پی ایس ایل فائنل: دعوت نامے ارسال، سٹیڈیم میں آلات نصب، فل ڈریس ریہرسل

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کیلئے سٹیج سج گیا۔ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اہلکاروں کی جانب بسے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ پی ایس ایل فائنل کے دن لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی۔ سٹیڈیم کے اندر ریسٹورنٹس کے علاوہ کوئی دفتر بند نہیں ہو گا۔ انتظامیہ نے پارکنگ سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پانچ مارچ کو دو ہیلی کاپٹر قذافی سٹیڈیم سمیت شہر کی فضائی نگرانی کریں گے۔ غیرملکی نشریاتی کمپنی کا براڈ کاسٹنگ سامان لاہور پہنچ گیا۔ سٹیڈیم میں کیمروں سمیت دیگر آلات کی تنصیب شروع ہو گئی۔ تماشائیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا کی گاڑیاں بھی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ فائیو سٹار ہوٹل میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کیلئے 120 کمرے بک کروا لئے گئے۔ مہمان کھلاڑیوں کیلئے سپیشل کھانے تیار کئے جائیں گے۔ فرائیڈ چکن، بریانی، مٹن دو پیازہ، بیف سٹک، دیسی کھانوں کے ساتھ سویٹ ڈش میں فرنی، کھیر اور جیلی تیار کی جائے گی۔ فائنل میچ کیلئے اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کو دعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ تاہم وقت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل جن کرکٹرز کے ناموں پر انکلوژرز تعمیر کئے گئے تھے آج وہی پی سی بی کے دعوت ناموں سے محروم ہیں۔ نظر انداز کئے جانے والوں میں عمران خان، جاوید میانداد، عبدالقادر اور سرفراز نواز جیسے عہدساز کرکٹرز سرفہرست ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے بھی فائنل دیکھنے کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ پانچ مارچ کیلئے ٹریفک پلان بھی فائنل ہو گیا ہے۔ مال روڈ سے آنے والے مسلم ٹاؤن پل کے نیچے، کینٹ اور کینال سے آنے والے ایف سی کالج میں جبکہ ڈیفنس اور والٹن سے آنے والے لبرٹی میں پارکنگ کرینگے۔ تمام پارکنگ ایریاز قذافی سٹیڈیم سے کم از کم 600 میٹر کے فاصلے پر رکھے گئے ہیں۔  

بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی: طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر اور ٹانڈر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔ تاحال کسی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔

سول اور عسکری تعلقات میں بہتری ہمیشہ دشمنوں کو کھٹکتی رہی: نثار

لاہور: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سول اور عسکری تعلقات میں بہتری ہمیشہ دشمنوں کو کھٹکتی رہی ہے۔ ملک دشمن چاہتے ہیں پاکستان کی سول عسکری قیادت اور اداروں کے درمیان تعلقات بہتر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے درمیان اچھے تعلقات ملکی و قومی مفاد میں ہیں۔ ان بہتر تعلقات کی بدولت قومی اہمیت کے مطلوبہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملک میں 2013 کی نسبت آج سیکورٹی صورتحال بہتر ہے جس کی وجہ سول اور عسکری اداروں کی مشترکہ کوششیں ہیں۔

سی پیک اہم منصوبہ,پاکستان جلد مشرق وسطیٰ,افریقہ و یورپ کی منڈیوں تک تیز تر اور سستی رسائی مہیا کریگا,نواز شریف,مغرب دہشتگردی کو مذہب سے نہ جوڑے,ایکو اعلامیہ

