبر نوانی

پنجگرائیں:سابق صوبائی وزیر سعید اکبر خان نوانی نے کہا ہے کہ نوانی گروپ کو جب بھی اقتدار ملا بھکر کی تعمیر وترقی کے لئے کام کیا ۔ اس کے بر عکس ہما رے مخالفین نے چار سال میں ضلع کو مسائلستان بنا ڈالا ہے ۔ عوام نے فیصلہ دیکھ لیا ہے چار سالوں میں بھکر کو برباد کیا گیا ترقیاتی کاموں کی بجائے برسراقتدار والوں نے اپنی تجوریاں بھریں اور اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے پلاٹ خریدے گئے ۔ وہ نوانی یوتھ ونگ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ نوانی گروپ نے بھکر کو میگا پراجیکٹ دیئے جن میں سوئی گیس، بھکر جیل ، یونیورسٹی کیمپس، دیہاتوں میں بجلی اور سکول ، عام آدمی کو نوکری دی گئی جبکہ مخالفین نے درجہ چہارم کیلئے بھی پیسے بٹورے ۔مخالفین کو نہ کام کرنا آتا ہے نہ سیاست کرنا آتی ہے انہیں آئندہ الیکشن میں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ۔ مخالفین کو بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے سبق سیکھنا چاہئے ۔سعید اکبر نوانی نے شعیب رشید نوانی کو ضلعی یوتھ ونگ کا صدر بنانے اور عابد علی کو معاون ضلعی جوائنٹ سیکرٹری بنانے کا اعلان کیا۔ شہباز قدوسی ضلعی جنرل سیکرٹری نوانی یوتھ ونگ ضلع بھکر نے کہا کہ نوانی یوتھ ونگ میں 18ہزار کارکنان شامل ہوچکے ہیں ۔ چوہدری محمد عثمان، چوہدری بابر، عبدالمجید ، چوہدری شکیل صداقت، چوہدری مشتاق، چوہدری خالد سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دریاخان، 4ملزمان نے 2بہنوں کو اغوا کرلیا

دریاخان : دو بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ دو سگی بہنوں کو اغوا کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمشیر لک نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست گذاری کہ اس کی بیٹیوں جن میں شازیہ بی بی اور نادیہ بی بی جو کہ گھر میں اکیلی تھیںکو عمران منا اور محمد رمضان نے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دریاخان، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم گرفتار

دریاخان ; پولیس نے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا ۔ تھانہ سٹی پولیس کےاے ایس آئی نذیر حسین نے دوران ناکہ بندی اکرام اﷲ سے پسٹل برآمد کر کے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

دریاخان،رات کے وقت ہوائی فائرنگ سے شہری خوفزدہ

دریا خان: شہر میں رات کے وقت ہونے والی فائرنگ نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 10بجے کے بعد اچانک شہر کے شمالی حصہ سے ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی جس پر گھروں میں موجود شہری نیند سے بیدار ہو کر گلیوں میں نکل آئے ۔فائرنگ کی آوازدور تک سنی گئی ۔شہری ہسپتال اور پولیس سے معلومات لیتے رہے ۔ہوائی فائرنگ سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔دوسری طرف پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں ۔بعد ازاں انچارج تھانہ سٹی اظہر جاوید باجوہ محافظ سکواڈ کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں پہنچ گئے ۔میڈیا کے رابطہ پر پولیس نے مبینہ ہوائی فائرنگ کو شادی کی تقریب میں شرلی پٹاخوں سے منسوب کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

حیدرآباد تھل، تاریخ پیشی پرآئی خاتون پر تشدد،ملزمان فرار

حیدرآبادتھل :تاریخ پیشی کے لیے آنیوالی خاتون پر 4افراد کا تشدد ،نواحی علاقہ جڑی سواگ کی بھاگاں بی بی زوجہ افضل خاوند کے ہمراہ تاریخ پیشی پر آئی ملزمان سیٹھ اقبال وغیرہ تشددکانشانہ بنایااور فرار ہو گئےفریقین کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا ہے ۔ پولیس نے بھاگاں بی بی کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جنڈانوالہ ،جعل سازی سے سمیں فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار

جنڈانوالہ: وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کے نام پر موبائل سمیں منتقل کر کے آگے فروخت کرنیوالے گروہ کو دیہادتیوں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا گروہ میں پانچ مرداور ایک عورت شامل ہے ۔ واقعات کے مطابق نواحی چک نمبر 58ڈی بی میں پرائیویٹ کار پر پانچ مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل گروہ لوگوں کے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد انھیں جانسہ دے رہا تھا کہ آپ لوگوں کے ہیلتھ کارڈ بنیں گے جس سے آپ تین سے پانچ لاکھ تک مفت علاج کرواسکیں گے ۔شہریوں کو شک ہوا کہ یہ فراڈ ٰیہ گروہ ہے تو انہوں نے چک کے نمبردار کو آگاہ کیاجہنوں نے مقامی پولیس کو آگاہ کیا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان یاسر منصور ،ذیشان ،عظیم ،خرم سکنہ ضلع سرگودہا ،عابد سکنہ جنڈانوالہ اور خاتون زر ش قادر کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔

مزارات کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے ، اہل کلور کوٹ

کلورکوٹ: سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہو نے والے خود کش بم دھماکہ میں 80قیمتی جانوں کے نقصان نے اہل کلور کوٹ کو بھی ادا س کر دیاسہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہو نے والے خود کش بم دھماکہ میں 80قیمتی جانوں کے نقصان نے اہل کلور کوٹ کو بھی ادا س کر دیا ۔ مختلف اجتما عات میں شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی گئی ۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزارات کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے ۔شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔عوام نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کا رروائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