ا اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،ایجنسیاں)اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او ،ایکو) کے رکن ممالک نے کہاہے کہ مغرب دہشتگردی کو مذہب سے نہ جوڑے ،پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کو علاقائی خوشحالی وترقی کا ذریعہ قرار دیدیاگیاہے ۔مشترکہ اعلان اسلام آبا د میں ایکو ممالک نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے سی پیک کو اہم منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت پاکستان جلدمشرق وسطیٰ، افریقہ و یورپ کی منڈیوں تک تیزتر اور سستی رسائی مہیا کریگا ۔بدھ کو اسلام آباد میں ایکو کے سربراہ اجلاس میں آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان ، ایران ، تاجکستان ، ترکی ، ترکمانستان اور ازبکستان اور میزبان پاکستان کے سربراہان مملکت و حکومت نے شرکت کی،چین کی جانب سے نائب وزیر خارجہ بطور مبصر جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،افغانستان کی نما ئندگی سفیر نے کی،سربراہ اجلاس شروع ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کو ایکو کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ای سی او سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) اہم فورم ہے ، یہ خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔وزیراعظم پاکستان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا،انہوں نے کہا کہ چین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت پر بے حد مشکور ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے بہتر تعاون کے ذریعے آگے کی جانب پیشرفت کا وقت آگیاہے ، پاکستان کا محل وقوع بہترین ہے ، ملک میں سیاسی استحکام ہے اور اقتصادی تعاون تنظیم کو ایک طاقتور اقتصادی بلاک بنانے اور ترقی کی جانب پیشرفت کے لئے اسے ایک مؤثر ادارہ بنانے کے مشترکہ وژن کے حصول کے لئے پاکستان کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔پاکستان تنظیم کو مضبوط معاشی بلاک اور ترقی کا انجن بنانے کی مشترکہ سوچ کے حصول میں مدد فراہم کر سکتا ہے ۔ اقتصادی تعاون تنظیم کا خطہ غیر اہم جغرافیائی علاقہ نہیں ہے ، یہ ایک وسیع علاقہ ہے جو دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ ہے ، اس خطے میں اگرچہ لاتعداد مواقع موجود ہیں اور دنیا کی آبادی میں 16 فیصد ایکو ممالک کا ہے تاہم دنیا کی تجارت میں اس کا حصہ محض 2 فیصد ہے ، اسی طرح ایکو ممالک کا دنیا کے ساتھ تجارت میں بڑا معمولی حصہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپس میں رابطوں کو فروغ دے کر ان اعداد و شمار میں اضافہ کر سکتے ہیں، یہ خطہ تاریخ میں کبھی شاہراہ ریشم کے نام سے معروف تھا، یہ تہذیبوں کا مرکز اور تجارت کا راستہ تھا، اس کے ساتھ ساتھ یہ ثقافت اور علم و دانش کی راہداری کے حوالے سے بھی جانا جاتا تھا، ہم البیرونی، فارابی، سعدی، رومی اور اقبال جیسے عظیم لوگوں کے قابل فخر وارث ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایشیاء کے اقتصادی اور تجارتی مرکز ہونے کے اپنے تاریخی کردار کو زندہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا ‘‘علاقائی خوشحالی کے لئے رابطوں کا فروغ’’ کا موضوع ہمارے مشترکہ ماضی اور خوشحال مستقبل کے لئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ ای سی او کا خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور مواصلات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، ریلوے ، شاہراہیں ، تیل و گیس کی پائپ لائنیں خطے کو قریب لارہی ہیں۔ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے ،دنیا کی 52فیصد تجارت یہاں سے ہوتی ہے ،یہ خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے ،مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے ،سربراہ اجلاس میں انہیں مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی ۔نواز شریف نے کہا کہ امن و استحکام سے خوشحالی کے اہداف حاصل ہوسکتے ہیں، ہم پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں ،ہمیں موجودہ دور کے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے ،پاکستان کے تصور کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بہتر کوئی اور منصوبہ نہیں ہو سکتا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان جلد مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرے گا۔پاکستان کی معیشت کی بہتری کا عالمی ادارے اعتراف کررہے ہیں، 20 کروڑ آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے ، پاکستان کے اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں،ہم خطے میں ٹرانسپورٹ اورتجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک میں دہشت گردی ، انتہا پسندی اور منشیات جیسے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق رائے ہے ، یقین ہے رکن ملک امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ای سی او شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ای سی او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو سربراہی اجلاس کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اُن کی مدبرانہ قیادت میں اقتصادی تعاون تنظیم مزید ترقی کرے گی۔کانفرنس کے پہلے سیشن کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف نے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کا اہتمام وزیراعظم ہائوس میں کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم ہائوس کے صدر دروازے پر مہمان شخصیات کا خیرمقدم کیا۔اجلاس کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد علاقائی روابط کا فروغ ہے ۔علاقائی ترقی کے منصوبوں میں رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ خطے کی ترقی کیلئے علاقائی روابط انتہائی ضروری ہیں۔ترکی نے علاقائی ترقی کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔رکن ملکوں کی حقیقی ترقی کیلئے توانائی کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔خطے کی افرادی قوت اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔خطے کے ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی ۔خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے ۔نگورنو کاراباغ اور اس نوعیت کے دوسرے مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔مسائل کے حل کیلئے اوآئی سی اور دوسرے فورم بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔داعش اور اس طرح کے دوسرے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے ،مذہبی انتہا پسندی اور بد امنی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی ایشیاء کی معیشت کا دور ہے ۔ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔برادر ملک پاکستان میں سربراہ اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے ،اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔اجلاس سے تنظیم کے طویل مدتی پروگرام پر عملدرآمد میں مدد ملے گا۔مستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اور ایشیا منسلک ہوں گے ۔روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے ، ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کیلئے مختصر ترین روٹ ہے ۔ای سی او ممالک میں رابطوں کے فروغ کیلئے مواصلاتی ذرائع کو فروغ دینا ہو گا،علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے خطے کو مضبوط بنا نا ہے ،رکن ممالک میں توانائی اور اقتصادی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے ۔ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات مشترک ہیں۔ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ روزوکلوف نے خطاب میں کہا کہ ازبکستان خطے کی معاشی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہا ہے ۔خطے میں پائیدار ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے ۔وژن 2025سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ کرغزستان کے وزیراعظم سورون بائیجن بیکوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی چیئرمین شپ میں ای سی او اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،ای سی او خطے کے ممالک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔مستقبل میں توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے محفوظ ذرائع استعمال کرنا ہونگے ۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای سی او تعمیراتی مذاکرات کے لیے اہم فورم ہے ،اس نے خطے کے ممالک کی ترقی کی سمت متعین کر دی ہے ،خطے میں امن کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،خطے کے ممالک کو قابل تجدید توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،دنیا کے دوسرے خطوں سے تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہو ں گی،اقتصادی راہداریوں سے عالمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے ،تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم جغرافیاتی لحاظ سے اہم ہے ،رکن ملکوں کی ترقی تاجکستان کی پالیسی کا حصہ ہے ،توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے کاسا 1000منصوبے پر کام کر رہے ہیں،خطے میں ماحول دوست توانائی کے وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ،مشترکہ حکمت عملی سے قدرتی آفات سے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ،ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانا ہو گا،آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنیادی ڈھانچے ، رابطے اور نقل و حمل کے شعبوں میں رکن ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسلام مخالف پراپیگنڈے کی بھی مذمت کی اور واضح کیا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور اسے دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نگورنو کاراباغ پر حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ،دہشتگردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہو رہے ہیں۔سیکرٹر ی جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تادا میچی یاما موٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کا باہمی تعاون اور روابط ترقی کی بنیاد ہے ،رکن ملکوں کو باہمی تعاون کیلئے ذرائع مواصلات بہتر بنانا ہونگے ،علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اشک آباد اجلاس کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ یانگ یوسو نے کہا کہ علاقائی ترقی میں باہمی تجارت،سرمایہ کاری اور روابط کا اہم کردار ہے ۔اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک چین کے پڑوسی دوست ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے بطور مبصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ای سی او کے تمام ملکوں میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے ۔رواں سال چین اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق فورم منعقد کریگا،چین حکومتی اور عوامی سطح پر روابط کا فروغ چاہتا ہے ،چین کو مبصر کی حیثیت سے ای سی او اجلاس میں بلانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔توقع ہے پاکستان علاقائی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان میں متعین افغان سفیر نے صدر اشرف غنی کی نمائندگی کرتے ہوئے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کیلئے شکر گزاری کے جذبات کا اظہار کیا،عمر ذخیلوال نے کہا کہ اس سربراہ اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گزار ہیں،وزیراعظم نواز شریف کو ای سی او چیئرمین بننے پر مبادکباد پیش کرتے ہیں،افغانستان کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،اجلاس میں رکن ملکوں کی تجاویز مفید ہیں۔علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے ۔خطے کے تمام وسائل کو مشترکہ مفادات کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے چیئرمین کی حیثیت سے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مختلف ملکوں کے سربراہوں کی شرکت نے اجلاس کو کامیاب بنایا اجلاس نے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشاورت کرنیکا موقع فراہم کیا،پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے ،ای سی او کو دنیا کا ایک متحرک اور فعال بلاک بنانا ہے ، تمام تصفیہ طلب مسائل حل ہونے چاہئیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے ۔ای سی او اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ ای سی او وژن 2025 کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے جس نے قابل عمل مقاصد اور ان پر عملدرآمد کے لئے فریم ورک دے دیا ہے ،اس کے لئے ہمیں کثیر ذرائع جن میں بحری، زمینی، فضائی اور سائبر سپیس شامل ہیں کے ذریعہ رابطے تعمیر کرنے اور ان کو فروغ دینا ہوگا جس سے تنظیم کی ترجیحات کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد ملے گی۔ رکن ممالک نے خطے کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، ہم نے اجتماعی طور پر نصف ارب سے زائد کی آبادی کے حامل اپنے خطے میں خوشحالی لانے کے لئے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے ۔رکن ممالک نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اجتماعی کاوشوں کا بھی عزم کیا ہے ۔اجلاس میں شریک رہنمائوں نے ای سی او کی گورننگ باڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سربراہ اجلاس کے موضوع خطے کی خوشحالی کے لئے رابطہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کثیر الجہتی رابطوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یہ اجتماعی سیاسی بصیرت ہے کہ انہوں نے اسلام آباد اعلامیہ کو اتفاق رائے سے منظور کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشرق اور مغرب کے درمیان رابطوں کیلئے اس خطہ کی جغرافیائی اہمیت ناگریز ہے ۔ہم نے ایجنڈا 2030پر موثر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی پیچھے نہ رہ پائے ۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد خطے میں مثبت تبدیلیوں اور ترقی کے لئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اظہار ہے ۔ بعدازاں تنظیم کے سربراہ اجلاس میں میں وژن 2025 کی منظوری دے دی گئی۔اعلان اسلام آباد کے نام سے جاری ہونیوالے مشترکہ اعلامیہ میں پاک چین معاشی راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس منصوبہ کو پورے خطہ کی ترقی و خوشحالی اور روابط بڑھانے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے ۔ پائیداری، روابط اور سازگار ماحول ایکو کے ویژن 2025 کے تین بنیادی اصول ہیں۔ خطے کی معاشی ترقی،علاقائی روابطہ اور امن واستحکام ملکر کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔تنظیم کے نصب العین کو سامنے رکھتے ہوئے تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت ریاستوں کی خود مختاری کے احترام اور تنازعات کے حل پر زور دیا گیا۔عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے ،علاقائی رابطے کیلئے سیاسی معاشی،ثقافتی اور تکنیکی طور پر تعاون کو فروغ دینے ،سائبر،توانائی ،ریل،روڈ بندرگاہوں کے ذریعے رابطے بڑھانے ،رکن ممالک کے درمیان تعلیمی اور سائنسی اداروں اور عوامی رابطے کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔خطے میں جاری اقتصادی راہداریوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے ،رکن ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی او سربراہ وژن 2025 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ای سی او بینک کو وسعت دینے ،رکن ممالک کا ای سی او ری انشورنس کمپنی فعال کرنے ، تیل، گیس پائپ لائن،بین علاقائی توانائی بالخصوص بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا گیا ۔رکن ممالک کے متعلقہ اداروں کو ای سی او ریجنل الیکٹراسٹی مارکیٹ کے قیام کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق سربراہان مملکت نے جمہوریت کو درپیش خطرات،امتیازی ویزا پالیسی اور معاشی پابندیوں پر اظہار تشویش کیا ۔ یہ اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے منتخب حکومتوں کو مضبوط کیا جائے ،اعلامیہ میں رکن ممالک نے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردی کو کسی مذہب’ قومیت’ تہذیب یا لسانیت کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے ۔آئندہ تین سے پانچ برسوں کے دوران تنظیم کے تحت تجارتی حجم کو دوگنا کر دیا جائے گا۔توانائی سمیت معیشت کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے تحت تجارتی راہداری کو ترقی دے کر اسے آپریشنل بنایا جائے گا۔اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ ایکو خطہ کیلئے افغانستان کی اہمیت ہے اور اس ملک میں ترقی اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔سربراہی اجلاس کے شرکاء نے قرار دیا کہ وہ ای سی او خطہ میں اقتصادی ترقی، مشترکہ خوشحالی، علاقائی اتحاد اور امن و استحکام کیلئے تنظیم کے اہداف و مقاصد کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی سیاسی خواہش اور مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ای سی او میں توسیع کے حوالے سے شمولیت کی خواہشمند ریاستوں اور اداروں کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا جس سے تنظیم کی قدر میں اضافہ ہوگا۔مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی قیادت میں 13واں ای سی او سربراہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کو بھی سربراہ اجلاس کے لئے شاندار انتظامات اور پرتپاک میزبانی پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

پاک ترک تعاون خطے پر مثبت اثرات مرتب کریگا ، آرمی چیف

راولپنڈی ( خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے ترک چیف آف جنرل سٹاف ہولو سی آکار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف ہولو سی آکار نے گزشتہ روز یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ترک جنرل نے اس موقع پردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان اور ترک افواج کے درمیان عسکری تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ،دونوں ملکوں میں تعاون سے علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک جنرل ہولو سی آکار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترک جنرل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہولوسی آکار نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ۔ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پرایئرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔جنرل ہولوسی آکار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

پاکستان کی عزت پر حرف نہیں آنے دینگے:شہباز شریف

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا خصوصی اجلاس ہوا ،جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل میچ میگاایونٹ ہے ،پرامن اور محفوظ ماحول میں فائنل میچ کا انعقاد یقینی بنائیں گے اورفائنل میچ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جبکہ دیگر انتظامات بھی اعلیٰ معیار کے ہونگے ۔ اس ضمن میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشاورت اورمعاونت بھی حاصل ہے ۔یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے اس پر حرف نہیں آنے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان باقاعدگی سے تمام انتظامات کا جائزہ لے جبکہ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا شائقین کیلئے فری بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے انہیں سٹیڈیم لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا شائقین کو ٹکٹوں کی دستیابی کے حوالے سے اوور چارجنگ کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ۔اجلاس کے دوران مساجد،امام بارگاہوں،گرجا گھروں اوردیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس میں پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہناتھاتوانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب کے علاقوں جھنگ، شیخوپورہ اور بلوکی میں لگنے والے 3600 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ اسی سال مکمل ہونگے ،ان منصوبوں میں 112 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اورصارفین کوسستی بجلی بھی ملے گی۔ وزیر اعلیٰ سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی قیادت میں چینی کمپنی کے وفدنے ملاقات کی،چینی کمپنی نے توانائی کے شعبہ خصوصاً ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا ۔وزیراعلی شہبازشریف نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیاہے ،چینی کمپنی دل کھول کر سرمایہ کاری کرے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔

اتوار کو پی ایس ایل فائنل,لاہور میں کرکٹ کا جادو,ٹکٹوں کیلئے کھڑکی توڑ رش,چھکے لگیں گے,نعرے گونجیں گے,وکٹیں گرینگی,سیٹیاں بجیں گی

لاہور،راولپنڈی(نمائندگان ) اتوار کو ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے صوبائی دارالحکومت میں کرکٹ کاجادوسرچڑھ کربولنے لگا،ٹکٹ کے حصول کیلئے بینکوں کے باہرکھڑکی توڑ رش لگا رہا، 16 کروڑ روپے کے 26 ہزار ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہوگئے ،شہرکی گلی گلی میں ایک ہی شوراوربس کرکٹ کازورہے ،سارادن بینکوں کے باہرلمبی قطاریں لگی رہیں،شائقین میں غیرمعمولی جوش وخروش دیکھا گیا اور انکا کہنا تھاکہ میچ میں چھکے لگیں گے ،نعرے گونجیں گے ،وکٹیں گریں گی اورسیٹیاں بجیں گی۔ادھرپی ایس ایل انتظامیہ نے عوام کیلئے آج مزیدٹکٹیں فراہم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کویقین دہانی کرائی کہ سکیورٹی کے ضمن میں جوبھی چاہئے فراہم کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں5مارچ کوکھیلے جانیوالے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کیلئے بینک آف پنجاب کی ایجرٹن روڈ ،بینک سکوائر ماڈل ٹاؤن ،مال ویوپلازہ بینک اسکوائر،صدر بازار برانچ لاہور کینٹ ،کمرشل بلاک ڈی ایچ اے ،298اے نیو مسلم ٹاؤن،مین کیولری برانچ ،2-Aگراؤنڈ فلورعمیر پلازہ ،کمرشل زون ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹاؤن برانچ ،308زیڈ بلاک ڈی ایچ اے ،والٹن روڈکینٹ ،فیصل ٹاؤن ،جیل روڈ برانچ اور علی بلاک نیو گارڈن ٹاؤن برانچز کا اعلان کیاگیاتھا،چنانچہ شائقین کی بڑی تعدادصبح سویرے ہی بینکو ں کے باہرجاپہنچی اور قطاروں میں کھڑے کھڑے دوپہرسے شام کردی مگربے شمارلوگ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ،تمام آن لائن ٹکٹ دن12بجے سے پہلے ہی فروخت ہوگئے جبکہ بینکوں میں پہلے ہی گھنٹے کے دوران500والے ٹکٹ ختم ہوگئے ،شائقین کواصل شناختی کارڈ پرصرف ایک ہی ٹکٹ دیاگیاجبکہ4ہزار،8ہزاراور12ہزارروپے والے ٹکٹ ناپیدہوگئے ،سب سے کم قیمت کا حامل ٹکٹ500روپے کاتھالیکن بینکوں کو یہی ٹکٹ سب سے کم ملے اورشائقین کی بڑی تعدادنے یہ سستاٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کی،ایک بینک افسر نے بتایا کہ انہیں500روپے والے صرف10ٹکٹ فراہم کئے گئے ،چنانچہ ٹکٹ بکنے پربینکوں کے باہرپوسٹرآویزاں کردئیے گئے جبکہ ویب سائٹ پراطلاع دی گئی کہ تمام ٹکٹ بک چکے ہیں،اسکے باوجودبینکوں کے باہرلمبی قطاریں نظرآئیں جس پرانتظامیہ نے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے بینکوں کے دروازے بندکردئیے ،اس دوران دھینگامشتی اورکھنچاتانی بھی جاری رہی جبکہ ٹکٹ نہ ملنے پرکئی جگہ مشتعل نوجوانوں نے دھرنے دیدئیے ،گلبرگ میں مشتعل شائقین نے مین بلیوارڈ بند کر کے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی،چنانچہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری بلاناپڑی، اسی اثنا پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے نوجوانوں پرلاٹھی چارج کیاجبکہ5حراست میں بھی لے لئے گئے ۔دریں اثنابینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے خصوصی گفتگومیں بتایا کہ ہمیں پی سی بی کی جانب سے محدودتعدادمیں ٹکٹیں فراہم کی گئی تھیں جبکہ ہیڈ آفس سمیت تمام برانچز کوبرابرطورپر ٹکٹیں فراہم کی گئیں،تاہم 500روپے والے ٹکٹ کی بہت زیادہ ڈیمانڈتھی۔مزیدبرآں پی ایس ایل انتظامیہ نے اعلان کیاکہ مزیدٹکٹیں کل پھر دستیاب ہونگی،ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہاگیا کہ اسٹیڈیم میں جگہ کی کمی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاروباری اداروں کودئیے جانیوالے ٹکٹوں کی تعدادکم کر کے انہیں بینکوں کے ذریعے عوام کیلئے پیش کیا جائیگا ۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی کے پیش نظر نشتر کمپلیکس جانیوالے تمام راستوں کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ پورے علاقے کا کنٹرول پنجاب پولیس نے سنبھال رکھا ہے ،نیزسٹیڈیم کے باہرسے 3مشکوک افرادحراست میں لے لئے گئے ۔علاوہ ازیں سٹیڈیم کے اندرتزئین و آرائش کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے ،شائقین کیلئے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کیساتھ کسی نگران کا ہونا ضروری ہے ورنہ انہیں ٹکٹ ہونے کے باوجود سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔فائنل کیلئے 26ہزارکے قریب ٹکٹ بک چکے اوریوں پاکستان کرکٹ بورڈنے چندہی گھنٹوں میں16کروڑروپے کمالئے جبکہ سٹیڈیم میں25ہزارشائقین کی گنجائش ہے ۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کومیچ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلیفون کیااورپی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،اس دوران آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کیلئے جو بھی چیزیں درکار ہوں ہمیں بتائی جائیں،فوج کی طر ف سے بھرپور تعاون کیا جائیگا ۔جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے پنجاب پولیس کی مدد کیلئے تیار ہیں۔اس پرشہبازشریف نے بھرپور حمایت اور تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔

چودھری شجاعت، پرویز الٰہی سے ہائیکورٹ بار کے وفد کی ملاقات

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری عامر سعید راں نے سینئر وکلا کے وفد کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے ۔ مسلم لیگی قائدین نے بار کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وفد میں احمد اویس ایڈووکیٹ، آدم سعید راں، عاکف طاہر، عبد الرضا خان، حامد اکرم، شیراں ظفر، محمد اشفاق عامر اور نیئر جمال ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا انصاف کی بروقت فراہمی میں وکلا برادری اپنا کردار بڑے احسن طریقے سے ادا کرتی آ رہی ہے ۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ نے ہر معاملہ میں وکلا برادری کی رائے کو بڑی اہمیت دی اور وہ آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ عامر سعید راں جو پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی ہیں نے مسلم لیگی قائدین سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا دور سنہری تھا جس میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے علاوہ عام اور غریب آدمی کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مثالی اور موثر اقدامات کیے گئے ۔

زرداری کی پیپلز پارٹی جعلی,ہر چیز پر سیاست مناسب نہیں,کرکٹ سے پاکستان کی نیک نامی ہوگی,چوہدری نثار

 اسلام آباد، روات، جھٹہ ہتھیال (نمائندہ خصوصی، نمائند گان دنیا) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ مناسب نہیں ،ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی نیک نامی ہوگی، دہشت گرد چاہے کچھ بھی کر لیں پاکستان میں کرکٹ بھی ہو گی اور سی پیک منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔ پاکستان کے عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے ، محاذ آرائی اور افراتفری نہیں ۔ سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے ، گالم گلوچ اور ہیجان انگیزی سے نہیں۔ پارٹیاں تبدیل کرنے والے سیاسی اور جمہوری اصولوں کے لیے زہر قاتل ہیں۔ عزت عہدے سے نہیں کردار سے ہوتی ہے ۔ بھٹو کی اصل پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے ۔ زرداری کی پیپلز پارٹی جعلی ہے ۔ آصف علی زرداری کی کسی بات کا جواب دینا بھی میں مناسب خیال نہیں کرتا، پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے ، ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ یہاں ٹھیک اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کیلئے بے پناہ رکاوٹیں ہیں۔ میں باوضو ہو کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی حرام کھایا ہے نہ کسی کو کھانے دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ2017 کے پاکستان اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔ جنہوں نے اس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اپنے دور حکومت میں نااہلی کی مثالیں قائم کیں، وہ الزام تراشیوں اور بہتان بازی کا سہارا لے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور فیصلہ عوام کریں گے ۔ ہماری نیت ٹھیک اور ہاتھ صاف ہیں۔ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور پارٹیاں تبدیل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ وزیر داخلہ نے منتخب چیئرمینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو چیئرمین عوام کا خادم ہو گا اسی کو فنڈز ملیں گے اور اس کو ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا جو صرف کھڑپینچ بننے کی کوشش کرے گا۔ علاوہ ازیں چوہدری نثار نے یونین کونسل بگا شیخاں میں شادی ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

دہشتگرد اب ہمارے ہتھے چڑھیں گے,کراچی سے مار مار کر بھگا دیں گے:وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کراچی سے مار مار کر بھگائیں گے ، کوئی دہشت گردوں کے نہیں دہشتگرد اب ہمارے ہتھے چڑھیں گے ، سہون دھماکے کے وقت لوڈشیڈنگ کیوں کی گئی جبکہ وفاق کو واجبات بھی ادا کر دیے تھے ،ضلع ملیر سے ہماری سیاسی اور روحانی محبت ہے یہ ضلع ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے بنایا تھا ، یہاں کے عوام کو سڑکیں ، اسپتال ، صحت کی سہولیات اور دیگر بنیادی سہولیات شہر کی بنیاد پر فراہم کرینگے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ضلع ملیر کے مختلف علاقوں آسو گوٹھ ،دنبہ گوٹھ اور دیگر کے دورے کے دوران مختلف صحت کے مراکز کی افتتاحی تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہینڈز نامی این جی او کی جانب سے مراد میمن گوٹھ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال 48 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور یہ اسپتال 36 بستروں پر مشتمل ہے ، ملک میں 10 میں سے ایک بچے کو اپنی پانچویں سالگر ہ دیکھنا نصیب نہیں ہوتی اور 45 فیصد بچے غذائی کمی کے باعث چھوٹے قد کا شکار ہو جاتے ہیں، محکمہ صحت نے معیاری سہولیات مہیا کر نے کیلئے تکنیکی و انتظامی امور غیر سرکاری تنظیموں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسائل کا حل باہر سے نہیں آئے گا ،مسائل کا حل سب کو مل کر ڈھونڈنا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیادی سروے کرانے کیلئے ایک بیرونی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے 38 صحت مراکز کا سروے کیا اور انکی سروے رپورٹ میں ان مراکز میں بنیادی سہولیات کے شدید فقدان اور ان مراکز کے بارے میں بہت ہی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کی گئی ۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے دنبہ گوٹھ میں شہید بے نظیر بھٹو ری ہیبلی ٹیشن سینٹر فار برنس اینڈ ریپ سروائیور کا جائزہ لیا اور کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ 22سال قبل میرے والد کے ہاتھوں سنگ بنیاد ر کھے جانے والے سینٹر کا افتتاح ہو گیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر ؒ میں بجلی کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم کو آگاہ کیا اور دھمال کے دن لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ، پورے سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برنس اسپتال میٹر نٹی ہوم تھا جس کو اپ گریڈ کرکے برنس سینٹر بنایا گیا ہے ، یہ اسپتال جنرل اسپتال کے طور پر کام بھی کررہا ہے ،اس اسپتال کا میٹر نٹی ہوم اچھی مشینری سے لیس ہے اور مریضوں کی بھر پور خدمت کررہا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دینے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے جام خان شورو کو ہدایت کی کہ 36 بیڈ اسپتال میں پانی ، گیس اور بجلی کے حوالے سے کام جلد از جلد مکمل کرائیں، اس کے علاوہ اور بھی منصوبے ہیں جو التواء کا شکار ہیں ان سب کو مکمل کرنے کے حوالے سے ہم نے اے ڈی پی میں پیسے پہلے ہی رکھ دیئے تھے ، ان سارے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے تیزی لائی جائے جو اسی سال مکمل کرنے ہیں ، بعد ازا ں چیئرمین بلدیہ ملیر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے رکن سندھ اسمبلی غلام مرتضیٰ بلوچ کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

وارنٹ جاری ہوتے ہی چیئرمین نادرا عدالت میں پیش,معافی مانگ لی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لے لئے ۔ چیئرمین نادرا وکیل کے ہمراہ ہائیکورٹ پہنچ گئے عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگتے ہوئے تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ۔جسٹس نور الحق قریشی نے 2016 میں چیئرمن نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نادرا نے 2010 کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا، جس پر عدالت نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ بعد ازاں چیئرمین نادراعثمان مبین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی۔چیئرمین نادرانے عدالت کوبتایا کہ ذاتی مصروفیات کی بناپرپیش نہیں ہوسکا،بعدازاں عدالت نے چیئرمین نادرا کی استدعاپروارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لیتے ہوئے انہیں 3 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

سرحد کھولیں,کشیدگی ختم کریں,افغانستان نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)افغانستان نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا وعدہ کرلیاجبکہ بارڈر پوائنٹس کھولنے اورکشیدگی ختم کرنے کی درخواست کردی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرارحسین نے افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل مراد علی مراد سے ملاقات کی،یہ ملاقات افغان وزارت خارجہ کی درخواست پروزارت دفاع میں 27 فروری کو ہوئی جس دوران پاکستان کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر فاروق زمان بھی سفیر کے ہمراہ تھے ،جنرل مراد نے کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان کراسنگ پوائنٹس کھولنے کی درخواست کی۔پاکستان کی طرف سے کراس بارڈر شیلنگ اورسرحدکی بندش سے عوام کو درپیش مشکلات اجاگر کرتے ہوئے افغان ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے کشیدگی میں کمی کیلئے کہاجبکہ انہوں نے وعدہ کیا کہ افغانستان پاکستانی معلومات پردہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریگا۔اس موقع پرپاکستانی سفیر نے اپنے ملک کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی وجوہات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردکارروائیوں میں افغان قومیت کے لوگ ملوث ہیں،لہذا افغانستان کو ضروری اقدامات کرتے ہوئے دہشتگردوں کواپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے سے روکنا ہوگا،بارڈر اس لئے بند کیا گیاتاکہ دہشتگردوں کی آمدورفت روکی جاسکے ۔

لاہورمیچ کامقصددشمن سے اعصابی ونفسیاتی جنگ جیتنا!

تجزیہ:سلمان غنی پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانا یقیناًحکومت کا ایک بڑا فیصلہ تھا اوراسکامقصدلاہور اور پاکستان کے دیگر مقامات کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ مقام باور کرانا ہی نہیں،بلکہ اصل وجہ وہ اعصابی اور نفسیاتی جنگ جیتناہے جو دشمن نے دہشتگردی کے واقعات کے ذریعہ ہم پر مسلط کی تھی،یقینی طورپراس میچ کیلئے پایاجانیوالاجوش وخروش ان قوتوں کو ضرور کھٹک رہا ہوگا جنہوں نے پہلے مرحلے پر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اس عمل پر اثرانداز ہونے کیلئے دہشتگردی کے واقعات کرائے ،تاہم دہشتگردی کی جڑیں کاٹنے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ قومی طبقات کو بھی کردار ادا کرناہوگا اور یہ ماحول اسی طرح طاری رکھنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بھی ایک محفوظ جگہ ہے اور کھیلوں خصوصاً کرکٹ کیلئے بھی یہاں عوام پر جوش ہیں،لہذاآج جو اہداف ہم نے طے کئے ہیں انہیں ہر قیمت پر حاصل کرناہے اور اگربحیثیت قوم ہم نے پسپائی اختیار کرلی تو پھر آنیوالی مردم شماری اور23مارچ کی تقریب سمیت اہم مواقع پرہم پر خوف سوار رہے گا،کیونکہ آج کا معاملہ صرف کرکٹ کا نہیں بلکہ پاکستان کو پرامن اور محفوظ ثابت کرنے کا ہے ،البتہ پیپلزپارٹی کے لیڈرآصف زرداری اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کوبھی چاہئیے کہ اس میچ کے حوالے سے جوش و خروش کیساتھ اپنا حصہ ڈالیں اور اس خوشگوار عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں،ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل سیاست بھی شائقین کرکٹ کے جذبہ وولولہ سے سبق سیکھیں اوردشمن کوپیغام دیں کہ ہم اسکی چالوں سے ڈرنے والے نہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ، عطاء اللہ شادی خیل

میانوالی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اﷲ شادی خیل نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ’’پانامہ مقدمہ ‘‘ کے وکیلوں کی فیسیں اور اشتہار بازی کی اخراجات عوام سے وصول کئے جارہے ہیں جو کہ ظلم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کی نہریں بہا دینے کے دعویدار حکمران سال ہا سال سے حکمرانی کے مزے لینے اور ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور ا س ملک کے وسائل کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یہ اضافہ ظلم کے مترادف ہے۔ حکومتی عیاشیوں کے بل اب غریب عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں۔

مردم شماری کے انتظامات اعلی سطحی اجلاس کل منعقد ہو گا

میانوالی(سٹاف رپورٹر)کور کمانڈر منگلا کی زیر صدارت 3 مارچ کو ڈویژن میں مردم وخانہ شماری کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس 3 مارچ کو منعقد ہو رہاہےکور کمانڈر منگلا کی زیر صدارت 3 مارچ کو ڈویژن میں مردم وخانہ شماری کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس 3 مارچ کو منعقد ہو رہاہے جس میں کمشنر ندیم محبوب ،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں ریجن بھر میں 25 اپریل سے مردم وخانہ شماری شروع کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

حمیر حیات کی سجاد بھچر سے ملاقات میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

واں بھچراں:سابق ضلعی ناظم میانوالی وسابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات نے گزشتہ روز واں بھچراں میں لیگی رہنما ملک سجاد بھچر سے ملاقات کیسابق ضلعی ناظم میانوالی وسابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات نے گزشتہ روز واں بھچراں میں لیگی رہنما ملک سجاد بھچر سے ملاقات کی۔دونوں ن لیگی رہنمائوں کے درمیان تازہ ترین ملکی سیاسی حالات کے ساتھ ضلع میانوالی کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

چکوک یوسی ڈی بی میں گیس فراہم کی جائے‘ غلام محمدسنبل

کندیاں:پرائمری ہیلتھ یونٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو اپ گریڈکیاجائے ،حبیب اللہ ودیگرانجمن حقوق شہریان چکوک یو سی4ڈی بی کے سرپرست اعلیٰ غلام محمد سنبل ، سرپرست چیئر مین حبیب اﷲ ، صدر نمبردارسید سکندر ذوالقرنین شاہ،جنرل سیکرٹری احمد حسن،سیکرٹری انفار میشن رفیق ساجد ودیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ چک نمبر1تا7کے نزدیک سے سوئی گیس کی مین لائن گزر رہی ہے مگر یہ علاقہ گیس کی سہولت سے محروم ہے ، گیس کی کنکشن فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پرائمری ہیلتھ یونٹ کو اپ گریڈ کرکے الٹرا ساؤنڈ، لیبارٹری،بیڈ میں اضافہ،ایمبولینس اور ڈاکٹر کی سروس چوبیس گھنٹے کی جائے اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 2ڈی بی کو اپ گریڈ کیا جائے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کا مبینہ نا مناسب رویہ ، وکلاء سراپا احتجاج

میانوالی ( ڈ سٹر کٹ ر پو ر ٹر )وکلاء نے ڈ سٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جہ پر ویز اختر کے مبینہ نا منا سب رو یہ کے خلا ف گزشتہ روز ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیاوکلاء نے ڈ سٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جہ پر ویز اختر کے مبینہ نا منا سب رو یہ کے خلا ف گزشتہ روز ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو فوری طور پر میانوالی سے تبدیل کیا جائے

کندیاں ، جرنیلی سڑک کے اطراف نالے کو ڈھانپنے کا مطالبہ

کندیاں:سیاسی و سما جی رہنمائوں ملک ناصر کندی،محمد سلطان سابق کونسلر،ملک رزاق احمد وٹو ،ملک ثنا ء اﷲ،ناصر احمد …..سیاسی و سما جی رہنمائوں ملک ناصر کندی،محمد سلطان سابق کونسلر،ملک رزاق احمد وٹو ،ملک ثنا ء اﷲ،ناصر احمد،ملک رمضان رلا، ملک غلام شبیر چھبورانے کہا ہے کہ جرنیلی روڈ کے اطراف تعمیر کئے گئے نالے کواوپر سے مناسب طریقے سے ڈھانپا نہیں گیا جس کے نتیجے میں آئے روز شہر اس میں گر کر زخمی ہو تے رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلے نالے کی وجہ سے تعفن بھی پھیلتا ہے ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کو پختہ سلیب لگا کر اوپر سے کور کیا جائے ۔

فارقلیط علی خان

محکمہ تعلیم کے افسران اور سرکاری سکولوں کے ہیڈ ما سٹرز اور اساتذہ سکو لو ں میں بچوں کے داخلہ کیلئے خصوصی مہم شروع


میانوالی(فارقلیط علی خان)محکمہ تعلیم کے افسران اور سرکاری سکولوں کے ہیڈ ما سٹرز اور اساتذہ سکو لو ں میں بچوں کے داخلہ کیلئے خصوصی مہم شروع کر یں اور پہلی ، چھٹی و نو یں جما عت میں زیا دہ سے زیا دہ بچوں کے سر کاری سکو لوں میں داخلہ کو ممکن بنائیں ۔افسران و سربراہان ادارہ اس امر کو بھی ممکن بنائیں کہ داخل ہو نے والے طلبا ء وطالبات ڈراپ آؤٹ نہ ہوں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے گزشتہ روز ایجو کیشن ریو یو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے سی ای او ایجو کیشن مہر آفتاب سیال کو ہدا یت کی کہ ایجو کیٹر ز بھرتی کا پرا سس سات مارچ تک مکمل کر یں ۔ڈپٹی کمشنر نے پرا ئمر ی سکولوں میںنر سری کلاس رومز میں بچوں کی دلچسپی کی اشیاء غبارے ، رنگین چارٹ اور دیگر اشیا ء کی دستیا بی کو بھی ممکن بنا نے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے کہا کہ تما م سرکاری سکو لوں میں اساتذہ کی سو فیصد حا ضری کو ممکن بنا ئیں ۔انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدا یت کی کہ وہ تواتر سے سر کاری سکولوں کے دورے کر یں اور سکولوں کے معائنہ کے دوران وزیرا علیٰ پنجاب ایجو کیشن روڈ میپ پرو گرام انڈیکیٹر ز کی تکمیل کا تفصیلی معائنہ کر یں اور سکولوں میں تعمیر ہو نے والے ٹوائٹ بلا ک پر خصوصی تو جہ دیں ۔تعمیراتی معیارکی کو الٹی چیک کر یں اور جو ٹوائلٹ بلا ک زیر تعمیر ہیں ان کی فوری تکمیل ممکن بنا ئیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ ڈینجرس بلڈنگز کے تعمیراتی کا موں کو بھی تفصیل سے چیک کر یں اور ان کی تکمیل مقرر ہ مدت تک ممکن بنا ئیں ۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی/اسسٹنٹ کمشنر کو ارڈی نیشن غلا م مصطفی خان سیہٹر کا ایم وی ای کے ہمر اہ ضلع میانوالی کی مختلف شا ہرات پر ٹر یفک چیکنگ ۔
میانوالی(فارقلیط علی خان)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی/اسسٹنٹ کمشنر کو ارڈی نیشن غلا م مصطفی خان سیہٹر کا ایم وی ای کے ہمر اہ ضلع میانوالی کی مختلف شا ہرات پر ٹر یفک چیکنگ ۔ایکسل لو ڈ مینجمنٹ کی خلا ف ورزی ، اوور لو ڈنگ اور اوور چارجنگ پر ساٹھ مختلف گاڑیوں کے چالا ن کئے اور متعلقہ گاڑیوں کو موقع پر ایک لا کھ روپے سے زائد جر ما نہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیا کہ حکو مت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایکسل لو ڈ مینجمنٹ پا لیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے اور ٹر انسپورٹر حضرات اوور لو ڈنگ اور اوور چارجنگ سے اجتناب کر یں ۔انہوں نے کہا کہ مقرر ہ شرح سے زائد کر ایہ وصول کر نے اور ٹر یفک رولز کی خلا ف ورزی پر نہ صرف بھاری جر مانے ہو ں گے بلکہ گاڑیوں کو بند کر نے کے ساتھ ساتھ روٹ پر مٹ بھی منسو خ کئے جا سکتے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ کو نسل میانوالی کا خصوصی اجلاس سات مارچ2017ء بروز منگل بوقت گیارہ بجے دن ڈسٹرکٹ کو نسل آفس میں منعقد ہو گا
میانوالی(فارقلیط علی خان)وائس چیئر مین /کنو نیئر ڈسٹرکٹ کو نسل ملک عمر فیرو ز جو ئیہ کی جا نب سے جاری کر دہ مرا سلہ ،ڈسٹرکٹ کو نسل میانوالی کا خصوصی اجلاس سات مارچ2017ء بروز منگل بوقت گیارہ بجے دن ڈسٹرکٹ کو نسل آفس میں منعقد ہو گا ۔ قبل ازیں یہ اجلاس تین مارچ کو ہو نا طے پایا تھا مگر چیئر مین ضلع کو نسل کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے منسو خ کر دیا گیا ۔خصوصی اجلاس میں دو جنوری کو منعقد اجلاس کی کاروائی کی تو ثیق ، بجٹ سال 2016-017یکم جنوری 2017ء تا 30جو ن 2017ء کی کل آمدن و اخراجات کی تفصیل بر ائے منظوری اجلاس میں پیش کی جائے گی جبکہ کنونیئر ڈسٹرکٹ کو نسل کی اجازت سے دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس


میانوالی(فارقلیط علی خان)ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس میٹنگ روم میں منعقد ہوا ۔اے ڈی سی جی شہباز حسین نقوی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فاروق خان نیا زی ، فنا نس اینڈ پلا ننگ آفیسر عبدالماجد خان نیا زی اور صوبا ئی و وفاقی محکموں کے ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے ایکسئن ایر یگئشن کو ہدا یت کی کہ پا ئی خیل لفٹ ایر یگئشن سکیم کو فنگشنل کر نے کیلئے تما م تر وسائل اور توانائیاں بر ؤئے کا رلائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کی بندش سے کا شتکاروں کی فصلات کی پا نی کی کمی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کو فنگشنل کر کے 47ہزار رقبہ کو آبپا ش کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے آفیسر شماریات محمد اقبال ارائیںکو ہدا یت کی کہ ضلع میانوالی میں 25اپریل 2017ء سے شروع ہو نیوالی مردم شما ری مہم کی شفاف تکمیل کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ میانوالی پو لیس اور قانو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے اشتراک سے مر دم شماری سیکورٹی پلا ن تیار کر یں ۔اور سٹاف کی ٹر یننگ کی تکمیل سے متعلق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز سے سرٹیفکیٹ لے کر ڈی سی آفس بھجوائیں ۔انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہد ایت کی کہ ضلع میں جاری میگا پر اجیکٹ اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ کو ہدا یت کی کہ ضلع کو نسل اورمیو نسپل کمیٹیز کو فنڈز کی فراہمی کے سلسلہ میں پر پو زلز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کو بھجوائیں ۔اجلاس میں صاف پا نی کی فراہمی ، ایجو کیشن و ہیلتھ اتھارٹی ، ڈھک پہاڑی روڈ ، جمنیزیم ، ای لا ئبریری اور دیگر پر اجیکٹ کا جائز ہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئر نگ کے افسران کو ہدا یت کی کہ فراہمی و نکا سی آب کے جاری منصو بہ جات کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سر کاری دفاتر میں افسران اور دیگر سٹاف اوقات کار کی پابندی اور مو جو دگی کو یقینی بنا ئے ۔
میانوالی شہر ی دفاع کی آج کے سائنسی دورمیں بہت ضروری ہے


میانوالی(فارقلیط علی خان)میانوالی شہر ی دفاع کی آج کے سائنسی دورمیں بہت ضروری ہے ۔جو کہ زندگی کے ہر مو ڑ میں ہمارے لئے مددو معاون ہے ۔ان خیالات کااظہار شہبازحسین نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں عالمی یو م شہری دفاع کے موقع پر عملی مظا ہر ہ سے خطا ب میں کیا ۔ثنا ء اللہ خان سول ڈیفنس آفیسر میانوالی نے بتایا کہ کالج ہذا میں 15فروری سے تر بیتی کلا س کا آغاز کیا گیا تھا انھوں نے بتایا کہ آج تقسیم انعامات کی تر بیت میں حسن عمران انسٹرکٹر ، خالقداد بم ڈسپوزل کما نڈر، خا لد مسعود خان بم ڈسپوزل ٹیکنیشن نے فائر فائیٹنگ ، فرسٹ ایڈ اور ریسکیوکی تر بیت دی ۔قبل ازیں عالمی یو م شہری دفاع کے حوالہ سے الصفہ کا لج میانوالی میں ایک سیمینار منعقد ہوا ۔جس میں عبدالوحید قریشی پر نسپل ، ریا ض اللہ خان وائس پر نسپل اور دیگر پروفیسر صاحبا ن اور طلبا ء الصفہ کالج میانوالی کے علا وہ مہمان خصوصی سید محمد جمشید خا لد کا ظمی ڈپٹی ڈویژنل وارڈن تنظیم شہر ی دفاع میانوالی نے شہری دفاع کی تر بیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ سول ڈیفنس آفس میانوالی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں اس دن کے حوالہ سے حاجی منطور احمد خان ، عبدالر حمن مسلم ، جمشید کا ظمی ،خو رشید بیگم اور ثنا ء اللہ خان سول ڈیفنس آفیسر نے اس دن کو منا نے کے مقاصد اور شہر ی دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
ریسکیو 1122میانوالی کا اجلاس


میانوالی(فارقلیط علی خان)ریسکیو 1122میانوالی کا اجلاس ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122آفس میا نوالی میں منعقد ہوا ۔ جس میں ماہ فروری میں ریسکیو 1122میانوالی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلا س میں ریسکیو سیفٹی آفیسر فاروق احمد خان اور تحصیل انچارج کمر مثانی نیاز حسین نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں مجموعی طور پر ریسکیو1122میانوالی نے Patient Transfer Servis کے تحت 270 مریضوں کو خدمات پیش کیں ، جن میں سے 164کو میانوالی میں BHU,RHC,اور THQ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی منتقل کیا۔جبکہ 106 مریضوں کو میانوالی سے راولپنڈی ۔ لاہور ۔ملتان اور سرگودھا شفٹ کیا گیا۔ کنٹرول روم انچارج تصور عباس نے کنٹرول روم کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017 میں اب تک کنٹرول روم کو 14520 کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایمر جنسی کالز 1101 ۔ ڈسٹربنگ کالز 11948 ، معلوماتی کالز 917 اور 554 رانگ کالز موصول ہوئیں۔اس دوران 1099 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 74افراد فرسٹ ایڈکئے گئے اور 992 افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جبکہ 23 افراد کی اموا ت واقع ہوئیں ۔اسکے علاوہ ریسکیو 1122 میانوالی نے 274 روڈ ٹریفک حادثات ، 688 میڈیکل ایمر جنسی، 04 آگ کے حادثات ، 35 کرائم ایمر جنسی، 08 ڈوبنے کے حادثات اور 01عمارت گرنے کا حادثہ کو ڈیل کیا۔ریسکیو 1122 میانوالی نے سروس کے آغاز 28 دسمبر 2009 سے اب تک مجموعی طور پر 40163 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ریسکیو 1122 میانوالی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ضلع میانوالی کی عوام کی خدمت کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔اور موسم بہار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے شجر کاری مہم کے آغاز کی منظوری دی جسکے تحت میانوالی کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار پودے لگائیں جائیں گے تاکہ آلودگی کا خاتمہ ہو اور صحت افزا ء ماحول میسر آئے۔

ضیا نیازی

ڈی پی او میانوالی:جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کومبنگ سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگرکی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات اور تازہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل صدر ملک واجد کی سربراہی میںلاڑی اڈا ، بس اسٹینڈ ،ہوٹلوں ، شاپس ،تعلیمی و دینی مدارس اورجیل کے گردنواح میںتھانہ سٹی ، تھانہ صدر کے ایس ایچ اوزمعہ پولیس نفری ، ایلیٹ فورس ، کیوئیک رسپانس فورس ، ڈوالفن اسکوارڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرکومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں کرایہ داری ایکٹ ، اسلحہ ناجائز و دیگر قوانین کے تحت تلاشی عمل میں لائی گئی۔74 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔دوران سرچ آپریشن 71 مشکوک افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ جنکی انٹروگیشن جاری ہے۔اس موقعہ پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کومبنگ سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ کاروائیوں سے میری فورس ڈرنے والی نہیں بلکہ ان کے حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط اور بلند ہوئے ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے مزید بڑھ رہے ہیں ۔
ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ماڈل تھانہ سٹی ، دریائی چیک پوسٹ کچہ پکہ ، ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا وزٹ کیا

داؤدخیل (ضیا نیاز ی سے )ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ماڈل تھانہ سٹی ، دریائی چیک پوسٹ کچہ پکہ ، ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او میانوالی نے ماڈل تھانہ سٹی کے ریکارڈروم ، مال مقدمات، حوالات ، میس روم ،ریکریشن روم ، ملازمین کی رہائشی بیرکیں اور فرنٹ ڈیسک روم کا ملاحظہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اور محر ر ان کو کہا کہ تھانہ محض سرکاری عمارات ہی نہیں بلکہ قومی اثاثہ ہیں اور انکی دیکھ بھال ہمارے فرائض کا حصہ ہے ۔ ایس ایچ او اور محرران کی اولین ڈیوٹی ہے کہ وہ سرکاری املاک اور ریکارڈ کی اپنی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں اوراسکو کسی صورت نقصان نہ پہنچنے دیں۔ مزیدانھوں نے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ میس سٹی کو اپ گریڈ کر دیا ہے ۔ ریکریشن روم میں ملازمین کی سہولت کے لیے ایک بڑی سکرین والی ایل سی ڈی لگوا دی ہے ۔ ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ ویلفیئر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید انھوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ریکارڈ یافتہ افراد اور بری شہر ت کے حامل لوگوں پر کڑی نظر رکھیں ۔ منشیات فروشوں ، ٹائوٹوں اور رسہ گیروں کے قلع قمع کے لیے سخت ایکشن کا حکم دیا۔ عوام کو بھی چاہیے کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے ۔ عوام منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ڈی پی او میانوالی نے دریائی چیک پوسٹ کچہ پکہ اور ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا سیکیورٹی نقطہ نظر سے وزٹ کیا۔ پولیس ملازمین اور رینجرز اہلکاروں سے ملے ۔ سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے انھوں نے مورچہ میں جا کرسیکیورٹی اہلکارسے مصافحہ کیا اور ان سے مسائل پوچھے۔ کچہ پکہ چیک پوسٹ پر سہولت سنٹر کو چیک کیا اور سہولت سنٹر پر موجود سائلین سے کہا کہ اب سرکل پپلاں کی عوام کی آسانی کے لیے سہولت سنٹر بنوایا ہے تاکہ اب میانوالی آنے کی بجائے آپ کا کام بروقت اورآسانی کے ساتھ یہاں پر ہو سکے۔ اس کے بعد انھوں نے چوری شدہ گاڑیوں ، بائیومیٹرک تصدیق کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور انچارج چیک پوسٹ کو مناسب ہد ایات کیں۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالدمحمود خان اور ایس ایچ اوتھانہ کندیاں محمد اقبال بھی موجود تھے۔۔۔۔
میانوالی پولیس ماہ فروری2017 ء: 124مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا

داؤدخیل (ضیا نیازی سے )میانوالی پولیس نے ماہ فروری2017 ء میں مجرمان اشتہاریوں ، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کل124مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میں 35 مجرمان اشتہاری کیٹگری A کے جبکہ89 مجرمان اشتہاری B کے ہیں جبکہ دو اشتہاری رئوف کالا اور محمد نوازجو ہیڈ منی کے تھے ان کو بھی بڑی محنت اور جانفشانی سے گرفتار کیا۔اس کے علاوہ دو گینگ پمی گینگ او ر نعمت اللہ عرف نعمتہ گینگ کو بھی گرفتار کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 77 مقدمات درج کر کے چرس 70 کلو294گرام ،شراب 3010 لیٹر برآمد کر کے 77 ملزمان کو گرفتار کر کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 138 مقدمات درج کر کے کلاشنکوف 12 عدد، بندوق بارہ بور31 عدد، رائفل23عدد، ریوالور3 عدد، کاربین9 عدد، پسٹل 30 بور60 عدد، کرچ ایک عددمعہ کارتوس1064 برآمد کر کے138 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جواریوں کے خلاف کر یک ڈائون کر تے ہوئے 14مقدمات درج کر کے 119 جواریوں سے رقم 2 لاکھ70 ہزار روپے ، موبائلز 48 عدداور موٹر سائیکلز14 عدد قبضہ پولیس میں لیے گئے۔اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 216 کے16 مقدمات درج کر کے 18 آدمی گرفتار اور 7 مقدمات عارضی رہائش گاہیں گیارہ پنجاب ایکٹ کے تحت 21 افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ مختلف اضلا ع سے چوری ہونے والی پانچ عدد گاڑیاںقبضہ پولیس میں لی گئیں۔ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے “پانامہ مقدمہ” کے وکیلوں کی فیسیں اور اشتہار بازی کی رقم عوام سے وصول کی جا رہی ہے ۔ ملک احمد خان بھچر

Image result for malik ahmad khan bhacharداؤدخیل (ضیانیازی سے ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے “پانامہ مقدمہ” کے وکیلوں کی فیسیں اور اشتہار بازی کی رقم عوام سے وصول کی جا رہی ہے ۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یہ اضافہ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی عیاشیوں کے بل اب غریب عوام سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والے عوام کو کچل کر ان کی ہڈیوں کا جوس پینا چا ہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں من مانااضافہ کرکے “پانامہ مقدمہ” کے وکیلوں کی بھاری فیسیں اور اس مقدمے کے لیے کی گئی کروڑوں روپے کی اشتہار بازی کے اخراجات ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کی نہریں بہا دینے کے دعویدار حکمران سال ہا سال سے حکمرانی کے مزے لینے اور ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور ا س ملک کے وسائل کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ کو کیا پتہ کہ غریب کس طرح زندگی گزار رہا ہے ۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت غریبوں کی قبروں پر بھی ٹیکس لگا دے تو ان کے اللے تللے پورے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار روزانہ معاشی ترقی کے دعوے کرتے ہیں کیا یہ وہی ترقی ہے جس پر وزیر خزانہ کو جعلی ایوارڈدیا گیا تھا ؟انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس عالمی منڈی سے منسلک کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
حکومت کادو ماہ میں چار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ پے حملہ جاری
داؤدخیل (ضیانیازی سے )حکومت نے دو ماہ میں چار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ پے حملہ جاری سے غریب طبقہ ان قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہو رہا ہے حکومت عوا م کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت بڑے بڑے دعوے کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کے چکر میں ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کو سستی اشیا ء کی بجائے مہنگے داموں روزمرہ کی اشیاء دی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار داؤدخیل کے لوگوں نے سروے کے دوران کیا ثناء اللہ خان ،ضیاء اللہ خان ،کاشف خان ،رحمت اللہ خان ،و دیگر نے کہاکہ دو ماہ میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ملازمین پر ڈرون گرا دیے ہیں اور اب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ پیسوں کی بجائے روپیوں میں قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا جو کہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی فضول خرچیوں پر اربوں روپے خرچ کر کے عوام کی رقم پر عیش کر رہی ہے جبکہ غریبوں پر مہنگائی کے ایٹم بم گرائے جا رہے ہیں انہوںنے کہا کہ اب عوام حکومت سے نالاں ہو چکی ہے جب کہ لاہور کو تو وزیر اعلی پیرس بنانے میں لگے ہوئے ہیں جب کہ دیگر چھوٹے اضلاع میں کوئی ترقیاتی کام ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں انہوںنے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب بچارہ غریب سے غریب تر ہو تا جا رہا ہے اب تو غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے تمام اشیاء چاہے ہو روزمرہ کی ہو یا دوسری ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن حکومت میٹرو بس ،اورنج ٹرین کے منصوبوں میں مصروف ہے اور غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے کیا یہی عوامی حکومت کی مراعات ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی غریب مریض کے لیے کوئی سہولت نہیں کہیں ادویات نہیں ہیں تو کہیں ڈاکٹر نہیں ہیں مریض جائیں تو کہا ں جائیں انہوںنے کہا کہ اب حکومت کو چاہیے کہ وہ استعفی دیکر چلی جائے کیونکہ وہ ناکام ہو چکی ہے ۔۔۔۔
آل پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو صرف عوامی جماعت ہے. زاہد عبا س شاہ

Image may contain: 1 person, outdoorداؤدخیل (ضیانیازی سے )آل پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو صرف عوامی جماعت ہے اور جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اب پھر آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں اپنی تنظیم سازی کے مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستا ن مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد عبا س شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پر ویز مشرف نے اپنے دور میں بہترین میگا پراجیکٹ پاکستان کو دیے جن سے ملک کی معشیت میں اضافہ ہو ااور ان کے دور میں ملک کی عوام خوشحا ل تھی ملک میں نہ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسلہ تھا نہ ہی ہر ماہ میں دو دو بار عوام کو پٹرول کے ایٹم بم گرائے گئے بلکہ عوام کو تمام اشیاء سستی دینے کی ہر ممکن کوش شکی اور یہی وجہ تھی کہ مہنگائی کا سونامی نہیں تھا اب تو حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے کھبی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا رونا عوام روتی ہے تو کھبی ضلعی علاقوں میں پینے کے پانی مسلہ عوام کو درپیش ہوتا ہے یہی وجہ سے کہ اب عوام اس حکومت سے بیزار نظر آتی ہے انہوںنے کہا کہ عوام کو ایک با ر پھر آل پاکستان مسلم لیگ ہی سہارا دے گی اور اس کی تمام محرمیوں کا ازالہ کر کے انہیں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرئے گی اب آئندہ الیکشن میں عوام جاگیر داروں ،وڈیروں ،سرمایہ داروں کو مسترد کر کے عوامی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ دے گی ۔۔۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر زاہد عباس شاہ کو مبارکباد پیش

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل پر یس کلب کے صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات صدر پر یس کلب عنایت اللہ خان نے کی اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر زاہد عباس شاہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کے زاہد عباس شاہ ایک سماجی ورکر ہیں اور جہنوںنے ہمیشہ اپنے علاقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر متعارف کرائے اور کئی مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ان کا آل پاکستان مسلم لیگ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر داؤدخیل پر یس کلب کے صحافیوں حاجی ضیاء اللہ خان ،حاجی اکرام اللہ اعوان ،حاجی محمد شیر خان ،حاجی خواجہ سرور ،تنویر عابد خان ،انعام اللہ خان ،حفیظ اللہ قریشی ،نجیب اللہ زبیر خان ،منصب دار خان ،خالد اشفاق ،ذکا ء اللہ اعوان ،قیصر نوید اعوان ،اکرم روکھڑی ،سید محمد شاہ ،شاہ مجید ہاشمی ،ذولفقار خان ، ودیگر نے زاہد عبا س شاہ کو مبارکباد دی اور توقع کی کہ وہ پہلے سے زیادہ اپنے علاقے کے مسائل حل کرانے میں اپنا کرداد ادا کریں گے اور علاقے کی محرمیوں کو ختم کریں گے
منور دین جس کے چار بچے اور چاروں ذہینی اور جسمانی طور پر معذور ہیں اور اپنی تمام جمع پونچی ان کے علاج پر خرچ کر دی

داؤدخیل(رپورٹ ضیانیازی )کوٹ چاندنہ سے چھ کلو میٹر دور الف خیل کا گاؤں جس کا رہائشی منور دین جس کے چار بچے اور چاروں ذہینی اور جسمانی طور پر معذور ہیں اور اپنی تمام جمع پونچی ان کے علاج پر خرچ کر دی اور اب کمپسری کی زندگی گزارنے پے مجبور ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ چاندنہ سے چھ کلومیٹر دور الف خیل کا گاؤں جس میں پاک آرمی کا ریٹائرڈ فوجی منور دین جس نے 15سال تک پاکستان کی سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی دیتا رہا لیکن قدرت نے اسے تین بیٹے سب سے بڑا بیٹا 28سالہ فرمان اللہ خان ،23سالہ ضیاء اللہ ،اور 14سالہ محمد سلیمان دیا جبکہ 18سالہ بیٹی زینب بی بی ،جو پیدائشی طور پر ذہینی اور جسمانی طور پر معذور ہیں جن کے علاج پر منور دین نے اپنی تمام جمع پونچی ان کے علاج پر خرچ کر دی اور اب کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے اس نے کہا کے میں نے اسلام آباد ،اور میانوالی سے ڈاکٹروں سے ان بچوں کا چیک اپ کرایا ہے لیکن ڈاکٹروں نے ان کو لاعلاج کر دیا ہے یہ کھبی تو چند گھنٹوں کے لیے بالکل نارمل ہو جاتے ہیں لیکن پھر تھوڑی دیر بعد ہی دوبارہ اسی طرح ہو جاتے ہیں اور اپنے کپڑے تک پھاڑ دیتے ہیں اور ان سردیوں کی یخ راتوں کو گھر سے نکل پڑتے ہیں جس کی وجہ سے میں سردیوں میں کہیں نہیں جاتا ہو ں صرف ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں تاکہ یہ سردیوں میں کہیں دور نہ نکل جائے اور یہ سردی ان کو نقصان نہ پہنچا دے جس کی وجہ سے میں کوئی محنت مزدوری بھی نہیں کر سکتا ہوں چند ہزار روپے پنشن کے ملتے ہیں جن پر اس مہنگائی کے دور میں گزارہ کر رہا ہوں اور میری بیوی اس عمر میں جب اولاد سہارا بنتی ہے لیکن وہ اس عمر میں بھی بچوں کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے لیکن میں اس رب تعالی کے اس فیصلے کو ا سکی رضا سمجھ کر خوش ہوں اور جب تک دم میں دم ہے ان بچوں کی ہر قسم کی دیکھ بھال کرتا رہوں گا صرف ڈر ہے تو ا س بات کا کے اگر میں نہ رہا تو پھر ان کا کون مدد گار ہو گا کیوں کہ میری بیوی بھی عمر رسیدہ ہے آخر وہ بھی کب تک ان کی دیکھ بھال کرئے گی ۔منور دین کا ضمیر نہ چاہتے ہوئے بھی اسے یہ کہنے پر مجبور کر گیا کہ کوئی مخیر حضرات ہوں تو وہ میری مدد کریں تاکہ ا س مہنگائی کے دور میں کچھ تو ان کی ادویات لا سکوں جس سے یہ کچھ حد تک نارمل رہیں ۔اگر کوئی رابطہ کرنا چاہیے تو منوردین کا نمبر03476907578 ہے اس نمبر پر رابطہ کر کے ا س مجبور کی مدد کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

فار قلیط علی خان

شٹرنگ گرنے سے دو مزدور شدید زخمی
میانوالی(فارقلیط علی خان)محلہ سرور خیل میانوالی شہر میںزیر تعمیر مکان کی شٹرنگ گرنے سے دو مزدور شدید زخمی ہو گئے۔زخمی مزدور نورمحمد کا تعلق کندیاں اور محمد رمضان کا تعلق کندیاں سے بتایا جا تا ہے
یونین کونسل ترگ :صفائی اورآمدورفت کے مسائل درپیش
ترگ(فارقلیط علی خان)یونین کونسل ترگ کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے صفائی اورآمدورفت کے مسائل درپیش ہیں ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اس طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے
جرنیلی روڈ اور کندیاں بازار میں تجاوزات کی بھرمار
چشمہ(فارقلیط علی خان)جرنیلی روڈ اور کندیاں بازار میں تجاوزات کی بھرمار تحصیل اور ٹی ایم اے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی
انجینئر عرفان احمد خان کی شادی پر پیر محمود الحسن شاہ یو سی مندہ خیل نے مبارکباد دی
ترگ(فارقلیط علی خان)معروف بینکار آصف خان کے بھائی کیپٹن طارق کے کزن انجینئر عرفان احمد خان کی شادی پر پیر محمود الحسن شاہ یو سی مندہ خیل نے مبارکباد دی ہے۔اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
واپڈا نے ضلع بھر میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا
میانوالی(فارقلیط علی خان)واپڈا نے ضلع بھر میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیاموسم بدلنے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہےشید سردیوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔اب موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اس میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے

ضیا نیازی

داؤدخیل پی ٹی آئی کے رہنماء اور ورکر رحمت اللہ خان کا ضلعی عہدہ کا نوٹیفکیشن کینسل کرنا گھٹیا سوچ کی عکاسی
داؤدخیل ( ضیانیازی سے )داؤدخیل پی ٹی آئی کے رہنماء اور ورکر رحمت اللہ خان کا ضلعی عہدہ کا نوٹیفکیشن کینسل کرنا گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے ایسی حرکات سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا اور اگر اسی طرح پی ٹی آئی کے ورکروں کے ساتھ زیارتیاں ہوتیں رہی تو پھر پی ٹی آئی میں انتشار کے سوا کچھ نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی داؤدخیل کے ورکروں نوید اقبال خان ،رحمت اللہ خان رحمو ،عاصم خان ،ضیاء اللہ خان ،خالد حمید خان ،محسن اقبال ،اویس خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دل شکنی ہو گی او ر پی ٹی آئی میں انتشار پھیلے گا انہوںنے کہا کہ رحمت اللہ خان پی ٹی آئی کا اثاثہ ہے اور ا سنے پی ٹی آئی کے لیے ہر موڑ پر قربانیاں دیں ہیں اور اس جیسے ورکر کے ساتھ ایسی زیارتی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور عہدہ کینسل کرانے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ خود داؤدخیل میں رحمت اللہ خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ کے دیکھ لے دن میں اس کو تارے دکھا دیے گے اور اس کو اپنی حثیت کا علم ہو جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے انہوںنے کہا کہ اگر اسی طرح ورکروں کے ساتھ زیارتی ہوتی رہی تو بلدیاتی الیکشن کی طرح جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات پید اہو سکتی ہیں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ عہدوں کی لالچ کے بغیر ہیں لیکن ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ زیاریتاں برداشت نہیں کریں گے انہوںنے کہاکہ داؤدخیل کی یوتھ رحمت اللہ خان کے ساتھ ہے اور رحمت اللہ خان نے ہر سطح پر پی ٹی آئی کی سپورٹ کی اور ن لیگ کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں داؤدخیل میں احتجاج کریں گے اور اس کارروائی کا اعلی حکام کو بھی بتائیں گے اور ا س میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرائیں گے انہوںنے کہا کہ ہم رحمت اللہ خان کے ساتھ اسٹیج پر ان کے شانہ بشانہ ہو نگے ۔۔۔۔۔۔

آرسی نیوز

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور جائوں گی ، والدہ مصباح الحق

میانوالی ( ڈ سٹر کٹ رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی والدہ بلقیس نیازی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہورمیں کرانے خوش آئند ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہورمیں کرانے خوش آئند ہے ۔ صحت نے اجاز ت دی تو فائنل دیکھنے لاہور جائونگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فیورٹ تو یقینا اپنے بیٹے والی ٹیم ہے ۔

آپریشن ردالفساد کا دائرہ وسیع کیاجائے ، صاحبزادہ سعید احمد

حافظ والا:جمعیت علمائے اسلام کے راہنما صاحبزادہ سعید احمد نے کہا کہ ملک میں بڑہتی ہوئی بد امنی کا حل رینجرز اور فوج کی آمد میں ہےجمعیت علمائے اسلام کے راہنما صاحبزادہ سعید احمد نے کہا کہ ملک میں بڑہتی ہوئی بد امنی کا حل رینجرز اور فوج کی آمد میں ہے ۔ رد الفساد آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر کے پنجاب کی نو گو ایریاز کو ختم کیے جائیں ۔ کچے کے علاقوں اوراشتہاریوں کی آماجگاہوں کو ختم کیا جائے ۔